Tag: فواد چوہدری

  • فواد چوہدری نے نوازشریف کے ذاتی معالج کو حکیم قرار دیدیا

    فواد چوہدری نے نوازشریف کے ذاتی معالج کو حکیم قرار دیدیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو حکیم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر نہیں حکیم ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اس وقت شریف خاندان کی تحویل میں ہیں،کچھ دن میں جاتی امراکی دیواروں پرلکھاہوگانوازشریف کورہاکرو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کونوازشریف کےعلاج پرسنجیدگی سےتوجہ دینی چاہیے، خواجہ آصف،مریم نواز اور احسن اقبال صحت پرسیاست کررہےہیں جب کہ شہبازشریف بھی چاہتےہیں نوازشریف باہرجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈکی رقم ہم نےنہیں عدالت نےطےکی ہے،یہ پیسہ کسی کاذاتی نہیں عوام کاہےجس کومعاف نہیں کیاجاسکتا، ہم نےوہ رقم لکھی ہےجوعدالتوں نےان پرجرمانہ عائدکیاہے، انڈیمنٹی بانڈمیں رقم لی گئی نہیں صرف لکھنےکاکہاگیاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کونوازشریف کےعلاج پرسنجیدگی سےتوجہ دینی چاہیے، ہم سنجیدہ سوال کرتےہیں توکہتےہیں بلیک میلنگ کررہےہیں، اصولوں کی جنگ سےانہیں کس نےروکاہے،نوازشریف سےکسی اورن لیگ رہنماکوملنےنہیں دیا جارہا اگر نوازشریف سنجیدہ بیمارہیں تواسپتال سےگھرکیوں منتقل کیاگیا۔

  • عدالتی فیصلے نے خواجہ آصف کا جھوٹ بے نقاب کردیا، فواد چوہدری

    عدالتی فیصلے نے خواجہ آصف کا جھوٹ بے نقاب کردیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلہ خواجہ آصف کے جھوٹ کی قعلی کھول دیتا ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا حکومتی لاافسرکہتا ہے نوازشریف مرتا ہے تو مرجائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 2 میں حکومتی لاآفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔

    نوازشریف ملک سے باہر جانا نہیں چاہ رہے تھے، خواجہ آصف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف ملک سے باہر جانا نہیں چاہتے تھے لیکن والدہ کے کہنے پر بیرون ملک علاج کے لیے تیار ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ عدالتی اہلکار نے لا افسر سے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر پوچھا جس پر لاافسر نے جواب دیا نوازشریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے۔

  • نوازشریف کی زندگی کو جیل سے زیادہ گھر سے خطرہ ہے، فواد چوہدری

    نوازشریف کی زندگی کو جیل سے زیادہ گھر سے خطرہ ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کو جیل سے زیادہ گھر سے خطرہ ہے ، یہ لوگ نوازشریف کی جان سے کھیل رہے ہیں اور ان کی کرسی کے پیچھے پڑے ہیں، نوازشریف کو باہر علاج کے لئے خاندان کی جانب سے روکنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونی چاہیے۔

    نواز شریف کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل کی کسٹڈی میں زیادہ محفوظ تھے کیونکہ نوازشریف کی زندگی کو جیل سے زیادہ گھر سے خطرہ ہے، وہ اس وقت اپنے خاندان کی تحویل میں ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اس کی عملی مثال ن لیگ کی سیاست ہے ، ن لیگ سے زیادہ ہمیں نوازشریف کی صحت کی فکر ہے، سنجیدگی ہوتی تو رات کو ہی پٹیشن تیار ہوتی اور فائل ہوجاتی ، ان لوگوں کو نواز شریف کی صحت اور باہر جانے سے کوئی دلچسپی نہیں ، شہباز شریف  ، مریم نواز ، خواجہ آصف اور احسن اقبال میں دوڑ چل رہی ہے، یہ لوگ نوازشریف کی جان سے کھیل رہے ہیں،ان کی کرسی کے پیچھے پڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو خطرہ ن لیگ کی لیڈر شپ اور گھر والوں کے رویے سے ہے، لگ نہیں رہا نوازشریف جاتی امرا میں محفوظ ہیں، ان کی صحت کے  معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے، حکومت نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر متوازن فیصلہ کیا ہے لیکن ان کے بھائی اور بچے انڈیمنٹی بانڈ  دینے کوتیار نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف کا کردار پاکستان کی سیاست میں ختم ہوگیا ہے ، یہ لوگ نوازشریف کی جگہ لینے کے لئے سیاست کررہے ہیں ، نواز شریف   اور زرداری صاحب کی صحت کے لئے دعا گو ہیں، کچھ مقدمات انجام کو پہنچ چکے ہیں کچھ جو باقی ہیں انھیں بھی پہنچنا چاہیے۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو باہر علاج کے لئے خاندان کی جانب سے روکنے کی مذمت کرتے ہیں، نوازشریف کے معاملے پر  حکومت   کو اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

    مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب کے پلان بی کو پلان اے کی طرح حل کریں گے ، انھوں نے جو بیانیہ یہاں دیا وہ شدت پسندی کا تھا، مولانا صاحب کی زیادہ تر لیڈرشپ میں جوکر تھے ، ان کے دھرنے سے مذہبی سیاست کو نقصان پہنچا ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ مولانا صاحب کا دھرنا ناکام ہوا اور عام آدمی شریک نہیں ہوا، پلان بی سی ڈی ای کا آخر میں یہی ہوگا کہ اپنے اپنے کمرے بند کرلو۔

    اس سے قبل فوادچوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف طوطا مینا کی کہانی گھڑ رہے ہیں، لاء افسر کی حمایت کی وجہ سے نوازشریف کوضمانت ملی، خواجہ آصف لاء افسر کا نام بتائیں جس نے یہ بات کہی، اس وقت نواز شریف کی صحت سے ن لیگ کی قیادت کھلواڑ کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کو چاہیے ایک افسر متعین کرے جو نوازشریف کی صحت دیکھے، عدالت جو بھی حکم دے گی ہم اس کے پابند ہوں گے۔

  • ‘پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہوگیا’

    ‘پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہوگیا’

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہوگیا ہے ، شیکسپیئر نےلکھا تھا دنیااسٹیج ہے، لوگ آتے، کردار کرتے اور چلے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شیکسپیئر نے لکھا تھا دنیا اسٹیج ہے،لوگ آتے، کردار کرتے اور چلے جاتے ہیں، پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نوازشریف اورزرداری کا کردار ختم ہوگیا ہے، اب نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، یہ صرف سیاسی نہیں قانونی مسئلہ بھی ہے، عدالت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالتی تو مسئلہ نہیں تھا، وہ باہر چلے گئے اور کل عدالت کہے کہ نواز شریف کو پیش کریں تو کیسے کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے: فواد چوہدری

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو گارنٹی دینی ہے، نواز شریف کو جانے دیا تو زرداری و دیگر بھی بغیر شرط جانے کا کہیں گے، کل کابینہ میں طویل میٹنگ ہوئی، وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، انسانی بنیاد پر کابینہ نے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔ کابینہ نے انسانی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے ماضی میں ایسی مثال نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، نواز شریف کو سیکیورٹی بانڈز دینے دیں، نواز شریف واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے، نواز شریف گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہو کر واپس آجائیں گے۔

  • کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے: فواد چوہدری

    کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیکیورٹی بانڈ کے پیسے واپس مل جائیں گے، کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، یہ صرف سیاسی نہیں قانونی مسئلہ بھی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالتی تو مسئلہ نہیں تھا، وہ باہر چلے گئے اور کل عدالت کہے کہ نواز شریف کو پیش کریں تو کیسے کریں گے۔ ن لیگ میں لیڈر شپ کی لڑائی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو گارنٹی دینی ہے، نواز شریف کو جانے دیا تو زرداری و دیگر بھی بغیر شرط جانے کا کہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کابینہ میں طویل میٹنگ ہوئی، وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔ انسانی بنیاد پر کابینہ نے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔ کابینہ نے انسانی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے ماضی میں ایسی مثال نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، نواز شریف کو سیکیورٹی بانڈز دینے دیں۔ نواز شریف واپس آئیں
    گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔ نواز شریف گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہو کر واپس آجائیں گے۔ اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کرواتے رہے۔ حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔ برطانیہ میں انہوں نے جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں۔

  • ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری

    ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی قیادت کے لیے جنگ جاری ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، ن لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری ودیگرملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے، طریقہ کار اختیار کیے بغیر باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

    نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی موجود تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شرائط پر کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا، اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

  • فواد چوہدری کا اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ

    فواد چوہدری کا اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کیخلاف مہم جوئی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اپوزیشن ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتمادواپس لے، ہر2ماہ بعدآپ ایسااقدام لیتےہیں جس سےسیاسی تلخی میں اضافہ ہوتاہے، جب آپ ناکام ہوتےہیں تواداروں کیخلاف مہم جوئی کرتے ہیں ، یہ مناسب رویہ نہیں۔

    یاد رہے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، تحریک آرٹیکل 53 کے تحت جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اعلان کیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، اِسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ڈپٹی اسپیکر نے 12 آرڈیننس بغیر کارروائی پاس کرائے، قاسم سوری نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر یہ سیاہ دن دکھایا۔

