Tag: فواد چوہدری

  • بانی پی ٹی آئی  کے اشارے کے بغیر سیاست کی شطرنج پر چال چلی ہی نہیں جاسکتی، فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی کے اشارے کے بغیر سیاست کی شطرنج پر چال چلی ہی نہیں جاسکتی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حیثیت وہی ہےجو ماؤزےتنگ کی انقلاب چین میں تھی،ان کے کے اشارے کے بغیر سیاست کی شطرنج پرچال چلی ہی نہیں جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ‘سوشل میڈیا پر احمقوں کےتبصرے پڑھ کر حیران ہوتا ہوں، کہا جارہا ہے پرویز الٰہی اور شاہ محمود کی رہائی مائنس بانی پی ٹی آئی فارمولا ہے۔’

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ‘ان کیلئے مہینوں پابند سلاسل رہنے والی لیڈرشپ پر بہتان لگانا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی وہ حیثیت ہے جو ماؤزے تنگ کی چین کے انقلاب میں تھی، ان کے اشارے کے بغیر سیاست کی شطرنج پرچال چلی ہی نہیں جاسکتی۔’

    انھوں نے مزید کہا کہ ‘موجودہ سیٹ اپ سمجھتا ہے اسے حکومت کیلئے سیاست کی ضرورت نہیں ہے ، وہ سمجھتے ہیں زور زبردستی اور دھاندلی سے حکومت لی اسی طرح حکومت چلابھی لیں گے۔’

  • ‘کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا’

    ‘کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا’

    ملتان: سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے 9مئی مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو ملتان میں موجود نہیں تھا لیکن ملتان سمیت مختلف شہروں کی عدالتوں میں پیش ہورہاہوں، مجھے شٹل کاک بنادیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مالیاتی اسکینڈلزمیں نواز شریف ، زرداری خاندان کے نام جگمگاتے نظرآتےہیں، پانامہ کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا تو یہ نہ ہوتا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ جن کی جائیدادیں ملک ملک سے باہر ہیں ان کوکوئی فرق نہیں پڑتا ، عوام کے دکھوں کا مداوا صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی پر ان کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیشی بہت بڑا ایونٹ ہوگا، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اس کوکوئی کیسے جھٹلا سکتا ہے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ معاشرے کو اشتعال کی طرف نہ لیکر جائیں، وزیر دفاع کہیں بھی بات کرتے ہوئے سوچتے سمجھتے نہیں ، بیانات سے انتشار کی طرف نہ لیکر جائیں،تلخیاں نیچے لیکر آئیں۔

  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی کا حصہ نہیں ہیں تاہم شیر افضل مروت کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری اس لیے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے ٹوئٹ کیے تھے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ فواد چوہدری نے آئی پی پی کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کیس ٹو کیس دیکھیں گے کہ کس کو پارٹی میں واپس لیا جاسکتا ہے اور کسے نہیں۔

    شیرافضل مروت سے متعلق ایک سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ ان کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، شیر افضل مروت نے اپنے بیانات سے پارٹی میں اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،ان کا جواب پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں جائے گا جہاں حتمی فیصلہ ہوگا، شوکاز کے جواب تک شیر افضل مروت پارٹی اور قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو جن باتوں سے روکا تھا انہوں نے وہی کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا وقت بہت قریب ہے، کیسز لڑ کر رہا ہوں گے،وہ ایک مہینے نہیں تو2مہینے میں جیل سے باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو زبردستی جیل میں رکھا ہوا ہے، کیسز تو کچھ بھی نہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا، فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت پیشی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راناثنا کا پی ٹی آئی سے بات کرنے کا بیان درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن ایک بیان آتا ہے پی ٹی آئی پر پابندی لگا دیں اگلے دن آتاہےبات چیت کرلیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رولنگ پارٹیاں واضح کریں کہ کیا چاہتی ہیں، واضح کریں بات چیت کرنی ہے یا پابندی لگوانی ہے،اس کے مطابق ردعمل آئیگا، بات چیت کرنی ہے تو اس کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، اعتماد کو فروغ دیاجائے تاکہ بات چیت کی جاسکے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ اعجاز چوہدری ایک سال سےجیل میں ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جارہا، عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد و دیگر کو حکومت فوری ریلیف دے سکتی اور دینا چاہیے۔

    بانی ٹی آئی کے حوالے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی یا ڈیل کیلئے کوئی بات چیت نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی کی بات چیت کا محور عوام ہوں گے۔

    پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، چھوٹی سی بھی بات ہوجائےتوپی ٹی آئی میں شور زیادہ مچ جاتا ہے ساتھ ہوں یانہ ہوں عوام کا بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑاہوناضروری ہے، بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ اعتماد کی فضا بحالی کیلئے حکومت کو بھی تھوڑے بہت اقدامات کرنے چاہئیں، آئی ایم ایف کی آج کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی جماعتیں بات چیت نہیں کریں گی تو کیا کریں گی،اسلحہ تو نہیں اٹھائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوصدارت واپس ملنے پر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، ن لیگ کی اصل سیاست ہی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف 1985سے سیاست میں ہیں،سیاسی ماحول بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

