Tag: فواد چوہدری

  • پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں،جل جل کرمرنے والوں سے گزارش ہے برف کی سل پر بیٹھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جل جل کرمرنے والوں سے گزارش ہے برف کی سل پر بیٹھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں :وقت آگیا ہے کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک قوم بن کرسوچیں ، آرمی چیف

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کے لیے سب کو ذمے داری پوری کرنا ہوگی۔

    بعدازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے، قوم کے لیے جان کی قربانیاں دینے والے سے زیادہ خیر خواہ کون ہو سکتا ہے، متحد ہو کر مشکل حالات سے نکلنا ہوگا۔

  • پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا پاکستان کےلیےسب سےبڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، تمام طبقہ ہائےفکر کو اس رویےکیخلاف جہاد کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا پاکستان کےلیےسب سےبڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں، ہمارے پچھترفیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں، تمام طبقہ ہائےفکر کو اس رویےکیخلاف جہاد کرنا چاہیے، بلاول بھٹو اپنے موقف پر تعریف کے مستحق ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی تھی ، کانفرنس کے اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ’توہین‘ کی مہم چلانے کی تجویز پرمخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ میں کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اکثریتی جماعتوں نے اتفاق کیا تاہم پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تا حال حمایت نہیں کی۔

    مزید پڑھیں : اے پی سی: بلاول بھٹو کا حکومت مخالف تحریک چلانے سے انکار

    خیال رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان کی آمد سیاست میں تبدیلی کی وجہ ہے۔ احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا رلاؤں گا، رلا دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، سول حکومت نے 50 ارب روپے کا خرچہ کم کیا ہے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور ورزا کے اخراجات میں کمی کی ہے۔ سنہ 1947 سے 2008 تک ہمارا قرض 6 ہزار ارب تھا۔ 6 ہزار ارب سے قرضہ 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا۔

  • احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے: فواد چوہدری

    احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمد سیاست میں تبدیلی کی وجہ ہے۔ احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا رلاؤں گا، رلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے پیسے مختص کیے گئے، فوج ایک میرٹ پر مبنی ادارہ ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اقتدار میں فضل الرحمٰن ان کے ساتھ تھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، سول حکومت نے 50 ارب روپے کا خرچہ کم کیا ہے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور ورزا کے اخراجات میں کمی کی ہے۔ سنہ 1947 سے 2008 تک ہمارا قرض 6 ہزار ارب تھا۔ 6 ہزار ارب سے قرضہ 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ہزار ارب سے پاکستان نے دنیا کی چھٹی بڑی فوج بنائی، 6 ہزار ارب سے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم بنایا، موٹر ویز بنائیں۔ پاک فوج نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اپنے بجٹ کی قربانی دی۔ میثاق معیشت پر اپوزیشن لیڈر کو پارٹی سپورٹ نہیں کرتی تو کر دیتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب پہلے بھی موجود تھا، احتساب پہلے بھی چل رہا تھا۔ عمران خان کی آمد سیاست میں تبدیلی کی وجہ ہے۔ احتساب کا بیانیہ صرف تحریک انصاف نے اپنایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ 11 ہزار ارب روپے خرچ کیے، قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ 8 ہزار ارب خرچ کیے۔ ہمیں صرف اتنا بتا دیں کہ یہ پیسہ کہاں گیا۔ ’عمران خان نے کہا تھا رلاؤں گا رلا دیا‘۔

  • فواد چوہدری کی سائنس کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل ستایش ہیں: رومانین سفیر

    فواد چوہدری کی سائنس کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل ستایش ہیں: رومانین سفیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی رومانیا کے سفیر نکولائی گوئیا سے ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس فواد چوہدری اور رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں رومانیا کے سفیر نے پاکستان کے یونی ورسٹی سطح کے تعلیمی معیار کی تعریف کی۔

    نکولائی گوئیا نے کہا کہ فواد چوہدری کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل ستایش ہیں۔

    رومانیا کے سفیر نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کی بھی تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان: عید سمیت اسلامی مہینوں کا چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپ متعارف

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکی سطح پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرائی، اس سے قبل انھوں نے قمری کلینڈر بھی متعارف کرایا تھا جو وزارتِ سائنس اور سپارکو کے ماہرین نے مل کر بنایا۔

    قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر وفاقی وزیر کے مفتی منیب کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی، مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

  • ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں: فواد چوہدری کا مریم نواز کو مشورہ

    ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں: فواد چوہدری کا مریم نواز کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے ابو سے کہیں کہ قوم سے معافی مانگیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ابو کو معافی مانگے کا کہیں، پھربھائیوں کوفون کریں اور جتنے پیسے پاکستان سے باہر گئے ہیں، انھیں واپس منگوائیں.

    انھوں نے کہا کہ جب یہ تمام مراحل طے ہوجائیں، تب آپ پلی بارگین کی درخواست دیں اور درخواست منظور ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں.

