Tag: فواد چوہدری

  • پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسہ خرچ کیا جائے، فواد چوہدری

    پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسہ خرچ کیا جائے، فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسا خرچ کیا جائے۔

    وزیرِ اطلاعات نے ڈومیلی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتا ہے لیکن اس پر اس حساب سے پیسا نہیں خرچ کیا جا رہا۔

    [bs-quote quote=”میں جب کہتا ہوں کہ ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ اربوں کھربوں کا روپیا جو دس سال میں آیا وہ کہاں گیا، ہمیں یہاں دو اہم چیزیں سوچنی ہیں، اربوں روپے کہاں گئے، اور یہ کہ سرکار کا خزانہ عام آدمی تک پہنچ جائے گا؟

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کی بات کرتے ہیں، ہمیں ایسا نظام بنانا ہے جس میں پیسا عام آدمی کے لیے لگ سکے، ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والے استاد موجود نہیں، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور گزشتہ حکمران میٹرو بناتے رہے۔


    یہ بھی پڑھیں:   معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم


    فواد چوہدری نے کہا ’میں جب کہتا ہوں کہ ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے، جب کرپشن کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔ جب ہم ان سے سوال کرتے ہیں تو یہ سر پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں، کہتے ہیں میں پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہا، اگر اس طرح پارلیمنٹ چلائی تو ملک نہیں چلے گا۔‘

    وزیرِ اطلاعات نے کہا ’جہلم اور چکوال کے لوگ پاکستان کی سرحدوں پر پہرا دیتے ہیں، ہم اپنا حق لاہور اور اسلام آباد سے لے کر آئیں گے، چوروں اور ڈاکوؤں سے پاکستان کا پیسا واپس لیں گے، عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے۔‘

  • معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم

    معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ اور وزیر اطلاعات کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے، سینیٹ کا اجلاس ملتوی ہوتے ہی فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی از خود ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹ کے چئیرمین کے درمیان بات چیت نے بڑا مسئلہ حل کردیا۔ وزیراعظم نے سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پرسینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    بات چیت میں وزیراعظم اورچیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سےحل کرنے پراتفاق کیا، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کااظہار

    اس حوالے سے سینیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس ملتوی ہوتے ہی فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی ختم ہوگئی ہے، اجلاس ختم ہوتے ہی پابندی سے متعلق رولنگ بھی غیر موثر ہوگئی۔

    ایوانوں میں کرپشن کی بات کرو تو مخالفین کے مزاج بگڑ جاتے ہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری اب بغیر معافی مانگے آئندہ اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نے سینیٹ کے جاری اجلاس میں وزیراطلاعات کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

  • جب تک نواز شریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ چل رہا ہے پی اے سی چیئرمین ہمارا ہونا چاہیے: فواد چوہدری

    جب تک نواز شریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ چل رہا ہے پی اے سی چیئرمین ہمارا ہونا چاہیے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پراجیکٹس پر شہباز شریف کو چیئرمین کیسے لگا سکتے ہیں، جب تک نواز شریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ چل رہا ہے پی اے سی چیئرمین ہمارا ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ شہباز شریف جیل سے باہر ہوئے تو انھیں چیئرمین پی اے سی لگا دیجیے، جب ہمارے منصوبوں کا آڈٹ ہو تو بلاول یا شہباز شریف کو چیئرمین لگا دیں۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن پارلیمنٹ میں قبرستان کی خاموشی چاہتی ہے، عافیہ صدیقی کا معاملہ پیچیدہ ہے ہم مثبت پیش رفت چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بہت سے سرحدی مقامات پر باڑ لگ گئی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں قبرستان کی خاموشی چاہتی ہے، پارلیمنٹ کو قبرستان نہیں بننا چاہیے، مشاہد اللہ خان سے ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے، اپوزیشن چاہتی ہے ہم یہ باتیں نہ کریں تو ماحول ٹھیک رہے گا، چیئرمین سینیٹ بھی اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

    خورشید شاہ نے 1996 کی پچھلی تاریخوں سے ایک لاکھ 63 ہزار لوگ مختلف اداروں میں بھرتی کیے، اس کا اثر یہ ہوا کہ اداروں میں لوگ ایک دن بھی دفتر نہیں آئے مگر اب پنشن لے رہے ہیں، لوگوں کو نہیں بتا سکتے انھوں نے کیا کیا اور ان کے ساتھ کیا ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ پیچیدہ ہے، ہم مثبت پیش رفت چاہتے ہیں، حکومت سنبھالی تھی تو امریکا سے تعلقات بہت خراب تھے اب بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا عالمی دنیا میں لیڈر شپ کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، یمن کے معاملے پر بھی آفیشل سطح پر بات چیت آگے بڑھ چکی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  معاشی دہشت گردی کے ذمہ دار کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے: فواد چوہدری