  • جب سے دھرنا شروع ہوا ، اطراف کے علاقوں میں چوریاں بڑھ گئیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے دھرنا شروع ہوا ہے دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لکھا کہ خواجہ آصف صاحب کی اس بات سے اختلاف مشکل ہے کہ جب سے دھرنا شروع ہوا ہے دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مولاناصاحب کب جارہےہیں؟ جس پر فواد چوہدری نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتےہوئے کہا کہ پیامن بھائےگاتومولاناصاحب چلےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سردی سے ٹھٹھرتے دھرنے کے شرکا کی مدد کا حکم دے دیا

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آبادمیں دھوپ ختم اور بارش کاموسم ہے، موسم اچھاہےاسی لیےمارچ والےبیٹھےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مولاناسےخیرکی امیدہے۔

  • فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے، فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم فصلوں کا کچرا مشین سے ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کرسکتے ہیں، طریقے سے ٹھکانے لگائے گئے کچرے کو بطورایندھن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق اسموگ بھارتی شہر جالندھر سے آرہی ہے، جالندھر میں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہوا کا رخ تبدیل ہو کر بھارت سے لاہور کی طرف آ رہا ہے۔ لاہور میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، شہریوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ کو بے نقاب کیا تھا۔ عالمی اداروں کی سخت ہدایات کے باوجود مودی سرکار فصلیں جلانے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

  • کشمیر کا مسئلہ اس دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے، فواد چوہدری

    کشمیر کا مسئلہ اس دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے، فواد چوہدری

    کراچی : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا، کشمیرکامسئلہ اس دھرنےکی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے، پاکستان میں فی الحال عمران خان کاکوئی نعم وبدل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی یونیورسٹی 1200ایکڑ رقبے پر محیط ہے، قیام پاکستان کے بعد پاکستان جدید ریاست کے طور پر سامنے آیا، میں سائنسدان نہیں ایک وکیل ہوں، میرے خیال میں سائنسدان سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے ، جب آپ سیاست میں دلچسپی رکھیں گے تو وکیل ہی بنیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب دشمن واضح نہ ہو تو مشکل ہوتی ہے، بھارت ہمارا دشمن اس سے نمٹ لیں گے، 30 سے 40 سال سے ہمارا انجینئرنگ کا شعبہ ترقی نہیں کرسکا، سائنس اینڈٹیکنالوجی کےبجٹ میں 600فیصد اضافہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں 200 سے زائد جامعات ہیں، پہلی بار پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ لے کر آرہے ہیں، جب سولر مینوفیکچرنگ ہوگی تو اسٹرکچر ہی بدل جائےگا، پاکستان میں اب اسکولز، کالجز میں بھی اضافہ ہونا چاہئے، ہماری حکومت مزید اسکول اور کالجز بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی تعداد کافی ہے، اسکول و کالجوں کی تعداد بڑھانی چاہیے، اسکول اور کالجوں کی تعداد میں اضافے سے جامعات مضبوط ہوں گی، ہماری حکومت مزید اسکول اور کالج بنائے گی۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوشی ہے پاکستان میں ریسرچ کا کلچر واپس آرہا ہے، ہماری پالیسی 6سال رہی تو پاکستان کا کھویا مقام واپس آئے گا، 2022 میں ہم اپنا پہلا اسپیس مشن خلا میں بھیج رہےہیں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےبجٹ میں600فیصداضافہ ہوا، بڑی سولر پینلز کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےآرہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان سے پولز اور تاریں ختم ہو جائیں گی، لیتھیم بیٹریز کے شعبے کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، ایڈوانس ٹیکنالوجی کیلئے بڑے سینٹرز کو اکٹھا کر رہے ہیں، ہم سب سے ملکر جدید ریسرچ سینٹرز بنا رہے ہیں۔

    فضل الرحمان کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا مولانا فضل الرحمان کی سیاسی قوت سے اختلاف ہے، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا، علمائے کرام کا عزت و وقار ہے،احترام کرتے ہیں، اب یہ لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی نے بھی دھرنا دیا تھا، پی ٹی آئی نے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے پھر دھرنا دیا تھا۔

    ان کا نواز شریف کی صحت سے متعلق کہنا تھا کہ اللہ نوازشریف کوصحت یابی عطافرمائے، ہم نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گوہیں، فی الحال پاکستان میں ایک ہی لیڈروہ عمران خان ہے، پاکستان میں فی الحال عمران خان کاکوئی نعم وبدل نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی والوں کی شکل نہیں پسند مگر چلنا ہمارےساتھ ہی ہے، پی ٹی آئی کی تحریک سیاسی تحریک تھی، مولاناصاحب کی تحریک کیا ہے یہ تو ان کوبھی نہیں پتہ، انشااللہ دھرنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا، کشمیرکامسئلہ اس دھرنےکی وجہ سےپیچھےچلاگیاہے۔