Tag: فواد چوہدری

  • فضل الرحمان اور تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فواد چوہدری

    فضل الرحمان اور تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان، تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایاگیا، فضل الرحمان، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈران بچوں کواپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب فضل الرحمانٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا۔ مدارس اصلاحات کے بعد مدارس ان کےہاتھ سےنکل جائیں گئے، مدارس کے بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیں گی۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا تھا مدارس میں اصلاحات سے طلبا ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے، مدارس اصلاحات پر فضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگی۔

  • بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل کی پیروکار ہے: فواد چوہدری

    بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل کی پیروکار ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے، مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج برصغیر کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہے، مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے، وزیر اعظم مودی اور ان کے ساتھی آر ایس ایس فلسفے کی توسیع ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کشمیر کے معاملے پر دنیا پر انحصار نہیں کر سکتے، کشمیر کی جنگ خود لڑنا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی کے شکر گزار ہیں، انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو بند کر دیا گیا ہے، پوری کشمیری قوم نے مودی کے جارحانہ اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا تھا کہ پاکستان عراق یا افغانستان نہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، دنیا کی بڑی فوج پاکستان کے پاس ہے، کرتار پور پر بھی بھارت کے ساتھ معاملات بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • فواد چوہدری کی چینی انقلاب کے 70 برس مکمل ہونے پر مبارک باد

    فواد چوہدری کی چینی انقلاب کے 70 برس مکمل ہونے پر مبارک باد

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوامی جمہوریہ چین کو انقلاب کی 70ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماوزے تن نے جو سفر شروع کیا چینی صدر اب اُس قافلے کے رہنما ہیں، چین نے اُن کی رہنمائی میں جو کامیابیاں سمیٹیں اُس پر پاک چین عوام کو فخر ہے۔

    یاد رہے کہ یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کی عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے، چین اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے چینی باشندے اپنا یہ یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے اور وقار سے مناتے ہیں۔

    آج چین اپنا 70واں قومی دن منا رہا ہے، قومی دن کی مناسبت سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کی تمام مرکزی شاہراہوں کو پھولوں کے قالین سے سجایا گیا جبکہ دارالحکومت میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    ہر سال کی طرح امسال کی طرح قومی تقریب میں ہزاروں چینی شہری ملک کی سیاسی قیادت اور فوجی قیادت نے شرکت کی، چینی صدر اور  وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے انقلاب میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے انقلابی ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  • پاکستان عراق یاافغانستان نہیں،بھارت کومنہ توڑجواب دیں گے، فواد چوہدری

    پاکستان عراق یاافغانستان نہیں،بھارت کومنہ توڑجواب دیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر دنیا پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں، کشمیر کی جنگ خودلڑنی ہے، پاکستان عراق یا افغانستان نہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ، کشمیر کے معاملے پر دنیا پر انحصار نہیں کرسکتے، کشمیر کی جنگ خود لڑنا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چین اورترکی کے شکر گزار ہیں، انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، مقبوضہ کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو بند کر دیا گیا ہے، پوری کشمیری قوم نے مودی کے جارحانہ اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

    کشمیر کے معاملے پر دنیا پر انحصار نہیں کرسکتے، کشمیر کی جنگ خود لڑنا ہے

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  پاکستان عراق یاافغانستان نہیں،بھارت کومنہ توڑجواب دینگے، دنیاکی بڑی فوج پاکستان کےپاس ہے، کرتارپورپربھی بھارت کیساتھ معاملات بہترکرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

    مودی کاحال ہٹلرسےبھی بھیانک ہوگا

    ان  کا کہنا تھا کہ  بھارت آرایس ایس اورہندوتواکےہاتھوں یرغمال ہے، بھارت کےاندربھی مودی کےخلاف آوازہے، مودی کاحال ہٹلرسےبھی بھیانک ہوگا۔

  • پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا: فواد چوہدری

    پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا: فواد چوہدری

    کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دی فیوچر سمٹ کا آغاز ہوگیا، سمٹ میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری شریک ہوئے۔

    سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری نے کہا کہ سنہ 2022 میں پاکستان اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا، ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آلو، ٹماٹر اور پیاز بیچ کر اپنا خسارہ پورا نہیں کر سکتے، پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے فائبر آپٹک بچھایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1951 میں سائنس میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پانی سے متعلق 1963 میں ریسرچ شروع کی تھی، ستر کے بعد ہم کھو گئے یونیورسٹیوں کے بجائے مدرسے بناتے رہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا جنوبی ایشیائی ملک ہے جس نے موبائل کا استعمال شروع کیا۔ وزیر اعظم کو بتاتا رہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے سائنس کی وجہ سے آگے نکل گئے، ’وزیر اعظم کو بتایا ایسے ممالک میں وزیر سائنس ڈپٹی وزیر اعظم کے برابر ہوتا ہے‘۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئر فورس ہی خلا باز کا انتخاب کرے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے۔ کوشش ہے نوجوانوں کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چارج دے سکیں، ادائیگیاں موبائل فون پر لے آئیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی قابل ہیں ان کا پلان تکمیل کو پہنچا تو ملک کی کامیابی ہوگی، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا بیوروکریٹ پروفیسر کو کچھ سمجھتا ہی نہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے منچھر جھیل کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

