Tag: فواد چوہدری

  • فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک اور سوسائٹیوں کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش چیلنج ہے۔ پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے، آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن سے کہتے ہیں آئیں ملٹری کورٹس پر فیصلہ کریں۔ انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کچھ دن پہلے فاٹا کی ترقی کے لیے 100 ارب کا اعلان کیا، تمام صوبے فاٹا کی ترقی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ فاٹا کے علاقے سے پیپلز پارٹی نے سوتیلے جیسا سلوک کیا۔

    سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ حال ہے کاروان بھٹو نکالا لیکن والد کی تصویر نہیں لگائی، زرداری روزانہ بھٹو کی سالگرہ مناتے ہیں اپنے والد کو بھی یاد کر لیا کریں۔ فضل الرحمٰن پہلی مرتبہ اسمبلی میں نہیں اس لیے مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں ایک شخص منظور پاپڑ بیچتا ہے اس کے نام پر بھی منی لانڈرنگ کی گئی، تحقیقات میں سامنے آیا منظور کے نام پر دبئی سے حمزہ شہباز کو رقم بھیجی گئی۔ 37 ارب ڈالر میں ہم نے بڑے بڑے کام کیے، منگلا ڈیم بنا اور بھی ترقیاتی کام ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں 60 ارب ڈالر قرضہ لیا گیا، جب پوچھو 60 ارب ڈالر کہاں گئے تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اسلام کو نہ جمہوریت کو خطرہ ہے، خطرہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کو ہے۔ کچھ چور باہر اور کچھ جیل میں ہیں، کچھ جیل سے باہر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فضل الرحمٰن کی گاڑی کا انجن بیٹھ گیا ہے اس میں ڈیزل نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گا، عمران خان اس وقت صرف پاکستان نہیں مسلم امہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ عمران خان چین جاتے ہیں تو عالمی لیڈر کی حیثیت دی جاتی ہے۔ کوئٹہ جیسے واقعات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

  • ارشد خان کی برطرفی، پی ٹی وی ملازمین کا احتجاج ختم، فواد چوہدری کا مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی

    ارشد خان کی برطرفی، پی ٹی وی ملازمین کا احتجاج ختم، فواد چوہدری کا مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی برطرفی کے بعد پی ٹی وی ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا، اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پی ٹی وی ملازمین سے خطاب کیا.

    [bs-quote quote=” حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    انھوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں، ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے.

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو گھربھی دینےکی کوشش کریں گے۔

    سیکرٹری پی ٹی وی یونین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا.

    مزید پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی، کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا.

    ایف آئی اے تحقیقات کے علاوہ ایم ڈی پی ٹی وی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں‌ میں‌ رہے.

  • فواد چوہدری نے سلطنت برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

    فواد چوہدری نے سلطنت برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سلطنت برطانیہ سےمعافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ سلطنت برطانیہ جلیانوالہ باغ قتل عام اور قحط بنگال پرپاکستان، بھارت اوربنگلا دیش سے معافی مانگے.

    انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو کوہ نور ہیرا بھی لاہورمیوزیم کو واپس کرنا چاہیے، ساتھ ہی معافی مانگنی چاہیے.

    ان واقعات کا پس منظر کیا ہے؟


    فواد چوہدری نے جن واقعات پر سلطنت برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے اس خطے کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں.

    امرتسر  کے جلیانوالہ باغ میں 13 اپریل 1919 کو قتل عام کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب برطانوی فوجی جنرل ڈائر کے احکامات پر دس منٹ تک نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں، اس ہولناک واقعے میں ایک ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک ہوئے.

    برطانوی دورحکومت میں بنگال میں چاربار خوف ناک قحط پڑا تھا، 1866 کے قحط  بنگال میں لگ بھگ ایک کروڑ سے زائد افراد بھوک کے عفریت کے ہاتھوں مارے گئے، جو کل آبادی کا ایک تہائی تھے۔

    اسی طرح کوہ نور کو دنیا کا قیمتی ترین ہیرا سمجھا جاتا ہے. کوہ نور ہیراپنجاب کےسکھ حکمرانوں سے برطانوی سامراج نے چھینا اورملکہ برطانیہ کی ملکیت میں دیا گیا۔

  • لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، فواد چوہدری

    لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، یہ اقتدار سے محرومی کا انجانا درد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں اور باہر آتے ہی لندن چلے جاتے ہیں، عام قیدی سوچتے ہیں وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے۔

    [bs-quote quote=”دعا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیمار نہ ہوجائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی، شریف خاندان کے افراد لندن میں سیر کررہے ہی، اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں، دعا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیمار نہ ہوجائیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو بدن ٹوٹنے لگتا ہے، ان کی سیاست پاکستان میں مگر اولاد اور پیسہ باہر ہیں۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ چلنے والی نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ٹائر پنکچر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی، ووٹرز دو لیڈر کے اثاثوں کو بچانے کے لیے اکٹھا نہیں ہوتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، بلاول بھٹو کو سندھ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود مایوس کن ردعمل ملا۔

  • بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے، بھارتی انتخابات جو بھی اقتدار میں آئے بات چیت بڑھائیں گے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں ذمہ داری دکھائی اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کورہاکیا۔

