Tag: فواد چوہدری

  • پاکستان کی معیشت بچوں کود ے دی گئی ہے، فواد چوہدری کا طنز

    پاکستان کی معیشت بچوں کود ے دی گئی ہے، فواد چوہدری کا طنز

    اسلام آباد : سابق وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بچوں کو دے دی گئی ہے، جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتےمیں60روپےاضافہ کیاگیا، گیس45اوربجلی47فیصداضافہ کےبعدبھی ڈالر200روپےسےنیچےنہیں آیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت توگویانرسری کےبچوں کودےدی گئی ہے، جوہرکھلونےکوکھول کردیکھنا چاہتے ہیں ،ملک میں معاشی فسادات کاخطرہ بڑھ رہاہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

  • ’کوئی بے وقوف ہی ہوگا جو موجودہ حالات میں پارٹی چھوڑ کر جائے گا‘

    ’کوئی بے وقوف ہی ہوگا جو موجودہ حالات میں پارٹی چھوڑ کر جائے گا‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹے جو چھوڑ کر گئے ان کا حشر سب دیکھ رہے ہی، موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بے وقوف ہی ہوسکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے استعفوں کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کہا کہ ہر پارٹی میں مختلف لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہے، کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں جانے کا فائدہ نہیں کیونکہ مقبوضہ اسمبلی ہے، لوٹا ایسوسی ایشن کے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے، الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کرلی گئی تو اب چیئرمین نیب بھی لگایا جارہا ہے، لوٹے جو چھوڑ کر گئے ان کا حشر سب دیکھ رہے ہی، موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بے وقوف ہی ہوسکتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے کیس کو جیسے ڈیل کیا گیا اس پر اعتراض ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے کو ہی دیکھ لیں اسے ضمنی انتخاب سے جوڑ دیا گیا، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو ہی رکھنا ہے، یہ چاہتے ہیں دھاندلی کرکے کسی طرح حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئین سے انحراف کیا جارہا ہے، غیرقانونی وزیراعلیٰ کو غیرقانونی طریقے سے مسلط رکھنا چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئے گا تو ہی سپریم کورٹ جاسکیں گے، لاہور ہائیکورٹ میں ایک دن سماعت پھر 3 دن ملتوی ہوتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیسز میں سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے کو دنیا میں سراہا جاتا ہے، کوئی فیصلے پر تنقید کرتا ہے یا نہیں اس سے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی پالیسی دیکھ لیں معیشت کو سرفہرست رکھا گیا، معید یوسف نے بڑی محنت کرکے قومی سلامتی پالیسی بنائی تھی، عمران خان وہی بات کررہے ہیں معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کریگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ رجیم چینج کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی، صدر نے سپریم کورٹ کو خط لکھا کیوں معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہیں بن رہا، پاکستان کا صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ رجیم چینج سازش کا الزام لگا رہے ہیں لیکن اتنے بڑے لیول پر سازش کی بات کی جارہی ہے کیوں تحقیقات نہیں ہورہی۔

  • ‘مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے’

    ‘مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے، انتہا پسندمذہب کوکھلےعام سیاست میں بطورہتھیار استعمال کررہےہیں، حالیہ توہین آمیز ریمارکس ایجنڈے کا حصہ ہیں، ہرباشعورانسان کو نفرت کی سیاست کی مذمت کرنی چاہیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کےنریندرمودی آگ سے کھیل رہے ہیں، مودی ترجمان کی پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی مسلم دشمنی کی عکاس ہے، اس عمل کی شدید مذمت ،بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

  • ‘شہباز اور حمزہ کوگرفتار کرنے کی اجازت: سپریم کورٹ کے بر وقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا’

    ‘شہباز اور حمزہ کوگرفتار کرنے کی اجازت: سپریم کورٹ کے بر وقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی شہباز اور حمزہ کو گرفتارکرنے کی اجازت مانگنا سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف اور حمزہ شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایف آئی اے نے عدالت سے درخواست کی، ایف آئی اے نے شہباز اور حمزہ کوگرفتارکرنےکی اجازت مانگی ، سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عوام امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں ، اربوں منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطور حکمران مسلط ہیں۔

    یاد رہے آج منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی۔

    ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

    جس پر ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے کہا عدالت کے سامنے غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے، دونوں ملزمان کو بلا کر دو دو گھنٹے بٹھایا گیا، یہ ڈیڑھ سال تک ڈھونڈتے رہے کہ شاید کوئی ثبوت مل جائے۔

  • حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں،  فواد چوہدری کی کڑی تنقید

    حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، فواد چوہدری کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہباز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزرا اور وزیر اعظم کےغیرملکی دورے پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور سے زیادہ ہیں، حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ روک کر میڈیا کواشتہار دے رہی ہے ،اس سے احمقانہ پالیسی کیا ہو گی؟امپورٹڈحکومت نامنظور۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل ان کے وزیر صاحب فرما رہے تھے کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں ، کروڑوں روپے قوم کے اشتہارات پر، اپنی عیاشیوں کیمپ آفسز دعوتوں عمروں پر لگائے جا رہے ہیں، لوٹ مار چوری کرپشن تو آپکی جبلت ہے چھوڑ نہیں سکتے ، قوم کو بے وقوف اور جاہل سمجھنا چھوڑ دیں ، یہ 90 کی دہائی نہیں ہے.

  • ‘پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے’

    ‘پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے’

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے، پیپلز پارٹی سے اتحاد کر کے حکومت بنانے سے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحادی حکومت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھ جائیں ، اگرپیپلزپارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے خان صاحب سے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا کہا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنےسے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، زرداری صاحب کرپشن کی علامت ہیں۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہرجگہ سےلوگ لاکھوں کی تعدادمیں نکلےتھے، جلسوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی، حکومت کی جانب سے جورویہ اختیار کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی جماعت کو دیوار سے لگاتے وقت ریاست کو سوچنا ہوگا اس حد تک دیوارسے نہ لگائیں کہ قومی جماعت احتجاج سے پہلے میلیٹنٹ ونگ بنانے کا سوچے ، بڑی پارٹی کو نیچے کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ ان کے حکومت میں آنے کا مقصد خود کو این آراو دینا تھا، یہ صرف اپنے کیسز سے جان چھڑانے کیلئے حکومت میں آئے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے  پولیس کو  فواد چوہدری  کی گرفتاری  سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے جہلم میں درج مقدمے کے معاملے پر فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نےدرخواستوں پرسماعت کی ، عدالت نے فواد چوہدری ا ور فراز چوہدری کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 5،5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری سےروکتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو 10 روز میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔

    یاد رہے 25 مئی کو آزادی مارچ کے قافلے کی قیادت کرنے پر جہلم پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فراز چوہدری سمیت 200افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت تھانہ منگلا میں درج کی گئی ، جس میں غیرقانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    .
    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ شرکا ریلی کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پتھراؤ سے پولیس وین اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

  • لانگ مارچ : فواد چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    لانگ مارچ : فواد چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    جہلم : لانگ مارچ کے دوران غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فراز چوہدری سمیت 200افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت تھانہ منگلامیں درج کی گئی ہے ، جس میں غیرقانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
    .
    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرکا ریلی کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پتھراؤ سے پولیس وین اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    متن میں کہا ہے کہ فواد چوہدری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے مختلف تھانوں میں سینئر قیادت کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے تھے، رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حسن نیازی اور زبیر نیازی سمیت پارٹی کارکناں شامل تھے۔

    مقدمات صوبائی دارالحکومت کے تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ تھانوں میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکاروں کو اغوا اور اینٹی رائٹ سامان چھیننے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے جبکہ مقدمات میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر سنگین دفعات لگائی گئیں۔

  • آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ آج فیصلہ ہوگا: فواد چوہدری

    آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ آج فیصلہ ہوگا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وہ دن ہے جب فیصلہ ہوگا کہ آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ پاکستان کے عوام حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج پاکستان کے عوام حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے جب خود مختاری کا فیصلہ ہوگا، آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے باہر نکلو۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی آواز عمران خان کی پکار میں شامل کرو، عوام کے لیے، انقلاب کے لیے اور پاکستان کے لیے نکلو۔

  • پنجاب میں چھاپے ، پی ٹی آئی کے 400سے زائد کارکن  گرفتار، فواد چوہدری کی تصدیق

    پنجاب میں چھاپے ، پی ٹی آئی کے 400سے زائد کارکن گرفتار، فواد چوہدری کی تصدیق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپوں میں 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں رات گئے 1100گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں گھس کرخواتین بچوں سے بدتمیزی کی گئی اور لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پنجابیو ڈٹ جاؤ ! حکومت کوپتہ نہیں کوئی ماں کالعل پنجاب کےجذبوں کونہیں دبا سکا، پنجابیوں کےجذبے5دریاؤں کی موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئےہیں، بزدلوں کاخیال ہےبندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا ، اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