    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کے پی کے پولیس آفیسر طاہر داوڑ کے معاملے پر وزارتِ خارجہ حکام سے بات چیت ہوئی ہے، ان کی شہادت پر سینیٹ میں واضح پالیسی مؤقف جائے گا، پاکستان کے کسی بھی اہل کار یا سفارت کار کی حفاظت افغانستان کی ذمہ داری ہے۔ نظام میں خامیاں رہی ہیں، بہت سے سرحدی مقامات پر باڑ لگ گئی ہے۔

    آسیہ بی بی کیس کے سلسلے میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر ریویو پٹیشن سپریم کورٹ میں ہے، وہ جو فیصلہ کرے حکومت آئین کے تحت عمل در آمد کی پابند ہے، آسیہ کا نام ای سی ایل میں نہیں، وہ چاہیں توملک سے باہر جا سکتی ہیں، چوں کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے عدالت کے فیصلے کو دیکھا جائے گا۔

  • معاشی دہشت گردی کے ذمہ دار کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے: فواد چوہدری

    معاشی دہشت گردی کے ذمہ دار کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن پر سخت تنقید کی، کہا معاشی دہشت گردی کا ذمہ دار معلوم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اپنے نشانے پر رکھا، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اسپیکر سے بات کریں گے۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن کا فواد چوہدری کی تقریر پر ایوان سے واک آؤٹ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ بتایا جائے بلوچستان کے مسائل جوں کے توں کیوں ہیں، محمود خان اچکزئی اینڈ کمپنی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ یہ ذمہ داری محسوس نہیں کرتے، پاکستان مخالف بات کرتے ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے پوچھا کہ بلوچستان کے 42 ٹریلین کہاں ہیں، بلوچستان میں جن کی حکومت تھی وہ جواب دیں، ہمارے سارے وسائل پر ایک مافیا بیٹھا ہے، انھوں نے بابا فرید گنج شکر کی زمین کو بھی نہیں بخشا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے: چیئرمین سینیٹ


    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول یہ ہوچکا ہے کہ بس کرپشن کی بات نہیں کرنی، اگر اپوزیشن کے لیڈر سے متعلق باتیں کرنا چھوڑ دیں تو ایوان ٹھیک چلے گا، یہ لوگ اتنے بلین کھا کر بیٹھے ہیں ان کا نام لینا ضروری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ روزانہ کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم بھیک مانگ رہے ہیں، دس سالوں میں جو کچھ کیا گیا ہے اس کے بعد کیا کریں؟

    دریں اثنا اپوزیشن نے فواد چوہدری کی تقریر پر ایوان سے واک آؤٹ کیا، چیئرمین سینیٹ نے انھیں کہا کہ اپنی تقریر جلد ختم کریں اور ماحول سازگار رہنے دیں۔

  • پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر نے فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

    وزیر اطلاعات نے ایرنی سفیر کے توسط سے ایرانی علماء کو رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے رحمۃ العالمین کانفرنس رواں ماہ 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک اہم مقام ہے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافت کے فروغ کیلئے پاکستان کی جانب سے ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں، فنکاروں کے تبادلے سے فلم اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آپسی تجربے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔

    ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے بھی فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون ضروری ہے۔

  • گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپراستعمال کیا: فواد چوہدری

    گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپراستعمال کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں‌ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شرکا کو بریفنگ دی.

    تفصیلات کے مطابق اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات نے شرکا کو  موجودہ صورت حال اور حکومتی لائحہ عمل سے آگاہ کیا.

    [bs-quote quote=” اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں
    فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    فوادچوہدری نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو  سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ، اس سے اجتناب برتیں گے.