  • اگر بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو …… فواد چوہدری نے کیا کہا؟

    اگر بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو …… فواد چوہدری نے کیا کہا؟

    اسلام آباد : سابق وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے، ڈیل کرنے والوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے آپ دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرفواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سے بحرانوں میں گھراہوا ہے، سیاسی کے ساتھ گندم کا بھی بحران ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئےمل بیٹھ کے بحران ختم کرنا ہوں گے، پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے، ڈیل کرنے والوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے آپ دیکھ لیں۔

  • فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کے مقدمے کا بھی انکشاف

    فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کے مقدمے کا بھی انکشاف

    لاہور: پولیس نے ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کے مقدمے کا ریکارڈ پیش کردیا، مقدمہ تھانہ لوئر مال لاہور میں اگست 2023 میں درج کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ بھی سامنے آگیا ، پولیس نے ہائیکورٹ میں مقدمےکاریکارڈ پیش کردیا۔

    جس میں بتایا ہے کہ تھانہ لوئر مال لاہور میں اگست 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے متن میں کہا ہے کہ 30 سالہ نامعلوم نوجوان نےدکان میں گھس کرموبائل ،نقدی چھینی۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل فواد چوہدری کی قبل ضمانت منظور ہوئی تھی ، فوادچوہدری پرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیس میں سابق وزیر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اڈیالہ جیل سے ان  کی رہائی عمل میں آئی۔

  • فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

    فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، والد کو دیکھتے ہی بیٹیاں خوشی سے لپٹ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، فواد چوہدری کے والد اور بیٹیوں نے گھر آمد پر استقبال کیا اور بیٹیاں والد کو دیکھ کردوڑی چلی آئیں اورگلے لگ گئیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اڈیالہ جیل سے فواد چوہدری کی رہائی عمل میں آئی۔

    یاد رہے 2 روز قبل فواد چوہدری کی قبل ضمانت منظور ہوئی تھی ، فوادچوہدری پرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ نیب نے شواہد کے لئے بعد میں لکھا اور بندہ پہلے گرفتار کرلیا؟ نیب کے پاس فواد چوہدری کے خلاف سب سے مرکزی شواہد کیا ہیں؟

    جس پر نیب پراسیکیوٹر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے تھے، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو چھوڑیں، پہلے شواہد تو بتائیں۔

  • فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، فواد چوہدری

    فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کومودی سرکاراورایان علی کےعلاوہ کوئی نہیں مانتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، سوال ہی پیدانہیں ہوتا،5سال توحکومت ہرگزنہیں چلتی، فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائےگی اور فضل الرحمان نےفیصلہ کرلیاتوپورا کےپی حکومت کیخلاف ہوجائے گا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ حکومت نے سعودی سفیر سےکال پربات کرنےکاخودکہہ کرانتظام کیا، یورپی یونین کےکسی ملک نےمبارکباد نہیں دی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانےمیں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا،آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا، کےپی کاسیاسی کرداراہم ہے،پاکستان بنانےمیں بھی اہم کرداراداکیا۔

    وفاقی کابینہ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا معلوم نہیں۔

  • جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا: فواد چوہدری

    جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا: فواد چوہدری

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس دن فارم45 اپ لوڈ ہوئے اس دن نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچوہدری نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدراتی امیوار کے حوالے سے کہا محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے، اب نوازشریف کس منہ سےمحمودخان اچکزئی کی مخالفت کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فارم45ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے سے ڈر رہاہے،جس دن فارم45 اپ لوڈ ہوئے اس دن پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

    انھوں نے اپنے خلاف کیسز کے حوالے سے کہا کہ میرے خلاف بوگس نیب کا ایک کیس بنایاگیا ہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل نے کہا ہتھکڑی لگا کر پیش کرنا نہ پی پی سی قانون میں ہے نہ جیل مینوئل میں، سابق وزیرفوادچوہدری کوہتھکڑیاں صرف تضحیک کیلئے لگائی جاتی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فوادچوہدری کی ہتھکڑی لگاکرعدالتی پیشی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

  • فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

    فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا، اور حکم جاری کیا ہے کہ فواد چوہدری پر تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا، اور فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے دیا۔

    فواد چوہدری نے تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کی درخواست کی تھی، جس پر اے ٹی سی نے حکم دیا ہے کہ تمام مقدمات میں فواد چوہدری کی ایک ساتھ گرفتاری ڈالی جائے۔

    اے ٹی سی نے 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، فواد چوہدری کی دوخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے ان پر نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمے سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    فواد چوہدری کا گروپ سمیت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نو اور دس مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، اور فواد چوہدری پر تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیا جائے۔