Tag: فواد چوہدری

  • پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے: فواد چوہدری

    پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے، وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی رفتار بہت تیز ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملی۔ کوشش کی وزارت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت کے تحت بائیو ٹیکنالوجی پارکس بنا رہے ہیں۔ جہلم میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پارک بنانے جا رہے ہیں۔ ڈرون کی ٹیکنالوجی کو زراعت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔ ماضی میں پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا پہلا ملک تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جوان پاکستان کے ساتھ مل کر نیا پروگرام لانچ کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مستقبل جدید تعلیم کے ساتھ منسلک ہے۔ طلبا یونین کو بھی بحال کرنا چاہیئے۔ سیاست کا کسی بھی جمہوری دور میں اہم حصہ ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی طلبا یونینز کو تشدد سے پاک ماحول میں کام کرنا چاہیئے، جمہوری ملک میں طلبا یونینز سیاسی عمل کا حصہ ہوتی ہیں۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے طلبا تنظیموں کو استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے۔ یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم آپس میں ڈائیلاگ کریں۔ ملک کے تینوں اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں۔ وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے ایک قومی ڈائیلاگ ہو، ڈائیلاگ میں آنے والے چیف جسٹس، جسٹس گلزار کو بھی شامل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت ٹائم باؤنڈ نہیں ہونی چاہیے، فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت ٹائم باؤنڈ نہیں ہونی چاہیے، کچھ باتیں ہمیں پارلیمنٹ پررکھنی چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشرف پرمیرامؤقف ہے اگرکوئی کمزورہوجائےتواس کےخلاف نہ ہوجائیں، اس دورحکومت میں جووکیل موجودتھےآپ ان کوبھی پکڑسکتےہیں، مارشل لاء ملک میں جنرل قادربلوچ نےلگایاتھا،مشرف جہاز میں تھے اور جنرل قادربلوچ مسلم لیگ ن کاآدمی تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تلخیاں کم کرنےکی ضرورت ہےجونام شہبازشریف کی جانب سےبھیجےگئےوہ نام سنجیدہ ہیں اور جونام وزیراعظم کی جانب سےبھیجےگئے وہ بھی سنجیدہ نام ہیں، الیکشن کمیشن پربڑی آسانی سےمعاملات حل ہوجائیں گے۔

    بیوروکریسی میں حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ واجدضیاجےآئی ٹی سربراہ تھے،ہربندےکوان کی کارکردگی پتہ ہےمیں سمجھتاہوں میرٹ پرتبادلےہوئےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: مشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 1993سےہم نےسیاست کوبہت قریب سےدیکھاہے،تمام سازشیں دیکھی ہیں، میری رائےیہ ہوگی دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم ہو،اپوزیشن کےکردارکوہمیں مانناپڑےگا، ہمیں 2 معاملات پراتفاق رائےقائم کرناچاہیے،ایک آرمی ایکٹ اور دوسرامعاشی حالات پررائےقائم کرنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کوبہت قریب سےجانتاہوں، وزیراعظم کاکوئی ذاتی ایجنڈانہیں وہ دولت بنانےکی خواہش نہیں رکھتے، وزیراعظم حقیقی معنوں میں پاکستان کوبدلناچاہتےہیں، وزیراعظم کاپاکستانیوں کےساتھ دل دھڑکتاہے۔

    طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام ترتحریکیں طالبعلموں نےچلائیں، ضیاالحق نےغلطی کرکے اسٹوڈنٹ یونین کوبندکردیاتھا، اسٹوڈنٹ یونین ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،ہارورڈ اور اسٹینفورڈ میں اسٹوڈنٹ یونین ہوتی ہیں اور لاہور:ہمیں حقیقی اسٹوڈنٹ یونین کی جانب بڑھناچاہیے۔

  • مشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی امیداہل خانہ کونہیں توعوام کوکیاہوگی جب کہ پنجاب میں سیاسی وانتظامی اکھاڑپچھاڑضروری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت کامعاملہ حساس تھا جوخوش اسلوبی سےحل ہوگیا، تقرری پرکسی جماعت کواعتراض نہیں جوخوش آئنداقدام ہے،عدالتی فیصلےپرقانون سازی آئندہ6ماہ تک کرلی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نےنوازشریف سےجان چھڑائی ہم قدرکرتےہیں، مشرف پرغداری کامقدمہ آرٹیکل4کےخلاف ہے، غداری کامقدمہ ان افرادپربھی چلایاجائےجوان کےساتھ تھے، پرویزمشرف ہمارےاورتحصیل پنڈدادن خان کےمحسن ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں قیمتی جڑی بوٹیوں کاخزانہ موجودہے حکومت طب یونانی اور جڑی بوٹیوں کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم میں دنیاکاجدیدترین سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک بنارہےہیں اور پنڈدادن خان میں وزیراعظم عمران خان 13 دسمبرجلسہ کریں گے۔

  • رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، فواد چوہدری

    رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، آئندہ سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی بھرپور سپورٹ سے پاکستان کو ریسرچ و ٹیکنالوجی میں واپس لائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں، ہماری توجہ اب یورپی یونین اور امریکا پر ہے، ہم انجن نہیں بنا سکے جو ہماری ناکامی تھی، آئندہ 3 سال میں ہم سولر پینل اور لیتھیم بیٹری بنائیں گے، توانائی کا پورا نظام تبدیل ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ جہلم بائیو ٹیک پارک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہربل میڈیسن پارک ہوگا، جنوبی ایشیا میں بیٹری بسیں بنانے والا پہلا ملک بھی ہم ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، آئندہ سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سستا منرل واٹر متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ ایک روپے فی لیٹر والا منرل واٹر ابتدائی طور پر سرکاری دفاتر میں فراہم کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

  • فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

    فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں، ایسے واقعات اسلاموفوبیا کا شاخسانہ ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افسوس ناک واقعے سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل دکھا۔

    ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

    واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔

  • نوازشریف سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جانا چاہیے، فواد چوہدری

    نوازشریف سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جانا چاہیے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جاناچاہیے، کابینہ اجلاس میں بھی یہی مشورہ دوں گا۔

    اے آر وائی کے پروگرام پاؤر پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب یہ قانونی نظیرآگئی کہ مجرم بھی حلف نامہ دےسکتا ہے جبکہ المیہ یہ ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈارسےسینیٹ نشست خالی نہیں کراسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مائنس ون کی بات اس کا ثبوت ہےعمران خان اپوزیشن کیلئے خطرہ ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان کو ہٹائے بغیر ان کی مشکلات نہیں ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی پر فواد چوہدری کا دل چسپ طنز

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کےسرکس میں بھی سارے کرپشن بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے، کرائےکی سیاست میں لوگوں نے مولانا کو استعمال کیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 2001 میں ساتھی جیل میں تھے اور شریف برادران ملک سے فرار ہوگئے تھے، اب ساتھی جیل میں ہیں اور نوازشریف جارہے ہیں۔

    قبل ازیں فواد چوہدری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں جے یو آئی دھرنوں پر دل چسپ طنز کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آئند ہے، جے یو آئی کے رہنما سڑک پر گالیاں کھانے کا لطف لے رہے اور بالکل مطمئن ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

  • ’بطور جنگی ہتھیار عصمت دری کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا‘

    ’بطور جنگی ہتھیار عصمت دری کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا‘

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل سنہانےثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عصمت دری کوبطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا، بھارتی جنرل سنہا نے ڈھٹائی سےکشمیری خواتین کی عصمت دری کی بات کی، جنرل سنہانے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصاًخواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    بعد ازاں وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی جبکہ پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی پر فواد چوہدری کا دل چسپ طنز

    جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی پر فواد چوہدری کا دل چسپ طنز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی کا راز فاش کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں جے یو آئی دھرنوں پر دل چسپ طنز کیا ہے، انھوں نے لکھا جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آیند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

    تازہ ترین:  دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

    فواد چوہدری نے دھرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا ہے، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بات چیت کرتے ہوئے عجیب منطق پیش کی، کہا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں ہو رہی، ہم شاہراہیں دن میں بند کرتے ہیں رات کو کھول دیتے ہیں۔

  • نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر فواد چوہدری نے حکومت کو مشورہ دیدیا

    نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر فواد چوہدری نے حکومت کو مشورہ دیدیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل دائرکرنےکا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےمشورہ دیا ہے کہ حکومت کوسپریم کورٹ میں فیصلےکوچیلنج کرناچاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ برقرار رہاتونظام انصاف کودھچکاپہنچےگا، معاملے پر سپریم کورٹ سےحتمی رائے لینی چاہیے، 17سال کی پریکٹس میں ایسےفیصلے کی نظیرنہیں دیکھی، ایسافیصلہ نہیں دیکھا کہ سزایافتہ مجرم کوایسےباہربھیجا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارےملک میں نوازخاندان کی مثالیں موجودہیں کہ اسحاق ڈارکے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے مگرواپس نہیں آئے، اسحاق ڈارابھی بھی ملک کے سینیٹر ہیں مگر حلف نہیں اٹھایا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار، نوازشریف،بچوں کی جائیدداد یں یہاں نہیں اور ہم وطن واپس لانے کیلئے انفورس کیسےکرسکیں گے؟عدالت کےفیصلےپرتبصرہ مناسب نہیں قانون پرعمل کرناہوگا،یہ دیکھناہوگااب مزیدکتنےقیدی اس سے فائدہ اٹھاسکتےہیں، شہباز شریف کاساراخاندان بھاگاہواہےوہ گارنٹی کیسے دے سکتےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

    اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت نےعلاج کےلیے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

    فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سابق وزیر خارجہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے حکومتی نمایندوں کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

    تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر حکومتی نمایندوں کا مؤقف غلط پیش کیا گیا، عدالتی فیصلے میں ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر اعتراض نہیں، پھر بھی خواجہ آصف نے ’نواز شریف کو مرنے دو‘ جیسا جملہ منسوب کیا، خواجہ آصف کے جھوٹ بولنے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

    تفصیل یہاں پڑھیں:  لا افسر نے جواب دیا نواز شریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے

    تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے، اور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

    دریں اثنا، فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف ایوان میں جھوٹ بولنے پر تحریک جمع کرا دی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ آیندہ کوئی ایوان میں جھوٹ بولنے کی جرأت نہ کرے، میڈیا میں جھوٹ بولنا عام بات ہے، لیکن یہ ایوان کو بھی مذاق بنا رہے ہیں۔