Tag: فواد چوہدری

  • ’پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں‘

    ’پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکیڈمی آف سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی ہے، چاہتے ہیں ہمارے تجربات سے تمام ممالک استفادہ حاصل کریں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا ارادہ ہے، مختلف موضوعات پرتعلیم کے ساتھ ریسرچ کی سہولت فراہم کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں، تحقیق و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداے کو دوبارہ فعال بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل فارسائنیٹفک وانڈسٹریل ریسرچ کو فعال بنایا جا رہا ہے باہمی روابط بڑھانے کے لیے انٹرنیٹ کو مسلم ممالک میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، ہمیں آپس میں سائنس وٹیکنالوجی کے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیقاتی شعبوں کے ماہرین کی بین الاقوامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت پرسائنس وریسرچ کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔

  • اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

    اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

    جدہ: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کو ایک دوسرے کی اہمیت اور عزت کاخیال رکھنا چاہیے۔

    جدہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو ایک دوسرےکاخیال رکھنےکی ضرورت ہے، فوج کی مداخلت کے بغیر ملک نہیں چل سکتے، پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیوکا اہم کردار ہے اس لیے اداروں کوایک دوسرےکی اہمیت اورعزت کاخیال رکھناچاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سےنہیں دیکھ رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں‌ ہوسکتے، پاک فوج

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نےسائنس ٹیکنالوجی کیلئےفنڈمختص کیا ہے، حلال اتھارٹی کےقیام بعدسےزیادہ دوائیں بنارہےہیں اور ادویات اسلامی ملک کو بھی فراہم کریں گے جب کہ سعودی کمپنیاں حلال فوڈ بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اردو سافٹ وئیر بنا لیا ہے اب کوشش کریں گے عربی میں سافٹ ویئر بنا کر سعودی عرب کودیں، ہماری پاکستان میں پانی ادویات اورایگریکلچر پرتوجہ ہے، دنیا کی 3 کمپنیاں پاکستان میں ایکسرے مشینیں بنانےآرہی ہیں اور ایم آراومشین ہم خود بنائیں گے۔

  • پاکستان کی نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش

    پاکستان کی نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش

    جدہ: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کے دوران نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی۔

    ورکشاپ میں مختلف مسلم ممالک کے سائنسدانوں اور سائنسی منتظمین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نائیجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی، پاکستان نے نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

    انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    نائیجیرین وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، پاکستان سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے سائنس کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو بھی سراہا۔

  • ٹیکنالوجی پر فوکس اور اپنی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    ٹیکنالوجی پر فوکس اور اپنی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی پر فوکس اور اپنی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائبر اینڈ اسپیس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی بڑا چیلنج ہے جس کا آج دنیا کو سامنا ہے، آئیڈیاز دنیا کو آگے لے کر جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ 1962 میں پاکستان نے اسپیس پروگرام شروع کیا تو بھارت اور چین اسپیس پروگرام میں اس وقت موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 1964 میں پانی پر تحقیق کا ادارہ پاکستان میں بنا، پہلے ایشیائی ممالک میں تھے جنہوں نے فائبر اپٹک کا پروجیکٹ شروع کیا۔

    مزید پڑھیں: سائنس و ٹیکنالوجی کیلیے جنون، فواد چوہدری پرجوش الفاظ پر اپنے لیڈر وزیراعظم کے شکرگزار

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملٹری ریسرچ کے سویلین سائیڈ پر استعمال کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور یہ سائنس ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل فواد چوہدری نے تقریب میں اپنے بارے میں پرجوش الفاظ پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی ٹی وی پر پرفارمنس لوگوں نے دیکھی ہے، لوگ کہتے تھے آپ سنجیدہ نہیں انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر کیوں بنایا۔ اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے اچھے پلیئرز کو کس وقت کھلانا ہوتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے۔

  • عوام کو زرداری کی ضمانت میں نہیں، لوٹا گیا اربوں روپے واپس لانے میں دلچسپی ہے: فواد چوہدری

    عوام کو زرداری کی ضمانت میں نہیں، لوٹا گیا اربوں روپے واپس لانے میں دلچسپی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے، عوام کی اصل دلچسپی اس میں ہے کہ ان دونوں سے لوٹا گیا اربوں روپیہ کیسے واپس آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کیس میں فیصلہ اپلائی ہوا۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں سے پیسہ کیسے لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے، دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہوچکا ہے۔ عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان سے ریکوری کی کیا صورت بنے گی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کی دلچسپی اس میں ہے کہ لوٹا گیا اربوں روپیہ کیسے واپس آئے گا۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

    عدالت نے طبی بنیادوں پر ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 1، 1 کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

  • فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا زکربرگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکربرگ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔

    زکربرگ فیملی کابہت احترام کرتےہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

    خیال رہے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ نے اپنے خطاب میں پاکستان کو دوست ممالک قرار دیا اور پاکستانی خواتین کی تعریف بھی کی۔

    رینڈی زکربرگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں ملالہ یوسف زئی اور بے نظیر بھٹو جیسی خواتین دی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو واقعی میں اپنی خواتین کی عزت کرتا ہے۔

  • امید ہے آج کل میں الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، فواد چوہدری