    فواد چوہدری نے کہا پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا، حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ،فوادچوہدری

    یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، فواد چوہدری

    مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ چلنے والی نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ٹائر پنکچر ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی، ووٹرز دو لیڈر کے اثاثوں کو بچانے کے لیے اکٹھا نہیں ہوتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، بلاول بھٹو کو سندھ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود مایوس کن ردعمل ملا۔

    مزید پڑھیں: فضل الرحمان نے زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا

    انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 60 ملین قرضہ ملک پر چڑھ گیا، عوام کو معلوم ہے کہ ملک میں مہنگائی کی صورت حال کس کی وجہ سے ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات تین ماہ میں آنا شروع ہوجائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی اور زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا، دونوں رہنماؤں نے نیب کیسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

  • فواد چوہدری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

    فواد چوہدری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق پلان زیر غور ہے، جاپان کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان میں جاپانی سفیر کونیونوری مستودا نے ملاقات کی، جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان جاپان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان کی متعارف کردہ نیو الیکٹرانک ویزا پالیسی میں جاپان بھی شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے، فلم، کلچر، مشترکہ پروڈکشن میں مزید کام کی ضرورت ہے، جاپان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان سے فرانسیسی کاروباری تنظیم کے وفد کی ملاقات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، میڈیا یونی ورسٹی میں پرفارمنس آرٹس، ٹیکنیکل اسکول اور ٹریننگ کے شعبے شامل ہوں گے، اس سلسلے میں ٹیکنیکل سسٹم لگانے کے لیے جاپان کے تعاون کے خواہاں ہیں۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی خوب صورتی میں دنیا میں مقام رکھتے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو سراہتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلیم، اسپورٹس، کلچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرامید ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرامید ہیں: فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سیاحت کے فروغ میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں، پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پُر امید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پر امید ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم میں خوب صورت سیاحتی مقامات موجود ہیں، قلعہ روہتاس جنوبی ایشیا میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جہلم ایک تاریخی حیثیت کا حامل شہر ہے، ہماری حکومت کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا مستقبل سیاحت میں ہے: وزیر اعظم

    یاد رہے کہ 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹور اِزم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سیاحت میں ہے، پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پوری دنیا میں سیاحتی مقامات دیکھ چکے ہیں، جو خوب صورتی پاکستان میں پائی ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں پائی، شمالی علاقے دنیا میں سب سے زیادہ پرکشش ہیں۔

    عمران خان نے کہا ’دہشت گردی کی وجہ سے کچھ سال پہلے سیاحت ختم ہوچکی تھی، اب حالات بہتر ہیں، پاکستان میں نتھیا گلی جیسے 100 مقامات ہیں، کسی کو اندازہ ہی نہیں۔‘

  • حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا ماڈل حدیبیہ کیس کی طرح لگتا ہے: فواد چوہدری

    حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا ماڈل حدیبیہ کیس کی طرح لگتا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا ماڈل اگر دیکھیں تو یہ حدیبیہ کیس کی طرح لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا ماڈل حدیبیہ کیس لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملازموں کے ناموں پر رقم باہر بھجواتے اور پھر منگوائے جاتے تھے، فرنٹ مین کے ذریعے رقم باہر بھجوائی گئی اور پھر منگوائی گئی، ثبوت دیکھیں تو پتا لگتا ہے بلین ڈالرز سے شریف فیملی نے فائدہ اٹھایا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز جیسے بڑے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ قانون ہو، ہم چاہتے ہیں ایسے مقدمات جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز کس طرح منی لانڈرنگ کرتے رہے، نیب نے ثبوت حاصل کر لیا

    خیال رہے کہ نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ حدیبیہ پیپز ملز کیس میں بھی اسی طرح اکاؤنٹس کھولے گئے تھے جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، تاہم نیب سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ ثابت نہیں کر سکی تھی۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کس طرح منی لانڈرنگ کرتے رہے، نیب نے اس کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں، حمزہ شہباز کو نا معلوم افراد کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کی رقم بھیجی گئی۔

    آج احتساب عدالت کے حکم پر نیب پولیس اور رینجرز اہل کاروں کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پھر گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچی تو وہ گھر سے باہر نہ نکلے، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی۔

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ

    کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب کافوادچوہدری  اورشیخ رشیدکےبیان پرردعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ فوادچوہدری  نیب کے ترجمان ہیں یا وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری سیاسی مخالفین کے خلاف چرب زبانی کرتے ہیں انہیں تیز طرار زبان استعمال کرنے پر نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عدالتوں سے مفرور سابق صدر کے بارے میں ایک لفظ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں اسی طرح وزیر ریلوے بھی اپنے بیانات میں صرف جمہوری جماعتوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق طے کر لیں: فواد چوہدری

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بے باکی اور دوٹوک انداز سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو جواب دیتے ہوئے اُن کی کرپشن پر سے پردہ چاک کرتے ہیں۔

    حال ہی میں بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو فواد چوہدری نے ’ابو بچاؤ مہم‘ قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں، اس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