  • 19سال میں اےآروائی نے انفارمیشن میڈیا بدل کررکھ دیا، فواد چوہدری

    19سال میں اےآروائی نے انفارمیشن میڈیا بدل کررکھ دیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اےآروائی آج پاکستان کا اہم ترین میڈیا ہاؤس ہے   19سال میں اےآروائی نےانفارمیشن میڈیابدل کررکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آروائی فیملی کو 19ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا 19 سال میں اے آر وائی نے انفارمیشن میڈیا بدل کررکھ دیا، اےآروائی نےجدوجہد کی ، طاقتور کے سامنے سینہ سپر رہا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اےآروائی آج پاکستان کا اہم ترین میڈیا ہاؤس ہے، سلمان اقبال،حاجی اقبال اور تمام ٹیم اےآروائی مزید آگے جائیں۔

    خیال رہے دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔

    اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔

    اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔

  • مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بے عزت ہو رہی ہے: فواد چوہدری

    مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بے عزت ہو رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے. مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور اس کی انتہا پسند سوچ بھارت میں تنہا کھڑی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا مظفر آباد جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت میں ایسی حکومت ہے جسے اپنی بے عزتی کی پرواہ ہی نہیں، مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کی وجہ سے گجرات سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، دنیا کبھی ظالموں کو یاد نہیں رکھتی۔ یہ آر ایس ایس کی حکومت ہے، نریندر مودی جیسے لوگ گاندھی کے مقابلے میں نہیں کھڑے ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انجام بہت برا ہوگا، مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

  • سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

    سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سری لنکن کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جن میں اینجلیو میتھیوز، کرونارتنے اور لیستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔

    اس ضمن میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی اور کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی گئی تھی۔

    البتہ وفاقی وزیر واد چوہدری کی جانب سے اس ضمن میں اہم انکشاف کیا گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرتادھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کودھمکی دی ہے کہ پاکستان گئے تو خود کو آئی پی ایل سےفارغ سمجھیں.

    فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اگر ایسا ہی ہے، تو اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہیے، یہ رویہ افسوس ناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا گیا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملےمیں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، اس کی مذمت ہونی چاہیے.

  • پولیس گردی کے معاملے پر فواد چوہدری کا شہباز گل کو مشورہ

    پولیس گردی کے معاملے پر فواد چوہدری کا شہباز گل کو مشورہ

    لاہور: پنجاب میں پولیس گردی کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو مشورہ دیا ہے کہ ہم ہانگ کانگ کا طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کے پاس کیمرا ہونا چاہئے، پولیس کی ہر تفتیش، ناکے کی ویڈیو ریکارڈنگ ہونی چاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر تھانے میں شہریوں کے تبصرے ریکارڈ ہونے چاہئیں، شہریوں کے تبصرے سے تھانے کی صورت حال واضح ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ٹویٹ کیا تھا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی طرف سے جاری کیے مراسلہ کے مطابق دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی صرف پولیس اہلکاروں کے لیے ہے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی

    شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آئندہ ایس ایچ او عہدہ سے کم کوئی اہلکار اگر دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس پابندی کا اطلاق عام شہریوں پر نہیں ہے۔

    اس سے قبل پنجاب میں پولیس گردی کے مسلسل بڑھتے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے آر پی او ڈی پی او، سی پی او اور سی سی پی او، ڈی آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ یونیفارم والے حد میں رہ کر کام کریں ورنہ گھربھجوادیاجائےگا، تشدد،غیرقانونی حراست یابداخلاقی پرآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حراست میں تشدد، موت اورغیرقانونی حراست پرایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

  • چند ریان ٹو کی ناکامی ، فواد چوہدری کا بھارت کو مشورہ

    چند ریان ٹو کی ناکامی ، فواد چوہدری کا بھارت کو مشورہ

    اسلام آباد : وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چند ریان کی ناکامی پر بھارت کو مشورہ دیا کہ ہندوستان چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے پر پیسہ نہ لٹائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ناکام چاند مشن کے بعد وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کومشورہ دیا کہ ہندوستان نے بغیرسوچےسمجھےچندریان،ابھی نندن پرپیسہ لٹادیا ،بھارت چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا ایک اورچندریان ہو گااورقیمت چندریان سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

    اس سے قبل چندریان ٹو کی ناکامی کی خبرپرتبصرہ کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مودی نےخلائی مشن پرغریب قوم کے نو سو کروڑ روپے پھونک دئیے، ہم نے کہا تھا کہ نوسو کروڑ روپے نالائقوں پر لگاؤ؟ لوک سبھا کوغریب عوام کے اربوں روپے ضائع کرنے پر مودی سے سوال کرنا چاہیے، سوجاؤ بھائی چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

    مزید پڑھیں :  بھارت کا خلائی مشن ناکام، اپنے سے بڑا کام نہیں کرتے: فواد چوہدری کا طنز

    یاد رہےبھارت کی چاند پراترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، چندریان ٹوچاندسےدواعشاریہ ایک کلومیٹردورتھاکہ زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا، ۔بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے چاند گاڑی کا رابطہ کیوں ٹوٹا وجہ جاننے کےلئےڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بڑی ناکامی پر مایوس ہوکر بھارتی اسپیس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرزسےنکل گئے لیکن روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی تسلیم کرنے کےبجائے چاند مشن کو تاریخ ساز اور بھارتی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے رہے۔