Tag: فواد چوہدری

  • وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق طے کر لیں: فواد چوہدری

    وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق طے کر لیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون اور اداروں کا احترام سب پرلازم ہے.

    وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قانون کی بات کرتے ہیں، لیکن خودا حترام نہیں کرتے، چاہتے ہیں، ان سے کوئی اثاثوں کی تفصیلات نہ پوچھے، اثاثوں کی تفصیلات پوچھی جائے، تو انھیں ناگوارگزرتا ہے.

    [bs-quote quote=”پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے کہ قوم کاپیسہ ان کی جیب میں جاتا رہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کے مطابق 2008 سے 2018 تک 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، کوئی ان سے پوچھے کہ 60 ارب ڈالرکا ان لوگوں نے کیا کیا؟ پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے کہ قوم کاپیسہ ان کی جیب میں جاتا رہے.

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن میں آپریشن ہورہا ہے، ان لوگوں نے اپنے دورمیں ماڈل ٹاؤن میں آپریشن کیا تھا، ماڈل ٹاؤن میں ماضی کےآپریشن اورآج کے آپریشن کو دیکھ لیں، ان کے دورمیں آپریشن میں بے گناہ لوگوں کوقتل کیا گیا، نیب کے پاس اختیارہے، لیکن پھربھی کل سے گرفتاری نہیں دی گئی، حمزہ شہبازخواتین اوربچوں کوڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.

    وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق طے کر لیں، ایک طرف کہتےہیں احتساب کے لئے تیار ہیں، دوسری طرف غنڈہ گردی ہے، حسن اورحسین کہتے تھے کہ احتساب کے لئے تیار ہیں، عدالت نے طلب کیا تو کہتے ہیں کہ برطانوی شہری ہیں پیش نہیں ہوں گے.

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کی گرفتاری : رینجرز کے دستے رہائش گاہ کے باہر الرٹ

    نیب الزام کےمطابق حمزہ شہبازنے 2 افراد کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، دونوں افراد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکے کہنے پر 85 ارب بیرون ملک بھیجے، ن لیگ کہتی ہےان الزامات پر حمزہ شہباز کو گرفتارنہیں کرسکتے، پی پی اورن لیگ کی حکومت کی وجہ سے ملک دیوالیہ کے قریب ہے.

    انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوششیں کررہے ہیں، جس کے نتائج مل رہے ہیں، ایک ایمنسٹی اسکیم لارہے ہیں. جس کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عام لوگوں کے لئے بہترین اسکیمز لا رہے ہیں، جس سے فائدہ ہوگا. برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت پرہمارا بھرپور کنٹرول ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان باجوڑ اور قبائلی عوام کو مین اسٹریم میں لائے: فواد چوہدری

    وزیر اعظم عمران خان باجوڑ اور قبائلی عوام کو مین اسٹریم میں لائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان باجوڑ اور قبائلی عوام کو مین اسٹریم میں  لے کر  آئے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کے جمرود کے جلسے کے تناظر میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا.

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ صرف وہ لیڈر کرسکتا تھا، جو نفرت کے بجائے محبت کی بات کرتا ہو.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف وہی کرسکتا ہے، جو عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے جوڑے، قریب لائے.

    مزید پڑھیں: شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم کا زرداری کو چیلنج

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم خان نے جمرود میں جلسہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو چیلنج کرتا ہوں، اسلام آباد میں ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھادیں، کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی دیں گے، جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں، سن لیں آپ کو جواب دینا ہوگا، اقتدارمیں آیا ہی اس لیے تھا کہ ان چوروں کا احتساب کروں۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ 1948 میں قبائلی عوام نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا، قبائلیوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، نقل مکانی کرنا پڑی، قبائلیوں نے کن مشکلات کا سامنا کیا،جانتا ہوں۔

