Tag: فواد چوہدری

  • ‘بشریٰ بی بی کے بیان سے بانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچے گا’

    ‘بشریٰ بی بی کے بیان سے بانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچے گا’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف کے سابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے بانی پی ٹی آئی کوبہت نقصان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی اہلیہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دورے میں بانی کے ساتھ تھا، ان کے سعودی عرب میں ننگے پیر چلنے کے عمل کوعقیدت سے دیکھا گیا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تو بانی پی ٹی آئی کابھی ہرمشکل میں ساتھ دیا، محمدبن سلمان پاکستان آئےتھےتوبانی پی ٹی آئی کواپنابھائی کہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے بہت نقصان ہوا ہے دیکھتے ہیں پی ٹی آئی کیا ردعمل دیتی ہے، ماضی میں چین سے متعلق بھی غلط گفتگو کی گئی تھی جس کا نقصان ہوا تھا۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اہم مقام پر موجود لوگوں کو گفتگو میں احتیاط برتنی چاہیے، ریاست کے دوسری ریاست کیساتھ معاملات مختلف ہوتے ہیں ، یہ کہنا کہ سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے میں کردار ادا کیا غلط ہے۔

    یہ پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24نومبر کے احتجاج سے متعلق ویڈیو پیغام جاری

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خدانخواستہ کوئی نقصان ہوگیا تو پاکستان کا نقصان ہوگا، میری نظر میں پاکستان مزید تلخیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی کوسہولت نہ ملی تو یہ ظاہر ہے پی ٹی آئی دھرنا تو دے گی۔

    دوسری جانب سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب میں زبردست طریقے سے استقبال کیا گیا تھا، گورنرمکہ نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں دورے کےدوران ناراضی کی بات نہیں کی گئی تھی، سعودی قیادت نےبانی پی ٹی آئی کیساتھ بہت محبت کا اظہار کیا تھا، بشریٰ بی بی کےبیان سےبانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچے گا۔

  • پی ٹی آئی کی لابی امریکا میں مضبوط، پاکستان کی کمزور ہے، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کی لابی امریکا میں مضبوط، پاکستان کی کمزور ہے، فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لابی امریکا میں مضبوط ہے جبکہ پاکستان کی لابی کمزور ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لابی نے امریکی کانگریس سے خط لکھوا دیا، اسحاق ڈار کیلئے بطور وزیرخارجہ شرمندگی کا مقام ہے کہ لابی کمزور ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب، چین اور دوست ممالک ایک حقیقت ہیں، امریکا اگر بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے سنجیدہ ہے تو کیا حکومت روک سکے گی۔

    انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے انسانی حقوق پرخط لکھ دیا توہماری غیرت جاگ گئی، آئی سی سی کے فیصلے پر ہماری غیرت نہیں جاگی جواب نہیں دیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ نےکہا ہم نے پاکستان میں 20 لوگ مار دیے، بھارتی وزیرخارجہ کےبیان پرتوہماری غیرت نہیں جاگی۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کیا تو غیرت نہیں جاگی، آئی سی سی نے ٹرافی گھمانے کی فہرست میں آزاد کشمیر کو نکال دیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو پہلے عدالتوں سے امید تھی اب وہ بھی ختم ہوگئی، فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی کو پہلے عدالتوں سے امید تھی اب وہ بھی ختم ہوگئی، فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے عدالتوں سے امید تھی لیکن اب وہ بھی ختم ہوگئی، اب انھوں نے احتجاج کی کال دی۔

    پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں سے بھی مایوس ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اب احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے کسی ترمیم یا مدت میں توسیع کیخلاف کال نہیں دی گئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی معاملات پر احتجاجی کال دی گئی ہے، ڈو اور ڈائی کا نہیں کہا جاسکتا، پاکستان کی سیاست بہت مختلف ہے، پی ٹی آئی کے بجائے اپوزیشن الائنس احتجاج کال کرتا تو پھر دباؤ مختلف ہوتا۔

    تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈو اور ڈائی احتجاج کی کال میں مولانا فضل الرحمان کو شامل کرنا چاہیے تھا، جماعت اسلامی کو ہی دیکھ لیں اچھےاحتجاج کیے مطالبات منوائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن الائنس ہونا چاہیے تھا، گرینڈ اپوزیشن الائنس نہ بننے کا نقصان بھی پی ٹی آئی کو ہی ہورہا ہے۔

    پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام بھی ہوجاتا ہے تو پارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہوا، حکومت اگلے ماہ پی ٹی آئی کو دوسرا ایشو دیگی وہ تو ویسے ہی اپوزیشن میں ہے، پی ٹی آئی والے تو ویسے ہی جیلیں بھگت رہے ہیں ہر روز نیا کیس بنادیا جاتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو دیوار سے تو لگایا جاچکا ہے گولی مارنا ہی باقی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کرتی ہے تو سیاسی عدم استحکام بڑھ جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اس مرتبہ نہیں نکلتے تو اگلے ماہ نکل آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسےلوگ دوبارہ اہم کردار چاہتے ہیں تو ظاہر ہے پاکستان اہم ہے، ٹرمپ کی زیادہ تر پالیسی چین سے متعلق ہوتی ہے اس لیے پاکستان پرتوجہ زیادہ ہوگی۔

  • ‘ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے’

    ‘ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے’

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک ہرسیاسی آدمی دہشت گردہے، بانی اڈیالہ میں مگرپاکستان جیل بناہواہے

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی کا سفر شروع ہونا چاہیے،اچھی بات ہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستانیوں کی قید کا نوٹس لے رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہو

    انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اڈیالہ کا دروازہ نہیں کھولنا بلکہ وہ بنیادی حقوق کا نوٹس لیں گے، ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکہ کی گانگریس نے ہی قانونی پوزیشن دی ہوئی ہے، ٹرمپ اس پر نوٹس لیں گے جس پر جو بائیڈن نے عمل نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، تلخیاں کم اور گرینڈ ڈائیلاگ شروع کئے جائیں، جو ترامیم ہورہی ہیں اس سے ملک میں استحکام نہیں آئے انتشار پھیلے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں 200 ویں پیشی ہے لیکن نہ یہ پتہ ہے الزام کیا ہے نہ پتہ ہے تفتیش کیا ہو رہی ہے۔

  • میراخیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے، فواد چوہدری

    میراخیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل ان فیئر ہیں، میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ دنیامیں2لیڈرشپ اس وقت پریشان ہےایک یوکرین کےصدراوردوسران لیگ، ٹرمپ کی کامیابی کےبعدن لیگ کی پریشانی ہےجوپرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ ہورہی ہیں، ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیاتوراناثنااللہ چاہتےہیں کوئی بڑاجھگڑاشروع کریں۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پاکستان کی لڑائیاں چھوٹی سمجھتےہیں کوئی بڑا جھگڑا چاہتے ہیں، یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ نہ کرتے، ایک طرف مبارکباد دیں دوسری طرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے، ٹرمپ اور ایم بی ایس کے اچھے تعلقات ہیں اسی لیے پہلی کال ان کی ریسیو کی، ٹرمپ کیساتھ بانی پی ٹی آئی کی میٹنگ کشنر اور ایوان نے طے کرائی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے،17 ماہ بعد ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پہلا رابطہ ہوا تھا، پی ٹی آئی دور میں 17 ماہ کے بعد امریکا اور پاکستان میں رابطہ ہوا تھا، ٹرمپ کی حمایت کرنے والے پاکستانی زیادہ تر وہ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی قراردادوں کو ٹرمپ نظرانداز نہیں کریں گے، جیسے بائیڈن انتظامیہ نے کیا، موجودہ حکومت جس کے قدم ابھی تک جم نہیں پارہے ٹرمپ کے آنے سے مزید اکھڑیں گے۔

