Tag: فواد چوہدری

  • ’’حلوہ مارچ‘‘ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چوہدری

    ’’حلوہ مارچ‘‘ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فضل الرحمان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔

    پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحمل کا مظاہرہ وزیراعظم کی ہدایت پرکر رہے ہیں، ورنہ ایک اشارے پر5 پیادوں اوران کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

  • "حلوہ مارچ” کی بدبو سے تعفن پھیل گیا، فواد چوہدری

    "حلوہ مارچ” کی بدبو سے تعفن پھیل گیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’حلوہ مارچ‘ کی بدبو سے تعفن پھیل گیا ہے اور صفائی کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنا پڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے اسلام آباد میں پڑاؤ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’حلوہ مارچ‘ کے دوسرے دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور CDA کو صفائ کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں جیسے کہ تحریک انصاف کے رضاکار کرتے تھے۔

    فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ مولانا فضل الرحمان اور تاجروں کی ہڑتال کا بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فرق نہ پڑا، اسٹاک ایکسچینج تیزی سے آگے بڑھنے لگی ، ایک ماہ میں سٹاک ایکسچینج میں 2124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاتھا کہ پی ٹی آئ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کر تے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدائیت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ وزیراعظم کی ہدایت پرکر رہے ہیں، ورنہ ایک اشارے پر5 پیادوں اوران کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردونواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور سی ڈی اے کو کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں جیسے کہ تحریک انصاف کے رضا کار کرتے تھے۔

    ضروری نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات مانے جائیں، علی محمد خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات مانے جائیں، معاہدہ توڑا گیا تو قانون حرکت میں آجائے گا۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا نے دو دن اور پاکستانی عوام نے 5 سال کا وقت دیا ہے، ضروری نہیں کہ مولانا کے مطالبات مانے جائیں۔

  • اپوزیشن کے جلسے پر فواد چوہدری کا چشم کشا ٹویٹ، پول کھول دیا

    اپوزیشن کے جلسے پر فواد چوہدری کا چشم کشا ٹویٹ، پول کھول دیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن کے جلسے کے سلسلے میں غیر یقینی صورت حال اور کنفیوژن کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چشم کشا ٹویٹ کر کے احتجاج کرنے والوں کا پول کھول دیا۔

    فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ جدوجہد کی بنیاد اور نظریہ نہ ہو تو جے یو آئی جیسے مارچ ہوتے ہیں، مخصوص طبقہ مفادات کے لیے ملکی مفاد پس پشت ڈال دے تو مقبولیت نہیں ملتی۔

    فواد چوہدری نے لکھا کہ یہی سب کرپٹ بچاؤ تحریک کے ساتھ ہو رہا ہے، جب جدوجہد کی بنیاد ہی نہ ہو، اور جب تک عام آدمی تحریک سے نہ جڑے مقبولیت کیسے ملے گی۔

    تازہ ترین:  آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    واضح رہے کہ مولانا کا مارچ اسلام آباد کے قریب ہے، تاہم ن لیگ کے اچانک اعلان نے سب اپوزیشن کو تتر بتر کر دیا، مریم اورنگزیب نے کہا سانحہ تیزگام کے سبب جلسہ ملتوی کیا جا رہا ہے، جس پر مولانا نے کہا فیصلہ ہم نے کرنا ہے، ہمارا جلسہ ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا، سب اسلام آباد کی طرف رخ کریں، ن لیگ کی قیادت کو بتا دیا کہ اسلام آباد میں جلسہ آج ہی ہوگا۔ دوسری طرف جلسہ گاہ میں آج عجیب منظر دکھائی دیا، اے این پی اور ن لیگ نے الگ الگ جلسے کیے جب کہ مولانا کا دور دور تک کچھ پتا نہیں۔

  • لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ کیا ؟ فواد چوہدری نے بتادیا

    لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ کیا ؟ فواد چوہدری نے بتادیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے ، بھارت میں فصل کاٹنے کے بعد آگ لگانا بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے، مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فضائی آلودگی کے حوالےسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کل وزارت ماحولیات نے کابینہ کو آلودگی سے آگاہ کیا،لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے، لاہور میں آلودگی کا تناسب واہگہ بارڈر پر آلودگی کے تناسب سے آدھا ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد آگ لگائی جاتی ہے، بھارت میں فصل کاٹنے کے بعد آگ لگانا بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے، مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے۔