  • احتساب کاعمل کسی کی دھمکیوں سےرکنےوالانہیں ہے ، فواد چوہدری

    احتساب کاعمل کسی کی دھمکیوں سےرکنےوالانہیں ہے ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ کےالزامات ہیں، اگر وہ حقیقی لیڈرہوتے تو آج گرفتاری دے دیتے، احتساب کاعمل کسی کی دھمکیوں سےرکنےوالانہیں ہے، وزیراعظم نےوعدہ کیاتھاملک کاپیسہ عوام کوواپس ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ملک میں پہلی باربڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیاہے، لاہورسےلاڑکانہ تک مافیاکی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، وزیراعظم نےوعدہ کیاتھاملک کاپیسہ عوام کوواپس ملےگا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا حمزہ شہبازحقیقی لیڈرہوتےتوآج گرفتاری دےدیتے، عدلیہ کےاداروں پرحملہ کرنان لیگ کی روایت رہی ہے، نیب کی کارروائی قانونی تھی،نیب پرحملہ کیاگیا، حمزہ شہبازکی ذمہ داری تھی وہ نیب سےتعاون کرتے، انہوں نےنیب کےلوگوں کوتشددکانشانہ بنایا، ان کے لوگوں نے کارسرکار میں مداخلت کی۔

    حمزہ شہبازحقیقی لیڈرہوتےتوآج گرفتاری دےدیتے

    وزیراطلاعات نے کہا نیب خود سوچے گا انہوں نے کیا کارروائی کرنی ہے، شہباز شریف وفیملی کے85ارب سے زائدکے اثاثوں کا پتہ چلا، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی ملے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہبازشریف نے اثاثے خریدے، 85 ارب سے 100ارب تک منی لانڈرنگ سے بھجوایاگیا۔

    ان کا کہنا تھا 2008 تک پاکستان کابیرونی قرضہ37ارب ڈالرتھا اور 2018 تک پاکستان کابیرونی قرضہ97ارب ڈالرتک جاپہنچا، معاشی مشکلات کےذمہ دارآصف زرداری نواز شریف ہیں، یہ لوگ بچوں کے ناموں پر اپنی پراپرٹی رکھتےہیں۔

    شہبازشریف اوران کےبیٹوں نے 85 ارب روپے غیر قانونی طریقے سے باہر بھیجے

    فوادچوہدری نے کہا نیب کی کارروائی کےجواب میں قانون کامذاق اڑایاگیا، احتساب کاعمل کسی کی دھمکیوں سےرکنے والا نہیں ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پاکستان،جمہوریت اورآئین کوکسی سےکوئی خطرہ نہیں ہے، خطرہ ہےتوصرف ان چوروں اورڈاکوؤں کوہے، ابوبچاؤموومنٹ جو چلا رہا ہے ان سےعوام پوچھیں، یہ ہیلی کاپٹرکےبغیرسفرنہیں کرتے، زندگی میں کبھی کمائی نہیں کی اتنےپیسےکہاں سےآئےہیں۔

    معاشی مشکلات کےذمہ دارنوازشریف اورآصف زرداری ہیں

    انھوں نے کہا ان سےیہ سب پوچھاجائےتوجمہوریت خطرےمیں آجاتی ہے، جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے، چوروں کی نیندیں خراب ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا تھا اسپغول پی کرسویا کریں، پاکستان آگےبڑھےگااورترقی یافتہ ملک بنےگا۔

  • اگر پی پی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، تو  پھر احتجاج کس کے خلاف ہے؟ فواد چوہدری

    اگر پی پی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، تو  پھر احتجاج کس کے خلاف ہے؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی پی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، تو  پھر احتجاج کس کے خلاف ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ پیپلزپارٹی والے اپنی کرپشن کےخلاف احتجاج کریں، کرپشن کے نشےکےعادیوں کاعلاج ہو، تو وہ مزاحمت کرتے ہیں.

    [bs-quote quote=”پیپلزپارٹی والے اپنی کرپشن کےخلاف احتجاج کریں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فوادچوہدری نے کہا کہ پی پی کا بھٹو سےاتنا ہی تعلق ہے، جتنا ن لیگ کا قائد اعظم کی مسلم لیگ سے تعلق ہے، محض بھٹو سے رشتے داری، بے نظیر کا نام کب تک بیچتے رہیں گے، تقاریر، چیخ و پکاراور دھمکیاں ان کو احتساب سےنہیں بچا سکتیں.

    مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھٹو کا نام استعمال کرکے کرپشن کے حساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ آپ سڑکوں پر ضرورآئیں، قوم آپ کا حساب خود لے گی، پہلے ہی ابو بچاؤ ٹرین مارچ ناکام ہوچکا ہے، عوام کی عدم دلچسپی پرجسے کاروان بھٹوکا نام دینے کی کوشش کی گئی.

