Tag: فواد چوہدری

  • کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری

    کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ خدا مظلوموں کا مدد گارہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔

    حریت قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے، نمازجمعہ کے بعد سری نگر میں اقوام متحدہ دفتر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 19ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے،  فواد چوہدری

    مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے، مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، انتہاپسندملک بھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ اکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔

  • موجودہ حالات میں سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، فواد چوہدری

    موجودہ حالات میں سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بہت ضروری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر میں کرتارپورراہداری کھل رہی ہے، مدت ملازمت میں توسیع اہم ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی موجودہ صورت حال میں اہم ہیں، افغانستان میں قیام امن اورطالبان سے امریکی مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بہت ضروری تھی، فیصلےسے ظاہرہوتا ہے سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات کیسے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔

    جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا۔ فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال،خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا گیا۔

  • ’’آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے یکجہتی کا پیغام ملے گا‘‘

    ’’آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے یکجہتی کا پیغام ملے گا‘‘

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے یکجہتی کا پیغام ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا ہے، ملک و خطے میں امن کے لیے وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔

    کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرفیو ختم ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا علم ہوگا، کرفیو کی وجہ سے اصل صورت حال سامنے نہیں آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایف پی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز کرفیو توڑنے کی کوشش کی گئی، بھارتی سیکیورٹی فورسز، کشمیریوں میں مڈبھیڑ کی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں: جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا غیرذمہ دارانہ بیان اور عزائم سب کے سامنے ہیں، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن سنجیدگی کا اراک ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں، جنرل قمر جاوید باوجوہ سیکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے فیصلے کو تاریخ میں جگہ ملے گی یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

  • فواد چوہدری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب

    فواد چوہدری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کے تصور سے باہر ہے، بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کےتصورسےباہرہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ کوآرایس ایس،نازی لیڈرشپ کوعقل دینی چاہیئے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

    مزید پڑھیں : جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فواد

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

  • کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، فواد چوہدری

    کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ افغان طالبان کومذاکرات پرآمادہ کر کے امن پسندی کا ثبوت دیا، مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کوششوں کے باوجود پاکستان میں روز شہادتیں ہو رہی ہیں، جہلم اور چکوال کا کوئی قبرستان نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی گاؤں نہیں جہاں غازی نہ ہوں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے، جنگ ہوئی تو شدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری رہنما جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج نادم ہیں، آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔

  • یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: فواد چوہدری

    یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: فواد چوہدری

    ڈنمارک: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری آج کوپن ہیگن پہنچے، جہاں انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت بھارت کو حالیہ اقدامات پر ملامت کر رہی ہے، ہم امن چاہتے ہیں اور صرف امن کے لیے کھڑے ہیں۔

    فواد چوہدری کوپن ہیگن میں یوم آزادیٔ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یورپ میں ریلیاں ہو رہی ہیں، 15 اگست کو لندن، پیرس اور ڈنمارک میں یوم سیاہ کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم آزادی بطور یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے یوم آزادی کو کشمیر کے ساتھ منسلک کیا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن امن کے لیے کئی بار جنگ بھی لڑنا پڑتی ہے، معیشت ہو یا کسی اور میدان میں، جنگ لازم ہو تو پھر لشکر نہیں دیکھا کرتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو خود پر توجہ رکھ کر اپنی جنگ خود لڑنی ہوگی، جنگ جیتنے کے لیے بہ حثیت قوم ہمیں یک جا ہونا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو آنکھ اٹھا کر دیکھے گا ہم اس کا جبڑا توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے، فواد چوہدری

    دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ا اپنی لڑائی خود لڑنی ہوتی ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اپنی لڑائی خود لڑنی ہوتی ہے، تمام پاکستان کو جتنی جلدی یہ بات سمجھ آجائےگی اتنی جلدی ہم سنبھل جائیں گے ، یہ بات طے ہے دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل ‌‌‌‌کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاشزم کو مسترد کردیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے عید کی مبارکباد پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا مودی جی آپ کا اور آپ کی حکومت کا ہر اقدام آپ کے عید کےا من کے پیغام کے مخالف ہے، آپ نے لاکھوں لوگوں کی خوشیاں اورامن چھین لیا، خطے کو تباہی کے داہنے میں لاکھڑا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جی اپنی نفرت انگیزسیاست بند کریں، نفرت انگیز سیاست بند کریں گے تب ہی خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔

  • فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل ‌‌‌‌کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں کے نام گرمکھی میں پیغام دیتے ہوئے بھارتی فوج میں پنجابیوں سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے اور مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاشزم کو مسترد کردیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے عید کی مبارکباد پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا مودی جی آپ کا اور آپ کی حکومت کا ہر اقدام آپ کے عید کےا من کے پیغام کے مخالف ہے۔۔ آپ نے لاکھوں لوگوں کی خوشیاں اورامن چھین لیا، خطے کو تباہی کے داہنے میں لاکھڑا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جی اپنی نفرت انگیزسیاست بند کریں، نفرت انگیز سیاست بند کریں گے تب ہی خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔

  • پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، فواد چوہدری

    پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے ، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، مسئلہ کشمیرکانہیں مملکت پاکستان کےوجودکاہے، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن ہم لڑنےسے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، دونوں ممالک نیوکلیئر پاورہیں،جنگ ہوئی توپوری دنیا کو خطرہ ہوگا، بھارتی حکومت کا چہرہ دنیاکےسامنےعیاں کرنے کاوقت آگیا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بھارت سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈٰین ہائی کمشنر کو فوری واپس بھیجنے کا کہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست کے پیچھے لاشوں کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، جب بھارت ہم سے بات کرنے کو ہی تیار نہیں تو ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے؟

    فواد چوہدری نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں، لڑائی ہوئی تو قوم کا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا۔

    ان کا اپوزیشن لیڈرشپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے پوچھا کہ بتائیں کیا کروں تو شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا کہ آپ قدم بڑھائیں، ہم ساتھ ہیں۔