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں، اشتہارات کے اجرا کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ادائیگی کی ضمن میں اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے بعد میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صحافت کو استحکام ملے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے۔

  • میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

    میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے ون ونڈو سہولت لائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سول اداروں کو تباہ کردیا، ملک پر30ہزار ارب روپے کا قرض ہے، حکومت40ارب کے اشتہارات کیسے دے سکتی ہے؟ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی لے کر آرہے ہیں، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے، میڈیا نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے نئی اتھارٹی متعارف کرائیں گے، مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی ہرقسم کے میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔

    مزید پڑھیں: رحمۃ العالمین کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علماء شرکت کریں گے، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، حساس نوعیت کے معاملات پر میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ذرائع ابلاغ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، آسیہ مسیح سے متعلق میڈیا میں بغیر تصدیق کے خبر دی گئی، غیر ملکی میڈیا اپنے مخصوص ایجنڈے کےتحت خبریں دیتا ہے۔

  • حکومت مک مکا کرکے نہیں کھیلے گی، فواد چوہدری

    حکومت مک مکا کرکے نہیں کھیلے گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ مل کر کھیلیں اور ان سے ہم ماضی پر احتساب نہ کریں پر حکومت مک مکا کرکے نہیں کھیلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو ان کی شکلوں سے نفرت ہوگئی ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت ان کے کیسز پر ہاتھ ہلکا کردے، اگر ان کی لوٹ مار پر بات کریں تو یہ پارلیمںٹ میں منہ بنالیتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کوئی غیرملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، آسیہ بی بی کے معاملے پر غیرذمہ دارانہ رویے پر ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عافیہ صدیقی کے معاملے میں جلد پیش رفت ہوگی۔

    [bs-quote quote=”عافیہ صدیقی کے معاملے میں جلد پیش رفت ہوگی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وزیر اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک وفاقی کابینہ کے 11 اجلاس ہوئے، کابینہ نے 11 اجلاس میں 120 فیصلے کیے 72 پر عمل درآمد ہوگیا ہے، 31 پر عمل درآمد ہونا باقی ہے، چار فیصلوں پر عمل درآمد ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ لبرٹی کے نام سے نئی ایئرلائن کو لائسنس دیا گیا ہے، احمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری ہوں گے، متروکہ وقف املاک کی اربوں روپے کی املاک ہیں، ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے مسئلہ اب اتنا اہم نہیں رہا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے پر پروٹوکول پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک کے قیدی اپنے اپنے ملکوں میں سزا مکمل کرسکیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی اے اسی چیئرمین کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، بڑے بھائی کی کرپشن پر چھوٹے بھائی کو لگادیں یہ کیسے ممکن ہے، یہ چاہتے ہیں کیسز واپس ہوجائیں اور انہیں این آر او مل جائے تو سب ٹھیک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنی ان کی پانچ سالہ کارکردگی ہے، گزشتہ حکومتوں کی کابینہ کے فیصلوں پر پانچ پانچ سال تک عمل نہیں ہوا۔

  • اب چین سے پاکستان کی تجارت ڈالر کے بجائے یو آن میں ہوگی ،فواد چوہدری

    اب چین سے پاکستان کی تجارت ڈالر کے بجائے یو آن میں ہوگی ،فواد چوہدری

    لاہور: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین سے تاریخی معاہدے ہوئے،اب چین سے پاکستان کی تجارت ڈالر کے بجائے یوآن میں ہوگی، پاکستان کو فخر ہونا چاہیے،  اسلامی دنیا اپنے مسائل کے حل کےلئے عمران خان کی جانب دیکھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھےملا کر کھڑا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان آج وطن واپس پہنچ جائیں گے، چین کے دورےمیں بڑ ی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اسٹر یٹجک معاہدہ طے ہوا ہے، اب اقتصادی راہداری کوریڈور کے دروازے کھل رہے ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کا تاریخی معاہدہ ہوا ہے، اب چین سے پاکستان کی تجارت چینی کرنسی یوآن میں ہوگی، ڈالر میں پیسے دینے سے معیشت پر دباؤ پڑتا تھا، اقدام روپے کی قدر بہتر کرنے کا حصہ ہے، چین سے ہمارے تعلقات اہمیت کے حامل رہے ہیں اور رہیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا پہلا پاکستانی 2022 میں چین کے خلائی پروگرام کے تحت خلا میں جائے گا، سیاست میں لوگ ہیں، فسادفی الارض پھیلانے والے چند لوگوں کو خلامیں بھیج دینا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شکرہے ن لیگ نے یہ نہیں کہا پاک چین دوستی میاں شریف کی وجہ سےہوئی، ملکوں کے تعلقات شخصیات پر نہیں اسٹرٹیجی پر منحصرہوتے ہیں، اتنا طویل عرصے حکومت میں رہنے سے غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ دنیا کے سارے معاملات ان کی وجہ سے چل رہے ہیں

