Tag: فواد چوہدری

  • اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے: فواد چوہدری

    اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج اکتیسواں دن ہے، سرینگر کے میئر جنید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، عرب دنیا کے 2 وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے کشمیر پر بات ہوگی۔ ہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، ایک دن میں 2 سے زائد وزرائے خارجہ سے کشمیر پر بات کرتا ہوں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات کرنے اماراتی اور سعودی وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر میں کرفیو اور کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے صورتحال سنگین ہو رہی ہے، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ کشمیریوں کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

  • ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْموٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، فواد چوہدری

    ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْموٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے ، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، 50روپےفی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں اصلاحات ترجیح ہے، کوشش کروں گاجہاں بھی اصلاحات کرسکتاہوں کروں گا، ادارےمیں مختلف منصوبےشروع کیےہیں اورکامیابی بھی ملی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تبدیلی نظرآرہی ہے، مختلف منصوبوں پرجلدکام مکمل ہوگا، پاکستان میں ایک طبقہ تو ہر کام کی مخالفت کرتاہے، جدیددنیاکیساتھ چلنا ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا ہوگا۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے، ہمیں اپنی پروڈکٹ تیارکرناہوں گی، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بھی جارہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات چاہتی ہےاس لیےکوشش کررہی ہے، دنیابھرمیں فیصلےعوام کےمفادکے تحت کیے جاتےہیں۔

    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    فواد چوہدری نے کہا سروےکیاتوپتہ چلا83فیصدکمپنیاں غیرمعیاری پانی فراہم کررہی ہیں، صاف پانی کی تحصیل کی سطح پرمسئلےکاحل پیش کررہےہیں، 50روپےفی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

    یاد رہے حکومت نے موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کیاتھا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے، لیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا، الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

  • مودی اور نتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، فواد چوہدری

    مودی اور نتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نتن یاہو ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مودی اورنتن یاہو میں کوئی فرق نہیں ، دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہوا ہے، بھارت کے خراب معاشی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی یہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں : مودی کےاقدامات کے بعد کشمیرآزادی کے آخری مرحلے میں ہے ، فواد چوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کےاقدامات کے باعث کشمیر اپنی آزادی کے آخری مراحل میں ہے، ہٹلر کی طرح مودی بھی کسی کی بات ماننے کو تیارنہیں ، ہٹلر نہیں مان رہا تھا،جرمنی تباہ ہوا اور اسے خود کشی کرنا پڑی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں، آزادی تک پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • مودی کےاقدامات کے  بعد کشمیرآزادی کے آخری مرحلے میں ہے ،  فواد چوہدری

    مودی کےاقدامات کے بعد کشمیرآزادی کے آخری مرحلے میں ہے ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مودی پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، مودی کے اقدامات کے بعد کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے ، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا پاکستان پہلا ملک ہے، جس نے چین کو تسلیم کیا، 1972پاک چائنہ اسٹریٹجک پارٹنرز بنے، پاکستان کی ہر حکومت نے چین سے تعلقات کو بڑھایا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں گوادر چین کے لئے میجر آئل حب بنے گا، وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی اکنامک زونزبنا رہے ہیں، چائنیز سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    چائینز کمپنیاں آئیں اورسولر انرجی میں سرمایہ کاری کرے

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا سولرانرجی میں ملین میگا واٹس پیدا کرنے کے پاکستان میں مواقعے ہیں، چائینز کمپنیاں آئیں اورسولر انرجی میں سرمایہ کاری کرے۔

    بھارت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا مودی کے اقدامات کے بعد کشمیر آزادی کے آخری مرحلےمیں ہے، دنیا نے دیکھا ہے مودی نے آسام میں کیاکیا۔

    مودی پرپاگل پن کادورہ پڑا ہے

    فواد چوہدری نے کہا مودی پرپاگل پن کادورہ پڑا ہے، سو سو سال سے رہنے والوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہے، مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں، آزادی تک پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ مودی کےپاگل پن سے پورا بھارت مشکلات کاشکارہے، من موہن سنگھ تک نے کہہ دیاکہ بھارتی معیشت تباہ ہوگئی ہے، مودی مظالم کرکے دنیا کی توجہ اصل مسئلےسے ہٹانا چاہتا ہے۔

    مودی بھارت تک میں علیحدہ ہوچکے ہیں

    انھوں نے مزید کہا مودی بھارت تک میں علیحدہ ہوچکے ہیں، ہٹلر نہیں مان رہا تھا،جرمنی تباہ ہوا اور اسے خود کشی کرنا پڑی، مودی کی پالیسی بھی ہٹلر جیسی ہے۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں میرےابوکوچھوڑدوسےآگےنہیں نکل رہیں، ہم توکہہ رہے ہیں لے جائیں ابوؤں کو بس ملک کا پیسہ واپس کردیں، وہ کہتے ہیں ابوؤں کوچھوڑدو، ہم کہتے ہیں پیسے دو ابو لو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نےکشمیرپرایک جلسی تک نہیں نکالی۔

  • سرکاری سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف، ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، فواد چوہدری

    سرکاری سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف، ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، ابتدائی طور پر یہ پینے کا پانی وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں نجی کمپنیوں سے حاصل منرل واٹر کا خرچہ بچانے کا فیصلہ کرلیا، پہلی بار حکومتی سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف کرا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا ہے، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔

    پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے بوتلیں تیار کی ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری کو مدنظر رکھ کر اعلیٰ معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیا ہے، سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر متعارف کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

  • فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا، دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور رکشے کی سواری کی۔