    امید ہے آج کل میں الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے آج کل میں ہی الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، لوٹی ہوئی دولت کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں ، ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں ، پارلیمنٹ میں حکومت،اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ، حکومت پوزیشن کی جانب سے جونام دیئے گئے وہ سب غیرجانبدار ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے آج کل میں ہی الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہو جائے گا، الیکشن کمشنر کے ریٹائر ہونے کے بعد 45 دن کا وقت ہوتا ہے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نوازشریف سےبات کرکےفیصلہ کرنا چاہے تو یہ ان کی مرضی ہے ، نواز شریف ڈاکٹر کی رائے پر باہر گئے حکومت کا عمل دخل نہیں ، آصف زرداری معاملے پر بھی ڈاکٹرز کی رائے پر معاملہ آگے بڑھے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لوٹی دولت واپس لانےکا وعدہ کیا تھا ، لوٹی ہوئی دولت کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں ، نواز شریف اور انکے خاندان کی بھی کچھ قسطیں باقی ہیں ، امیدہے شریف خاندان سے بھی قسطیں جلدآنا شروع ہو جائیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ لوگ ہمت پکڑیں اور باقی لوگ بھی پیسے دیں۔

  • پاکستان کا مستقبل علم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے: فواد چوہدری

    پاکستان کا مستقبل علم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل علم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ سوشل سائنسز کی تعلیم ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیپٹل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا مگر ہم نے پانی پر ریسرچ کی۔ پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جو ایٹمی طاقت ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خلا میں مشن بھیجنے کی بات پر لوگوں کا منہ کھلا رہ جاتا تھا۔ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جہاں موبائل فون آیا۔ پاکستان ایشیا میں دوسرا ملک ہے جس نے خلا میں راکٹ بھیجا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل علم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ سوشل سائنسز کی تعلیم ضروری ہے۔ جب ہم نے سپارکو بنایا تو چین اور بھارت خلائی پروگرام کی گنتی میں نہیں تھے۔ 70 کی دہائی میں افغان جنگ میں شامل ہونے پر ہماری توجہ ہٹ گئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ 8 ماہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا۔ انجینئرز اور سائنسدانوں کے لیے نوکریوں کے بہت سارے مواقع ہیں۔

    تقریب کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی حالات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں، پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف سے بات کر کے فیصلہ کرنا چاہے تو یہ ان کی مرضی ہے، الیکشن کمشنر کے ریٹائر ہونے کے بعد 45 دن کا وقت ہوتا ہے۔ نواز شریف ڈاکٹر کی رائے پر باہر گئے حکومت کا عمل دخل نہیں۔ زرداری کے معاملے پر بھی ڈاکٹرز کی رائے پر معاملہ آگے بڑھے گا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں، یہ لوگ ہمت پکڑیں اور باقی لوگ بھی پیسے دیں۔

  • الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی: فواد چوہدری

    الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی، سیاست دان ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو بڑے مسائل پر کیا اتفاق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست دان ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو بڑے مسائل پر کیا اتفاق کریں گے۔ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانا فضل الرحمٰن نے منہ کی کھائی، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں گے اور اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق ہوجائے گا، پہلے ایسے موضوعات کو اٹھایا جا رہا ہے جن میں فاصلے کم ہیں۔

  • عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر فضل الرحمان نےمنہ کی کھائی،  فواد چوہدری

    عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر فضل الرحمان نےمنہ کی کھائی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے ، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نےمنہ کی کھائی ، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترمیم کے معاملے پرابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آئے گا ، دیکھا جائے گا کہ آئین میں نظرثانی کی جائے یا ترمیم کی ضرورت ہے، آج پورے ایوان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہورہاہے، امید ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں لڑتے ، اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے ، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا نوازشریف کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بیمار ہیں تو صحیح کہتے ہوں گے، ہمارا مؤقف صرف یہ تھا جو سہولت ان کوملی وہ سب کو ملنی چاہیے، نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے، ہمارااعتراض نوازشریف کو علاج کیلئے باہرجانےکی سہولتوں پر تھا۔

    ان کاکہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ممبران ، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پراتفاق ہوجائے گا ، پہلے ایسے موضوعات کو اٹھایاجارہا ہے، جن میں فاصلے کم ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نےمنہ کی کھائی، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور بلاول کی پارٹی اب سکر کر صرف اندرون سندھ کی جماعت رہ گئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان تگڑے آدمی ہیں ان سے اچھی چوائس نہیں ہے، میرانہیں خیال وزیراطلاعات پنجاب کیلئے فیاض الحسن جیسا کوئی اور موجود ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس نےلمبے عرصہ اقتدار میں رہنےوالوں کیساتھ کام کیا ہوگا، بیوروکریٹس کارکردگی کی بنیاد پر رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے، سیاست بہتے دریا کی طرح ہے روزانہ کی حکمت عملی بناکرچلناپڑتاہے ، اداروں میں برابری کی سطح پر کام جاری ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

    طلبہ یونین کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز ایسی ہونی چاہیے طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے کردارادا کرے ،ایسی طلبہ یونینز نہیں چاہئیں جوجتھوں کاکردار،بھتےوصولی جیسے کام کرے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا بھارت خلا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے کی وجہ ہے ، بھارت کاغیرذمہ دارانہ خلائی مشنزایکوسسٹم کیلئےخطرناک ہے ، بین الاقوامی آرگنائزیشنزکوسختی سےنوٹس لینےکی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکو سسٹم کا تعلق پوری دنیاسےہے، بھارت سیاسی مشہوری کیلئے سائنسی معاملات پر غیرسنجیدگی دکھارہاہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