    رانا ثنا اللہ کے بیان پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے ٹرمپ سے متعلق اپنے پرانے بیانات کو آج دہرایا ہے، ان کے بیانات سے پاکستان امریکا تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو ٹرائل ہیں ان فیئر ہیں، بانی پی ٹی آئی کویہ کوئی سزا بھی دے دیں توسب کوپتہ ہے کیسز فراڈ ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیلئے یہ بہت اہم وقت ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں ہیں تو پارٹی میں جھگڑے ہوتے رہتےہیں، بانی پی ٹی آئی ہوتےہیں توپارٹی میں تمام جھگڑے سیٹ ہوجاتے ہیں، پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کو متحد نہیں کرپارہی، بانی پی ٹی آئی توجے یو آئی کیساتھ اتحاد کی بات کر چکے ہیں۔

  • ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ کو تحریک کو لیڈ کرنا چاہیے’

    ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ کو تحریک کو لیڈ کرنا چاہیے’

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ کو تحریک کو لیڈ کرنا چاہیے کیونکہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا خاندان درمیان نہیں آئے گا اعتماد نہیں بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےپیغام آگیا انشااللہ جلد ملاقات بھی ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی کےپیغام کی وجہ سےکھل کرنہیں بول سکتا۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 فروری کوالیکشن نتائج چوری ہو رہے تھے تو پی ٹی آئی والےگھربیٹھےتھے، 9 فروری کواحتجاج کرتے تو ایک لیاقت چٹھہ کا استعفیٰ نہ آتا لائنز لگ جاتیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن جماعتوں کیساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا وہ بھی نہیں ہوسکا، اب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ کو تحریک کو لیڈ کرنا چاہیے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے انقلاب ہینڈل نہیں ہوپارہا، دباؤ بنانا ہے تو سیاسی اتحاد بنانا ہوگا اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔

    انھوں نے زور دیا کہ مولانافضل الرحمان کوساتھ ملاناہوگاتاکہ حکومت پردباؤڈال سکیں لیکن موجودہ پی ٹی آئی قیادت کوسمجھ نہیں آرہی کہ بات کس سےکریں۔

    فواد چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا خاندان درمیان نہیں آئے گا اعتماد نہیں بنےگا، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے بڑے بڑے مواقع گنوا دیئےہیں، اسٹریٹ موومنٹ چلائیں گے تو ڈر ہے اس کا فائدہ اورلوگ اٹھاسکتےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کے ذریعے کچھ لو اور کچھ دو پالیسی پرعمل کیاجاسکتاہے، موجودہ پی ٹی آئی میں کسی کا اتنا بڑا قد نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے تحریک چلاسکے۔

  • وفاقی بینچ کچھ اور صوبائی بینچ کچھ فیصلہ دے گا، فواد چوہدری

    وفاقی بینچ کچھ اور صوبائی بینچ کچھ فیصلہ دے گا، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی بینچز ملک کا نظام تباہ کردیں گے، وفاقی بینچ کچھ اور صوبائی بینچ کچھ فیصلہ دے گا۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم جو آئی ہے سب کو پتہ ہے اس کی وجہ کیا تھی، 1997 کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی اصول کو تباہ کیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک فیصلے پر طے نہیں کیا جاسکتا کہ یہ جج کسی کی حمایت کرتا ہے یا نہیں کرتا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے کہاں تیر مارا ہے وہ جب آئینی بینچ کا سربراہ بنائیں گے تب پتہ چلےگا، تھوڑی اسپیس سب کو ملنی چاہیے، تھوڑی اسپیس سے سب فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے لیکن غریب سے پوچھیں وہ کہتا ہے گزارا نہیں ہورہا۔

    دریں اثنا اسی پروگرام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، 26 تاریخ سے پہلے بشریٰ بی بی جیل سے باہر آجائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے یا نہیں، اگر ان لوگوں کی سیٹنگ ہوگئی ہے تو پھر قوم کو سب بتائیں نا، یہ لوگ ہی تھے اس حکومت کیساتھ سیٹنگ کرلی اور پھر بانی سے ملاقات کرلی۔

  • ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے: فواد چوہدری

    ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جو لیڈر شپ ہے وہ بڑے نادان فیصلے کر رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ فلسطین کی کمیٹی میں نہیں بیٹھے، آئینی ترمیم کی کمیٹی میں جا کر بیٹھ گئے اور اب آئینی بینچز بننے کی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے کیا اس میں بھی نہیں جائیں گے، اس کے بعد جو باقی کمیٹیز ہیں اس میں بھی نہیں بیٹھیں گے تو پارلیمنٹ سے باہر آجائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یا تو آپ نے 9 فروری کو فیصلہ کیا ہوتا یہ منظور نہیں ہے اور تحریک چلاتے، اب آپ آدھے نظام کے اندر ہیں آدھے نظام کے باہر ہیں، آپ احتجاج کی کال ایسے دیتے جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا ہوتی ہے۔

    ’’ صبح اٹھیں سارے آجائیں شام کو چلے جائیں اس طرح تھوڑی ہوتا ہے، لوگوں کو آپ نے خراب کیا پی ٹی آئی کا بھرم جو تھا وہ ختم کر دیا، پی ٹی آئی جیسے بڑی جماعت کو بانی سے ملاقات کیلئے مولاناسے درخواست کرنا پڑ رہی ہے‘‘

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی جو جیل میں 445 دن ہو گئے، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی کوئی حیثیت نہیں، کوئی اہمیت نہیں، ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے، جو بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر گئے آج وہ کہاں ہیں؟ میں خود ان سے ملنا چاہتا ہوں۔

  • فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہوگی، فواد چوہدری

    فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہوگی، فواد چوہدری

    فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہوگی، 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سیاستدان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہے اب معاملہ آئینی عدالت پر ہے، سیاستدانوں نے آئینی ترمیم پربات کرنی ہے تو یہ ترمیم نہیں ہوگی۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے باوجود آئینی ترمیم منظور نہیں ہوگی، نمبرز پورے نہیں ہیں تو ظاہر ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی توڑا جائےگا، سمجھ نہیں آتی سب کچھ روند کر آئینی ترمیم کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی منظم نہیں ہے کیونکہ تنظیم نہیں لیکن وکلا منظم ہیں، وکلا بھی میدان میں آرہے ہیں، مولانافضل الرحمان بھی آسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ لائرز موومنٹ ہر صورت شروع ہوگی اس میں کوئی دورائے نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے اس لیے فیملی کو خدشات ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگادی تو لوگوں کے خدشات بڑھیں گے، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر فیصل جیسے لوگ سیاستدان نہیں، ملاقات کرادینی چاہیے تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے پیچھے سے آصف زرداری سیاست کررہے ہیں، فیصلہ سازی نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنی ہے، بلاول یا مریم نے نہیں۔

  • ‘جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہوسکتیں’

    ‘جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہوسکتیں’

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک فضل الرحمان نہیں مانتےترامیم کسی صورت نہیں ہو سکتیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاناکےذمہ دارانہ کردارکی وجہ سے آئینی ترمیم کا معاملہ ٹل گیا ہے، اب پانچوں ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن آئی کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 8 ہفتے کا ڈرافٹ پبلک کراکر اس پر بحث کروائیں، رول کہتا ہے جب بھی کوئی بل آئے گا اس پر 8 ہفتے بحث ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم ہوئیں تو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے استعفےد یکھ رہا ہوں، میں اس سسٹم میں رہا ہوں بہت کچھ جانتا ہوں، جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہو سکتیں، فضل الرحمان کو روند کر آئینی ترمیم کی کوشش کی گئی تومشکل ہوگا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت ہے، وکلاکی تحریک شروع ہونی ہی ہونی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نےبغیرلیڈرشپ کے پورا اسلام آباد بند کر دیا تھا۔

    انتظارحسین پنجوتھا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبر انتظار حسین پنجوتھا مسنگ ہیں، کبھی سوچا نہیں تھا وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار پنجوتھا شریف انسان ہے اس نے کبھی متنازع بات نہیں کی۔