    اسلامی دنیامسائل کےحل کیلئےعمران خان کی جانب دیکھ رہی ہے

    وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو فخرہونا چاہیے،اسلامی دنیا کا اس پر اعتماد بحال ہوا، اسلامی دنیا عمران خان کو دیکھ رہی ہے، اسلامی دنیا کے مسائل کے حل میں ہمارا کردار ہونا چاہیے، یورپی یونین نے توہین آمیز مقابلے کو غلط قرار دیا یہ پاکستان کی کامیابی ہے، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا سب کو پتہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماراجوماڈل ہےوہ مدینہ کی ریاست ہے، اس کے حساب سے اقلیتوں کو رکھنا ہے، صوبائی حکومتوں کوہدایت دی ہے آج رات تک املاک کے نقصان کی تفصیل دیدیں، صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہوگی جن لوگوں سے زیادتی ہوئی اس کا مداوا کرے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے جس طرح سےمعاملے پر ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے، سیاسی جماعتوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستان کس طرح یکجا ہے۔

    وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ریڑھی والےسےبچےسےاس کے کیلے چھین لیےگئے، رکشوں کو آگ لگائی گئی، خواتین سے بدتمیزی کی گئی ، مذہب کا لبادہ اوڑھا گیا لیکن ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا، پنجاب حکومت نےجس طرح بچےکےنقصان کاازالہ کیا وہ قابل تعریف ہے، احتجاج کےدوران شہریوں کےنقصان کاازالہ کریں گے۔

    دورہ سعودی عرب کی طرح دورہ چین بھی نہایت کامیاب رہا

    فواد چوہدری نے مزید کہا دورہ چین سے متعلق وزیرخزانہ تفصیلی بریفنگ دیں گے، دورہ سعودی عرب کی طرح دورہ چین بھی نہایت کامیاب رہا، تنقید سے خوفزدہ نہیں،ہماری اصلاح ہوتی ہے، پی ٹی وی کو بھی یکساں چیزیں نشرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سنسرشپ کیخلاف ہیں پی ٹی وی کی نشریات سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہیں جس میں صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں، ایسی کچھ چیزیں ہیں جس پرسول سوسائٹی نے ردعمل دیا ہے، ایسے بہت سے جید علما ہیں، جنہوں نے ان پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہا جھگڑا ہماراصرف ایک بات پرہے،اپوزیشن کہتی ہے این آراو اور ہم کہتے ہیں نارو، اے پی سی ہورہی ہے لیکن ایجنڈے کا کچھ پتہ ہی نہیں، اپوزیشن نے کہا دھاندلی ہوئی ہم نے پوچھا تو کہتے ہیں معلوم نہیں کیسے ہوئی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا اپوزیشن کہتی ہے ہم ہار گئے اس لیے دھاندلی ہوئی ہے اور ہمارےخلاف کیسز نہ کھولے جائیں، پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا اور ہم چاہتے ہیں یہ پیسہ ملک میں واپس آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنا قائدین سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے، مذاکراتی ٹیم نے دانش مندی کے ساتھ ایک بحران کا خاتمہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں ہے

    وزیراطلاعات نے کہا یہ بالکل درست ہے ماضی میں احتساب کے نام پر سیاست ہوئی، احتساب کےنام پر سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، وزیراعظم عمران خان پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان ایسے ہیں، جنہیں کرپشن کے معاملے پر کوئی چھوٹ نہیں چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک ماہ میں سوا ارب کےاشتہارات بھی گئے، جہاں پینے کا پانی میسر نہیں وہاں شکل دکھانے کیلئے سوا ارب کیسے خرچ کیے گئے، صحافتی تنظیموں کیساتھ کھڑے ہیں، ان کےمسائل حل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا پی ٹی آئی حکومت اشتہارات کو بطوررشوت استعمال کرنے کو تیارنہیں، مسلم لیگ ن نے اشتہارات کو بطور رشوت استعمال کیا، معاملات کوحل کرنا چاہتے ہیں، مزید مسئلے پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پرتشددمظاہروں کےمعاملےکوحل کرناہوگا، یہ نہیں ہوسکتاکہ2،3 ہزار لوگ نکل کرپورےملک کومفلوج کردیں۔

  • وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے.

    سندھ حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی، پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے ورنہ تحریک انصاف کا حال وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی جماعت کا ہوا۔

    پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہم واضح ردینا چاہتے ہیں کہ ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیں گے۔

    سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا، پی پی کی منفی سیاست ختم کریں گے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے،صوبے میں منفی سیاست ختم کردیں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