Tag: فواد چوہدری

  • رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک موقف ہے جو سامنے رکھ دیا ہے، رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی ہے ان کا کام سفارشات دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم آفس کو قمری کیلنڈر بھیج دیا ہے، حکومت ایکشن نہ لے اور گائیڈ نہ کرے تو قوم تقسیم ہوجائے گی، معاشرے میں تقسیم پر حکومت لوگوں کو اکٹھا نہ کرسکے تو یہ نقصان ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لیے علماء میں 3 سے 4 آرا پائی جاتی ہیں، بعض علماء کے نزدیک رویت ہلال خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے، امام احمد حنبل نے چاند کی رویت کے لیے آنکھ ضروری قرار دی، امام شافعی کے مطابق چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب میں کیلنڈر اور رویت دونوں ضروری ہیں، یو اے ای میں بھی اب تک سعودی طریقہ کار رائج ہے، یو اے ای، سعودی عرب میں رویت کے ساتھ سائنٹیفک طریقے سے چاند دیکھا جاتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ایپ بنادی ہے جس میں خود بھی جاکر چاند دیکھا جاسکے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا تھا کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوار پرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدے کی بات ہے، ہم نےعلما کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سےچاند دیکھ سکتے ہیں۔

  • وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نےرویت ہلال سےمتعلق ویب سائٹ کاآغازکردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا ہے کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال پرویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، ساتھ ہی ساتھ وفاقی کابینہ کےآئندہ اجلاس میں ویب سائٹ کوایجنڈےمیں رکھنےکی درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاگست کوٹیکنالوجی کامہینہ قراردیاہے۔چانددیکھنےکی بنیاداس کی بلندی ،چمک اورغروب آفتاب کے38منٹ تک رہنےپرہے،انہیں 3چیزوں پرویب سائٹ کاانحصارہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ کہنا کہ عینک اوردوربین حلال ہےاورجدیدٹیکنالوجی حرام ہےغیرمنطقی ہے،5سال کی قیدٹیکنالوجی میں تبدیلی کی بنیادپررکھی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےآنےسےکام بندنہیں ہوں گے،نئےشعبےکھلیں گے۔ہم نےاپنےوعدےکوپوراکردیاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتوں کومقامی سطح پراہمیت دینی چاہیے،ہمیں چاہیےکہ ہماری مقامی پیداواربڑھے۔ اس حوالے سے پی سی ایس آئی آرنےمعیارسےمتعلق بنیادرکھی۔ انہوں نے مزید کہا دیگرممالک نےاپنی بنیادسائنس وٹیکنالوجی پررکھی ۔

    ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیےزراعت کوترقی نہ دےسکی۔فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہجب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوارپرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدےکی بات ہے،ہم نےعلماکی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مددسےچانددیکھ سکتےہیں۔

  • ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں  بھولے‘

    ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی 4-0 سے ہار گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: وارم اپ میچ، افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 2007 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شمار فیورٹس میں تھا لیکن آئرلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی۔

    آئرلینڈ سے پاکستان کی شکست کے چند گھنٹوں بعد ہی ہیڈ کوچ باب وولمر کی موت کی خبر سامنے آئی تھی، جمیکا پولیس نے کئی ماہ تک باب وولمر کی موت کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کیں اور بالآخر موت کو فطری قرار دیا گیا تھا۔

    اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہیں، مکی آرتھر کی کوچنگ میں ہی قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جس کے بعد سے ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پرو زیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ جس میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین کیا اور کہا رمضان میں بجلی کی فراہمی کے لئے آپ نے انتھک کوشش کی، طویل عرصے بعد اس رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، خداآپ کا حامی ومددگارہو۔

    گذشتہ روز وزیرتوانائی عمرایوب نے اپنے ٹوئٹ مین کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 8789 فیڈز میں سے 99.74 فیصد سے سحری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے! صرف 22 فیڈرز کنڈوں کے باعث ٹرپ ہوئے ہم ان کو بجلی دینا چاہتے ہیں لیکن طاقت چوروں نے ایماندار لوگوں کو محروم کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا تھا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔

    مزید پڑھیں : رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا جسے ماہ رمضان میں ہی جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیاد پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا ہے، پہلا روزہ اور عید کب ہوگی قمری کیلنڈر سے 5 سال پہلے ہی پتا چل جائے گا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کریں گے، وفاقی وزیر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کیلنڈر سے متعلق آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد قمری کیلنڈر وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مشاورت کے لیے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    یاد رہے چند روز قبل فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

  • چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد: چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

    چینی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کے لیے چین بھیجنے پر زور دیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا منیب الرحمٰن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دے رہے ہیں، تشریف لائیں اور خود دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرنا بہت آسان ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

  • فوادچوہدری کی مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب کو چاند دیکھنے کی دعوت

    فوادچوہدری کی مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب کو چاند دیکھنے کی دعوت

    اسلام آباد : وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دے دی اور کہا چاند دیکھنے کے لیے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مولانا منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دے رہے ہیں، تشریف لائیں اورخود دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرنا بہت آسان ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، جو بھی دیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا۔

    وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ کےاخراجات آتےہیں، پہلے اسپیکر بھی حرام تھامگراب پیاراہوچکاہے۔

    مزید پڑھیں : جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    اس سے قبل بھی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

  • فواد چوہدری نے انجینیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے انجینیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملازمت پیشہ پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینے کی پابند ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینیئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری سے جاپان کے سفیر نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے جاپانی سفیر کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ جاپان کے سفیر نے فواد چوہدری کے وژن کی تعریف کی۔

    انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبارکاآئیڈیا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبارکاآئیڈیا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیاہے تو رجسٹر کروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو  فیصد تک سرمایہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکا آئیڈیا ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، سائنس میلے کے لئے انٹریزیکم جولائی سے لی جائیں گی، اگرآپ نے کچھ مختلف اورنیا کیا ہے، جوآپ پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، فواد چوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے، اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا۔

  • لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے: فواد چوہدری

    لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے: فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا نہیں ہے کہ شہباز شریف ملک واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ کر لے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علیم خان سے اظہار یک جہتی کے لیے عدالت آیا تھا، پاکستان میں لوگ عدالتی نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کا جو نظام چل رہا ہے اس میں اصلاح کی ضرورت ہے، لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں، تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، دوسری طرف شہباز شریف منتیں کر کے باہر گئے ہیں، لگتا نہیں ہے کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

    بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیان سے واضح ہے کہ ہم گزشتہ حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے یہاں پہنچے ہیں، حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، لیکن باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی ہے۔