    خیال رہے دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، امریکی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضاء میں گرد کے ذرات (پی ایم 2.5) کی تعداد 35 مائیکرو گرام فی مکعب میٹرسے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ 28ایک موقع پر اکتوبر کو لاہور کی فضاء میں ان ذرات کی تعداد 10 گنا زیادہ پائی گئی۔

    یاد رہے موسم سرما میں پنجاب میں گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، ماہر ماحولیات کا کہنا تھا گرد آلود دھند کی بڑی وجہ بھارتی پنجاب بڑی مقدار میں فصلوں کا جلانا اور صنعتوں میں اضافہ ہے۔

  • نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں: فواد چوہدری

    نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوکر انتہاپسندوں کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اُن لبرلز کو نام نہاد کہا جو اپوزیشن کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے مارچز کی کامیابی کا مطلب جمہوریت کا خاتمہ ہے، ایسے مارچز کا مقصد طالبان اسٹائل حکومت کا قیام ہے۔

    خیال رہے کہ ملک دشمن عناصر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی تقریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلارہے ہیں۔

    گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو بھی اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر گرفتار کیا ہے۔

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم نہیں کیا، معاہدے کی پاس داری کریں گے، معاہدہ حکومت کے ساتھ نہیں انتظامیہ کے ساتھ ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

  • ‘بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے’

    ‘بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے’

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ضمانت ملنا قانونی معاملہ ہے ، ہمیں اعتراض نہیں، بیٹے پیسے واپس کردیتےتو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے ذاتی لڑائی جھگڑا نہیں، ان سے اختلاف پالیسیزاور کرپشن پرہے۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ضمانت ملنا قانونی معاملہ ہے ، ہمیں اعتراض نہیں، نوازشریف کو تکلیف ان کے بیٹوں کی وجہ سے ہوئی ، بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرناچاہتے ہیں، ہمارےپاس بیماری پرسیاست
    کے علاوہ اور بہت کام ہیں، عدالت کے تفصیلی فیصلے سے پہلے کوئی مؤقف نہیں دے سکتے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
    دیا، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست ان کے بھائی شہباز شریف نے دائر کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیاگیا، جس کے بعد ممبز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

    سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنہ مشنری انجینئرنگ کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔

    وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ کمپنیاں پاکستان کے اشتراک سے سولر پینلزمینوفیکچرنگ پرکام کریں گے، چین کی بس مینوفیکچررکمپنیوں کے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    اس سے قبل رواں سال اگست میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے۔

  • لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ سندھ کے لوگ آپکی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اصلاحات نہ کیں تو آپکا حشر سندھ میں وہی ہوگا جو باقی پاکستان میں ہے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

    لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

  • مولانا سیاستدان بنیں، ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا: فواد چوہدری

    مولانا سیاستدان بنیں، ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا کو چاہیئے سیاستدانوں والا رویہ اختیار کریں، ڈنڈوں سے کوئی بھی نہیں ڈرے گا۔ پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہی مولانا صاحب کا مطالبہ کیا ہے، ہمیں اس پر ریسرچ کرنی چاہیئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو چاہیئے سیاستدانوں والا رویہ اختیار کریں، ڈنڈوں سے کوئی بھی نہیں ڈرے گا۔ پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہیئے، عمران خان کا کردار عالمی سیاسی منظر نامے پر آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا کا مطالبہ ہے عمران خان استعفیٰ دیں، اردو کا محاورہ ہے بلی کے خواب میں چھیچھڑے۔ فضل الرحمٰن کے احتجاج پر کمیٹی بنا دی ہے۔ ریسرچ کرنی پڑے گی، تھیسز لکھنے پڑیں گے کہ مولانا چاہتے کیا ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا کوئی چی گویرا تو نہیں کہ لوگ ان سے ڈر جائیں گے۔ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارتیوں کو مسائل ہو رہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔ ان کا اتحاد صفر جمع صفر برابر صفر ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سب کو ملا کر بھی تحریک انصاف نے شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں، میں نے تو پہلے بھی کہا ہے بارگین کرنی ہے تو نیب سے کرلیں۔