Tag: فواد چوہدری

  • فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    فواد چوہدری آج الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، فواد چوہدری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے کی درخواست کی، جس پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ فواد چوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کیلئےانکی رہائشگاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے، بھائی نے کہا ان کے کیخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

    ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں؟ فواد چوہدری نہ خود آئے ہیں نہ ہی استثنیٰ کی کوئی درخواست دی ، جس پر معاون وکیل فواد چوہدری نے بتایا کہ
    ہائیکورٹ میں آج الیکشن کمیشن وکیل نے دلائل دینے ہیں، کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

    الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چوہدری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچوہدری کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور توہین الیکشن کمیشن کیس 20جولائی تک ملتوی کردی۔

    خیالرہے 5 رکنی الیکشن کمیشن نےفوادچوہدری کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دیا تھا۔

  • بغاوت پر اکسانے کا  کیس : فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

    بغاوت پر اکسانے کا کیس : فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم موخر کرتے ہوئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

    جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا سابق وزیر کو ہیٹ اسٹروک ہوا ہے ؟ بعد ازاں جج نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کو ’دھمکی‘ دینے پر جنوری کے اوائل میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حامد خان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153-A (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) اور 124-A (غداری) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

    فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسین احمد چوہدری کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

    جس میں عدالت نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور سیکرٹری کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا، سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے لیکن حتمی فیصلہ نہ کرے۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کے وکیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنروممبران کے پاس کارروائی کا اختیار ہے، وکیل کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس خلاف قانون ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یاممبران نے سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنےکااختیارنہیں دیا، کیس کی آئندہ سماعت جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

  • فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

    فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، سابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

    سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چوہدری کو ذاتی طور پر بلایا تھا کیا وہ آئے ہیں، جس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کے معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ فواد چودھری کو آرڈر نہیں ملا تھا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر پیش ہونا چاہئے تھا، سابق پی ٹی آئی رہنما کی عدم موجودگی پر ای سی پی نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالے نے کہا کہ 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔

  • فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کرتا ہوں، محمود مولوی

    فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کرتا ہوں، محمود مولوی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن محمود مولوی نے شاہ محمود سے متعلق فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ شاہ محمود سے جیل میں میٹنگ کی جو کہ 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں میرے علاوہ عامرکیانی،عمران اسماعیل اور فوادچوہدری بھی شامل تھے۔

    محمودمولوی نے کہا کہ اندرکوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی جو فواد چوہدری نے باہربات کی شاہ محمودقریشی سے پارٹی چھوڑنےسےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی،عامرکیانی گاڑی میں بیٹھےتھےانہیں پیغام بھجوایاوہ بات کرنےنہیں آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چوہدری

    نئی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر منحرف رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو تین روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی،مشاورتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی خالی جگہ پرکوئی نہ کوئی پارٹی توآئےگی۔

    انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سےمیری کوئی بات نہیں ہوئی ہے، علیم خان، چوہدری سرور بھی بہت متحرک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آرہے۔

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آزادحیثیت سے الیکشن میں نہیں اتریں گے، کچھ نہ کچھ سامنےآجائیگا،سیاست میں آنےیاالیکشن لڑنےکامیراکوئی پروگرام نہیں ہے۔

  • فواد چوہدری کے قریبی ساتھی چوہدری ثقلین گرفتار

    فواد چوہدری کے قریبی ساتھی چوہدری ثقلین گرفتار

    جہلم: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین فواد چوہدری کے قریبی ساتھ ہیں، وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، مشتعل افراد نے لاہور جناح ہاوس سمیت روالپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔

    جس کے بعد سے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گرفتارتمام پی ٹی آئی رہنماوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کو حکم دیدیا۔

    فوادچوہدری کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، فواد چوہدری کے بابر اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کو جن خدشات پر گرفتار کیا گیا انکا مواد موجود ہی نہیں ہے۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے جو واقعات 9 مئی کو ہوئے انکو سنجیدگی سے لینا چاہیے، فواد چوہدری اہم شخصیت ہیں، وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، کیا آپ کو پاکستان کے ہجوم کا نہیں معلوم؟ آپ کہتے ہیں باہرنکلو توکیا صرف شریف لوگ نکلیں؟

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس مواد پرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یہ آرڈر پاس نہ کریں تو کیا کریں؟ میرا مسئلہ ہے کہ میں واضح ہوں اورکھل کر بات کرتا ہوں، فواد چوہدری کو عدالت بلانے کا مقصد انہیں رہاکرنا تھا، عدالت نے یہ مواد پہلےنہیں دیکھا تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس پر تحریری فیصلہ آنے تک فوادچوہدری کو کمرہ عدالت میں رکھنےکا حکم دیدیا۔

    عدالت نے فواد چوہدری کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس پر تحریری فیصلہ آنے تک فوادچوہدری کو کمرہ عدالت میں رکھنے کا حکم دیدیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج بکتر بند میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا گیا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے پوچھا کہا ہیں فواد چوہدری، سرکاری وکیل نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ کے احاطے میں بکتر بند میں موجود ہیں۔

    جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہم نے کمرہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کی حدود میں رکھنے کا حکم نہیں کیا تھا؟ کہاں ہیں ڈی ایس پی لیگل، وکیل نے بتایا کہ ڈی ایس پی لیگل، آئی جی پولیس و دیگر حکام کورٹ روم نمبرون میں ہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو فوری پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری کو پیش کرنے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولیس نے عدالتی حکم پر  عمل درآمد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا، گزشتہ روز عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، ملک کا نقصان ہورہا ہے، فواد چوہدری

    معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، ملک کا نقصان ہورہا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب یہ معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، ملک کا نقصان ہورہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 سے 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھےسی آئی اےکے چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا، بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جائے، ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

    فواد چوہدری کو بکتر بند میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو بکتربندگاڑی میں بیٹھایا ہوا تھا، کل فواد سے 15 منٹ ملاقات ہوئی تھی، اب وہ خود بتائیں گے کہ ان کو بی کلاس دی ہوئی ہے یا نہیں۔

    صحافی نے حبہ چوہدری سے سوال کیا کہ ان کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جارہا ہے، جس پر  انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، امید ہے اچھا فیصلہ آئے اور چوہدری صاحب گھر واپس آجائیں۔

  • فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

    وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ اس عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکا تھا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا ، سپریم کورٹ میں پولیس کو بتایا لیکن انہوں نے عدالتی حکم کو نہیں مانا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم نامے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی، وکیل کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا ، عدالت نے آئی جی کو حکم دیا تھا کہ وہ فواد چوہدری کو گرفتار نہیں کریں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔

    آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہو۔