Tag: فواد چوہدری

  • فواد چوہدری کا گروپ سمیت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    فواد چوہدری کا گروپ سمیت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسلام آباد: چوہدری فواد حسین اور انکے گروپ نے نام نہاد اور جعلی الیکشن کا بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، فواد چوہدری کا خط ان کے بھائی اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائینگے۔

    سابق وفاقی زیر نے کہا کہ انتخابات ایسے ہورہے ہیں کہ’’سونیاں ہوجان گلیاں وچ مرزا یار پھرے‘‘، آئین جمہوریت کی اساس ہے اور ریاست کا اقتدارعوام کی امانت ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے خلاف آئین پنجاب اورکے پی میں انتخابات نہیں کرائے۔

    انہوں نے خط میں لکھا کہ مجھے گرفتار کرلیا گیا تاکہ میں خود ہی انتخابات سے دستبردار ہوجاؤں، بھائی فراز کاغذات جمع کرانے گیا تو گرفتار کر کے کہا گیا دوبارہ جہلم نظر نہ آنا، ان حالات کے باوجود میں نے، اہلیہ اوربھائی فیصل چوہدری نے کاغذات جمع کرائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پھرآراو نے میرے کاغذات ایسی سوسائٹی میں پلاٹوں پر مسترد کردیے جس کا وجود نہیں، پھرعدالت میں اعتراض آیا کہ ہم نے اپنے ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ ظاہرنہیں کیا، جب بھائی فیصل چوہدری کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں شریک ملزم بنادیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات میں انتخابات کیا ہونگے جب نتیجے پہلے سے تیار ہوں، خود تکلیفیں برداشت کرلوں گا کارکنان، خاندان اوردوستوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

    فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرا گروپ اس جعلی انتخابی عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے، الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہے اور ان سے استعفے کا مطالبہ وقت کا ضیاع ہے، ایسے انتخابات سے بننے والی حکومت ناصرف اخلاقی بلکہ قانونی مینڈیٹ سے محروم ہوگی۔

    خیال رہے کہ فواد چوہدری جہلم میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔

  • فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زمین کی خریداری میں خورد برد سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر چھ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر  نے عدالت کو بتایا کہ پہلے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، دس روزہ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خورد برد کا شک ہوا ہے، کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، او فواد چوہدری سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کر لیں، بینکنگ ٹرانزیکشن سے مزید تفتیش کرنے میں مدد ملے گی۔

    فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ بطور وزیر میں نے کنٹریکٹرز پر اثر و رسوخ استعمال کیا، پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے جس کی منظوری ملی ہوئی تھی۔ فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ اگر منتخب نمائندہ ترقیاتی کام نہیں کرے گا تو اس کے منتخب ہونے کا کیا فائدہ، نیب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف انکوائری نہیں کھول سکتی، کیا میں اکبر بادشاہ ہوں کہ میں سب پر اثر انداز ہو گیا۔

    فواد چوہدری نے استدعا کی کہ انھیں اس کیس سے ڈسچارج کیا جائے، وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ انکوائری کی اسٹیج پر ہی فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، یہ فواد چوہدری کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔

    کیس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت نے ریمانڈ دیتے ہوئے نیب کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ فواد چوہدری کی وکلا سے ملاقات بھی کرا دیں، اور 5 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری پر پنڈدادنخان، جہلم سڑک کی تعمیر کے لیے زمین خریداری میں خورد برد کا کیس درج ہے۔

  • حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا

    حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے اہلیہ حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم اورچیف جسٹس اپیل کی کہ فواد کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد پررشوت لینےکا الزام مسترد کرتی ہوں، میرے شوہر نےکوئی رشوت نہیں لی

    حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بات یہ ہےاس کا کیس مدعی تیسری پیشی پربھی وہ پیش نہیں ہوا، وزیراعظم اورچیف جسٹس اپیل کرتی ہوں فواد کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز فراہم کی جائے۔

    یاد رہے آج فواد چوہدری کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت مین پیش کیا گیا تھا، وکلاء سے مشاورت کے بعد فواد چوہدری روسٹرم پر آئے۔

    فواد چوہدری نے موقف اپنایا تھا کہ تیسری پیشی ہے اورمدعی مقدمہ سامنے نہیں آیا، وہ غائب ہے، اگر اسے ڈرایا گیا ہے تو میرے ساتھ پولیس گارڈز ہوں گے، ان سے میرا کوئی تعلق نہیں، گرفتارکرنا ہے تو کرلیں۔

    فواد چوہدری کاکہنا تھا کیس عدالت کے سامنے ہے، جس پر عدالت نے پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

  • دھوکا دہی کیس : فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    دھوکا دہی کیس : فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد : مقامی عدالت نے دھوکا دہی کیس میں سابق پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری دھوکا دہی اور دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت مین پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت فواد چوہدری کی درخواست پر انہیں وکلاء سے مشاورت کرنے کا وقت بھی دیا گیا، وکلاء سے مشاورت کے بعد فواد چوہدری روسٹرم پر آئے۔

    فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ تیسری پیشی ہے اورمدعی مقدمہ سامنے نہیں آیا، وہ غائب ہے، اگر اسے ڈرایا گیا ہے تو میرے ساتھ پولیس گارڈز ہوں گے، ان سے میرا کوئی تعلق نہیں، گرفتارکرنا ہے تو کرلیں۔

    فواد چوہدری کاکہنا تھا کیس عدالت کے سامنے ہے، جس پر عدالت نے پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔۔

  • فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد کچہری نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا  2 روزہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد آج انہیں پولیس سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، اسلام آباد پولیس نے فوادچوہدری کو سول جج محمد عباس کی عدالت میں پیش کیا۔

    فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ جو حالات ہیں، اگر عدالت مجھے اس ایف آئی آر کو خارج کر دے تو بھی کسی اور ایف آئی آر میں گرفتار کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ  میری میڈیکل چیک اپ کرایا جائے، حراست کے دوران مجھے بیگم بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو حالات چل رہے ہیں، باہر آنا ٹھیک نہیں ہے۔

    پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی، مقدمے کے متن کے مطابق جب فواد چوہدری وزیر تھے اس وقت لین دین میں دھوکا دیا گیا۔

    وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کے خلاف 50 لاکھ روپے کے پلاٹ کی لین دین کا معاملہ ہے، ایف آئی آر کے مطابق معاملہ 2021 کا ہے  اب جا کر عمل درآمد کرایا گیا۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

  • فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

    فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کو اسلام آبادسے گرفتار کرلیا گیا ، ان کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد میں گھرسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سابق وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ معلوم نہیں۔

    یاد رہے رواں سال 10 مئی کو تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچوہدری کو سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے انہیں 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں 16 مئی کو عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا اور 24 مئی کو سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ‘چیئرمین پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے’

    ‘چیئرمین پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے’

    اسلام آباد : سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تلخیوں میں ہم آگےکیسے بڑھیں گے، اس وقت صورتحال معمول کےمطابق نہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات سےاہم ملکی حالات معمول پرلاناہے ، نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی میں تلخیاں کم کرنےکی ضرورت ہے، تلخیاں کم نہ ہونے پر انتخابات کا ہونا ہی کیسے ممکن ہوگا اور الیکشن ہوبھی گئے تواس کے نتیجے مسئلہ کیسے حل کرپائیں گے۔

    سابق رہنما نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اورانتخابات کاماحول ہی نہیں، فیصلہ کرنےکی ضرورت پاکستان کو کیسے نارمل کرنا ہے، الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کاکیا فائدہ ؟اس سے بہتر تو مجلس شوریٰ بنا لیں، شہبازشریف اورراجہ ریاض کی مرضی سے بنی حکومت انتخابات کرائے گی، اپاہج حالات میں انتخابات میں جانا یانہ جاناغیر متعلقہ ہے، اس لئے پہلے تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

  • توہین الیکشن کمیشن کیس :  فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد : سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

    فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے، دوران سماعت فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کرتے ہوئے کہا میری معذرت قبول کریں اور شو کاز نوٹس واپس لے لیں۔

    سابق رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک ادارہ ہے،میں ان کا ترجمان تھا ، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں ، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی۔

    جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چیف آپ سے قتل کرائیں تو کیا آپ کریں گے، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔.

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی چیئرمین کو ئی غلط بات کرے تو کیا مان لیں گے ، آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیاپھر میڈیا پرمکر بھی گئے، ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے۔

    فواد چوہدری نے معافی مانگتے ہوئے کیس ختم کرنے کی استدعا کی، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

  • فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نےسماعت کی۔

    ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نےفیصلہ دیا توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہےگی، چیف جسٹس نےفیصلےمیں کمیشن کو معاملےپرحتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئےہیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیاوجہ ہےکہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہورہے؟ آپ نےتوہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے تو وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

    جسٹس طارق محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے،ہائیکورٹ سے وہاں چلےجاتے، آپ نےہائیکورٹ کے آرڈرکی خلاف ورزی کی ہے،کمیشن میں پیش نہیں ہورہے، جس پر وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےفوادچوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فوادچوہدری کو20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آئندہ تاریخ پرالیکشن کمیشن کے روبروپیش نہ ہوئے تو اس کے نتائج ہوں گے، توہین عدالت کارروائی شروع کروں گا۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نےعدم حاضری پرفواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے بعد فواد چوہدری نے ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس :  فواد چوہدری  کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

    سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس : فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سرکاری ملازمین کواکسانے کے کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کےخلاف سرکاری ملازمین کواکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔

    فوادچوہدری کی جانب سے کیس کےدستاویزمہیاکرنےکی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہےہیں،ہمیں تاحال کیس کی مکمل دستاویزفراہم نہیں کی گئی، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتاہے۔

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا آپ کو 265 سی کی درخواست پرکوئی اعتراض ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجودنہیں ، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دےسکتاہوں۔

    وکیل نے استدعا کی اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دےدیں،10 محرم کےبعدکی تاریخ دےدیں، جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فوادچوہدری کے خلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کرتے ہوئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نے فوادچوہدری کی265 سی کی درخواست پر 14 جولائی کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