    خیال رہے کہ آج پریس کانفرنس میں‌ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. اس پریس کانفرنس سے ان کے اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    مزید پڑھیں: مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

    مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانے کے لیے  آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننے دیں گے.

    پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا تھا کہ مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے.

  • نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے فواد چوہدری کے بیان احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کا بیان حقائق کے منافی ہے، ان کا بیان جاری تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے، حکومت کی جانب سے نیب کو آج تک کوئی ریفرنس نہیں ملا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے افسران اہلکار ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں، فواد چوہدری کا بیان ان کے کام کی بھی نفی ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فواد چوہدری کے بیان پر ڈی جی نیب کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کررہی۔

  • شہباز شریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں ، فواد چوہدری

    شہباز شریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا شہبازشریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں ، اپوزیشن لیڈر کوتقریرکیلئے لامحدود وقت دینا ٹیکس کے پیسے کاضیاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی طویل تقریر پر کہا میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے ، شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ، شہباز شریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا تقریر کے وقت کی حد 45 منٹ ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کوتقریرکیلئے لامحدود وقت دینا ٹیکس کے پیسے کا ضیاع ہے۔

    یاد رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریر کرتے ہوئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ واپس لینے اور نیا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، بلٹ پروف گاڑیوں میں اربوں کی سلطنت میں پہنچے، فواد چوہدری

    غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، بلٹ پروف گاڑیوں میں اربوں کی سلطنت میں پہنچے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اتوار کو بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر رد عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  فواد چوہدری نے کہا کہ مہمان کی  ڈیزائنر فرنیچر  پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی۔

     اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کہ غریبوں کے لیڈرز  پرائیویٹ جیٹ سے اترے، کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی، اس کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔

  • اسحاق ڈار،حسین اورحسن نواز کی واپسی کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے، فواد چوہدری

    اسحاق ڈار،حسین اورحسن نواز کی واپسی کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا لندن سےمثبت خبریں آرہی ہیں،اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے، ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کےباہرمیڈیا سےگفتگو میں کہا پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم نے ہمیشہ بھارت سے مثبت بات چیت کیلئے قدم بڑھائے، بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے، بھارت سے مثبت تعلقات کیلئے ہمیشہ پہل کی، بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اچھا ردعمل دیا۔

    بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے

    فواد چوہدری کا کہنا تھا دونوں پارٹیوں کے پاپاجیلوں میں ہیں، آصف زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے تھے، تفتیش سے بچنے کیلئے اسمبلی کواستعمال کیا جارہا ہے، پاپاؤں کو جیل سے نکالنے کیلئے اسمبلیوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔

    پاپاؤں کو جیل سے نکالنے کیلئے اسمبلیوں کا استعمال کیاجارہا ہے

    وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی نے کہا اپوزیشن کا الزام ہے وزیراعظم عمران خان اسمبلی نہیں آتے، وزیراعظم عمران خان جب بھی اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، آصف زرداری کی جانب سے5 ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا لندن سےمثبت خبریں آرہی ہیں، اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے اسحاق ڈار ملک سے مفرور ہیں، لوٹی رقم اس وقت واپس آئےگی، جب اسحاق ڈار واپس آئیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا اسحاق ڈار واحدشخص ہیں جن کو اکاؤنٹس سے متعلق معلومات ہے، وہ اس وقت کے وزیراعظم شاہدخاقان کے جہاز میں فرار ہوئے تھے۔

    اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلےتومسائل جلدحل ہوجائیں گے

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاعمران خان کیخلاف نواز شریف دور میں تحقیقات ہوئیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے کلین چٹ دی، اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی۔

    انھوں نے مزید کہا ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلےتومسائل جلدحل ہوجائیں گے، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کیلئے مثبت مذاکرات ہوئے۔

  • دوران زراعت  پانی کا ضیاع ایک اہم مسئلہ ہے: فواد چوہدری

    دوران زراعت  پانی کا ضیاع ایک اہم مسئلہ ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دوران زراعت  پانی کا ضیاع ایک اہم مسئلہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مستقبل کی سوچ رکھی، حکومت کاوعدہ ہےسائنس اورٹیکنالوجی کےساتھ آگے بڑھنا ہے.

    فواد چوہدری نے کہا کہ پانی سے بیماریوں کےعلاج پر800 ملین ڈالرخرچ کررہے ہیں، لیبارٹریز کو کمرشلائز کر رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ چاہے کسی بھی ادارے میں تعینات ہوں، میں عوام سے ووٹ لےکرآیاہوں، میرا فرض ہے کہ ہمیشہ مزدور کے ساتھ کھڑارہوں، کوئی خوش ہو یا ناراض میں یونینز کے ساتھ ہوں.

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، فواد چوہدری

    انھوں نے کہا کہ یہ بہت اہم وزارت ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں اسی خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، یہاں لوگوں کو اب پتا چلا ہے کہ ایسی بھی کوئی وزارت ہے.

    خیال رہے کہ 11 جون 2019 کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، حمزہ شہباز نے 26 ملین ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے ، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کے لئے جیلوں میں ہیں۔