    انہوں نے خود الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشہ چلا کر دکھایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔

    الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے۔

    الیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

  • وزیراعظم بھارت کے لیے فضائی حدود مکمل بند کرنے پرغورکررہے ہیں،فواد چوہدری

    وزیراعظم بھارت کے لیے فضائی حدود مکمل بند کرنے پرغورکررہے ہیں،فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے، فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا ہے ختم ہم کریں گے، کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے جو راستہ اختیار کیا ہے اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، کابینہ میں تجاویز آئیں عملی طور پر فیصلہ ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کو عقل کی بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو چار ماہ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، فروری میں فضائی حدود بند کرنے سے ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

    یاد رہے رواں سال جون میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے پاکستان سے روٹ فراہم کرنے کی خصوصی درخواست کی تھی، جسے پاکستانی حکومت نے منظور بھی کر لیا تھا تاہم بھارتی وزیراعظم نے روٹ ملنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعد ازاں عمان اور ایران کے طویل روٹ پر سفر کرنا ہی پسند کیا۔

  • دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ چھڑی، تو اثرات پوری دنیا تک پھیلیں گے: فواد چوہدری

    دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ چھڑی، تو اثرات پوری دنیا تک پھیلیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ دنیا ہمارے ساتھ ہو نہ ہو، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے سے پہلے مذاکرات کی بات کی، مگر بھارت کی موجودہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں، ایٹمی طاقتیں آج آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکھڑی رہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر انشا اللہ ضرورآزاد ہوگا، جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے، دنیاکو اب جاننا چاہیے کہ مودی جیسا مائنڈ سیٹ نہیں چل سکتا۔

    مزید پڑھیں: دنیا کا مودی کو سراہنا بیوقوفی ہے: شیریں مزاری

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق اہم خطاب کیا، اس موقع پر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ’’کشمیر پالیسی‘‘ پر فیصلے کا وقت آگیا ہے، آج ساری قوم کو اعتمادمیں لینے کا وقت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارےساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارےساتھ ہوں گے، پاکستا ن کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا۔

  • کشمیر میں مودی تنہا ہے، بھارت میں بھی سیاسی جماعتیں دور ہو رہی ہیں: فواد چوہدری

    کشمیر میں مودی تنہا ہے، بھارت میں بھی سیاسی جماعتیں دور ہو رہی ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں نریندر مودی تنہا ہے، بھارت میں بھی سیاسی جماعتیں اس سے دور ہو رہی ہیں، عمران خان کی دنیا میں حیثیت سے مودی مشکلات کا شکار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں مودی کا کوئی نام لیوا نہیں ہے، کشمیر کے ایشو میں نریندر مودی خود بھی پھنس گئے ہیں، وہ خود بھارت میں تنہا ہو رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آخری تین سالوں میں مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 17 کروڑ روپے خرچ کیے، لیکن اب فخرامام اور شیری مزاری جیسے لوگ بہت افیکٹیو ہیں، کشمیر کمیٹی میں اور لوگ بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے محرم کے چاند کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی ہم نے یکم ستمبر کو محرم کے آغاز کی پیش گوئی کی تھی، ہمیں جلدی نہیں ہے، آپ اور دیکھ لیں، آگر آپ کچھ ٹھیکے داری مزید چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، ہمارا جو کام تھا ہم نے کر کے دے دیا ہے، باقی کام اسلامی نظریاتی کونسل کا ہے۔

    کرتارپور راہ داری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کوریڈور سے بھارت کی سکھ برادری کو سہولت ملنے جا رہی ہے، کرتارپور سکھ برادری کے لیے مذہبی عقیدت کی حیثیت رکھتا ہے، اب قوموں کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کافی کوشش کی ہے کہ ٹینکوکریٹس کو بھی سیاسی فیصلوں میں شامل کیا جا سکے، پارلیمنٹری ڈیمو کریسی میں ووٹر اہم ہوتا ہے، الیکٹڈ لوگوں کی فیصلہ سازی کی حیثیت ہوتی ہے، وزیر اعظم بھی اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے آرٹیکل میں لکھا تھا کہ صوبائی حکومتوں کا انفرا اسٹرکچر درست نہیں، چیف سیکریٹری اتنے پاور فل ہیں کہ وزرا کو بائی پاس کر سکتے ہیں، شہباز شریف، قائم علی شاہ نے جیسے گورننس کی وہ کلاسک کیس ہے، ان لوگوں نے اپنے وسائل کو بہت بری طرح ضایع کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجا ب میں ٹرانسفر اور پوسٹیں زیادہ ہوئی ہیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی صاحب کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے، پنجاب میں سیکریٹریز کی تقرریاں بھی بہت جلدی ہوئی ہیں۔

  • مودی کے دور میں دنیا بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے ، فواد چوہدری

    مودی کے دور میں دنیا بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مودی کےدورمیں دنیابھارت کی ہندوطالبانائزیشن دیکھ رہی ہے، سفاکی، قتل، ہجوم کاتشدد یہ  ہےآرایس ایس اور بی جے پی کا نیا بھارت۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا دنیا مودی کے دور میں بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے سفاکی،قتل،ہجوم کا تشدد یہ ہے آرایس ایس اور بی جےپی کی حکمرانی میں نیا بھارت ہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے،ہم دامے،سخنے ورمے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔

    مزید پڑھیں : مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، فواد چوہدری

    گذشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، انتہا پسند ملک بھارت میں اقلیتوں کو روزانہ بدترین حالات کا سامنا ہے۔