    انھوں نے مزید کہا کہ بھٹو کے نظریاتی، سچے پیروکار کرپشن کے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں.

    خیال رہے کہ آج  ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنی تقاریر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیا۔

  • بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی: فواد چوہدری

    بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہوئے، جن میں‌ 607 فیصلے کئے گئے.

    یہ بات انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے 378 فیصلوں پر  مکمل عمل درآمد کردیا گیا ہے، کابینہ اجلاس کےفیصلوں پر 90 دن میں عمل درآمد ہوتا ہے، البتہ 18 فیصلوں پر 90 روز کے اندر عمل درآمد نہیں ہو سکا.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بار غربت کے خاتمے کے لئے پورا ڈویژن بنایا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، سماجی تحفظ اور  انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں، احساس کے نام سے پروگرام لانچ کررہے ہیں، جس کی تفصیل آئندہ ہفتے دیں گے.

    بریگیڈیر اعجاز شاہ نے بہ طور پارلیمانی وزیر حلف اٹھا لیا، ایئر مارشل(ر) ارشدملک کو پی آئی اے کا سی ای او نامزد کیا گیا ہے، آئی پی او بورڈ سے حسن شاہ کو ہٹادیا گیا ہے، سیاسی تنازعات کو کھیلوں اور ثقافت میں نہیں آنا چاہیے، پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگائی گئی ہے ، بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی.

    مزید پڑھیں: بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، فوادچوہدری

    انھوں نے مزید کہا کہ ارشد ملک کو پی آئی اے کا سی ای او تعینات کردیا گیا، شمس الدین پی ایم ڈی سی کے نئے چیئرمین ہوں گے، قمر جاوید کی سربراہی میں اوجی ڈی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، 57.3 بلین کا بجٹ فاٹا کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

    انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پہلی بارگنے کے کاشت کار کومکمل معاوضہ ملا، ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اسدعمرکچھ دن میں معیشت سےمتعلق آگاہی دیں گے، وزیرخزانہ معیشت پرروڈ میپ اسی ہفتے سامنے لائیں گے، بینکنگ کورٹس کے نئے ججز کی بھی منظوری دی گئی ہے،  کوشش ہے کہ گرمیوں بالخصوص رمضان میں لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو، گاڑیوں کی اون کے بغیر اصل قیمت پرعمل در آمدیقینی بنایاجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں طے ہواتھا کہ ملٹری کورٹس بنائی جائیں گی، ہماری رائے ہے کہ ملٹری کورٹس سے فائدہ ہوا ہے یہ سلسلہ چلتے رہناچاہیے، شاہ محمود اورجہانگیر ترین معاملے پروزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا، وزیراعظم نے کہا ہے پارٹی معاملات پرباہر بات کرنا نامناسب ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مرادعلی شاہ سے پوچھا جائے  کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم کہاں خرچ ہوئی،   90ہزارکروڑ روپے کہاں گئے ، پیپلزپارٹی کےچپڑاسی بھی امیر ہوگئے ہیں،  18ویں ترمیم میں بہت اچھی چیزیں ہیں، پیسہ صوبوں کو جاتا ہے، مجموعی طورپر 18ویں ترمیم ملک کے مفاد میں ہے،  کچھ چیزوں پرسیاسی جماعتوں کو بیٹھناچاہیے۔

  • پی ٹی آئی اگر حکومت میں ہے تو اس میں بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے: وزیر اطلاعات

    پی ٹی آئی اگر حکومت میں ہے تو اس میں بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے: وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جہانگیر ترین انتخاب سے باہر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں، پی ٹی آئی اگر حکومت میں ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ جہانگیر ترین ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیرِ اعظم عمران خان کی خواہش پر ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے، جہانگیر ترین کے خلاف عدالتی فیصلہ بد قسمتی تھی، وہ انتخابات سے باہر ہوئے لیکن پی ٹی آئی کے ورکرز کے دلوں سے نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    دریں اثنا، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت ہم سب کے دلوں میں جہانگیر خان ترین کی بہت قدر ہے۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے جہانگیر ترین کی خدمات قابل تحسین ہیں، نا اہلی کے فیصلے کے باوجود جہانگیر ترین اپنا زیادہ وقت پارٹی کو دیتے ہیں، ان کی پارٹی سے وفاداری قابل تحسین ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    خیال رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پر تنقید کی، کہا حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے، نا اہل نواز شریف کے لیے علیحدہ اور جہانگیر ترین کے لیے علیحدہ قانون نہیں ہو سکتا۔

    اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا ’صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جواب دہ ہوں، جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم کی خواہش پر جاتا ہوں۔‘

  • ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کےاتفاق رائے پرمنحصرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پرمنحصرہے، حکومت توسیع کےمعاملے پرسیاسی اتفاق رائے کی کوشش کرے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اتفاق رائے ہوا توفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ایک غیرمعمولی قدم تھا، فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتیں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پردہشت گرد حملے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2015 میں قائم کی گئیں تھیں۔

    فوجی عدالتیں ابتدائی طور پر دو سال کی مدت کے لیے قائم ہوئیں تاہم مارچ 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 23 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ان کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز پیروی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسری 2 سالہ آئینی مدت اتوار کو مکمل ہوگئی۔

  • فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کو خط، میڈیا شکایات کے لیے قانون میں ترمیم کی درخواست

    فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کو خط، میڈیا شکایات کے لیے قانون میں ترمیم کی درخواست

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ الیکٹرانک اور جدید ذرائع سے شکایات کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک عوامی معاملے پر چیف جسٹس کی توجہ چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، میڈیا معاشرے میں گہری رسائی کے ساتھ طبقات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ہتک عزت اور توہین آمیز اشاعت کے خلاف قوانین کا نفاذ مؤثر نہیں ہے، درخواست ہے جوڈیشل کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس پر غور کرے۔

    وزیرِ اطلاعات نے لکھا ’غیر مؤثر قانون سے انصاف اور احتساب کے عمل میں رکاوٹ آئی ہے، ہر شہر اور ضلع میں ججز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے، 50 لاکھ یا اس سے زائد آبادی کے اضلاع میں 4 ججز تعیناتی کیے جائیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارے نوجوان ریسرچرز ہیروں کی مانند ہیں، صرف تراشنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر عبد القدیر خان

    انھوں نے سپریم کورٹ کو خط میں تجویز دی کہ 25 لاکھ یا اس سے زائد آبادی کے اضلاع میں 2 ججز، 25 لاکھ سے کم آبادی کے اضلاع میں ایک جج تعینات کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے خط میں درخواست کی کہ ثبوت، شہادت اور شکایت کے عمل کو سہل بنایا جائے، شہادت کی ویڈیو ریکارڈنگ قانون کو بھی نافذ کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس ویڈیو ریکارڈنگ قانون کا نفاذ یقینی بنائیں، اس اقدام سے بد نیتی پر مبنی الزامات اور جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

  • اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے‘ فواد چوہدری

    اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوت سامنے رکھیں، بینظیراوربھٹوکوبیچنا بند کریں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔


    فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں۔

    وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ سے ڈاکوراج کا خاتمہ ہوگا، یہ شہید محترمہ بھٹوکا نام تک بیچ کرکھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 2008 سے 2013 تک ماڈل اور بہترین حکومت تھی، اعداد وشمار کے ساتھ بات کرتا ہوں، کوئی بھی چیلنج کرے میں جواب دوں گا۔

  • وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں، سندھ سے ڈاکو  راج کاخاتمہ ہوگا، یہ شہیدمحترمہ،بھٹوکانام تک بیچ کرکھاگئےباقی کیا چھوڑنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے سندھ پہنچے تو خورشیدشاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑگئیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں، اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں سندھ کےعوام کواس جبرسے نجات ملےگی، سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا سندھ کاپیسہ دبئی اور لندن میں لگتا ہے، اربوں روپےجعلی اکاؤنٹس،ماڈلز،فرنٹ مین کےذریعےباہرگئے، یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ شہید محترمہ، بھٹوکا نام تک بیچ کر کھاگئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔

    یاد رہے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا  مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر ہیں، اس دوران انھوں نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیاجبکہ تھر کیلئے بھی میگااسکیموں کااعلان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا،  پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