Tag: فواد چوہدری

  • نواز شریف سیاسی مستقبل نہیں اپنے ذاتی مستقبل کی فکر کریں، فواد چوہدری

    نواز شریف سیاسی مستقبل نہیں اپنے ذاتی مستقبل کی فکر کریں، فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری نواز شریف سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، نواز شریف سیاسی مستقبل نہیں اپنے ذاتی مستقبل کی فکر کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا ذاتی مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے، باورچی کے اکاؤنٹ میں سے پیسے گئے، 80 کروڑ روپے مریم نواز کو گئے، چاہتے ہیں ہماری حکومت ن لیگ کی حکومت سے مختلف ہو۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم بلدیاتی نظام سے متعلق بریفنگ لے رہے ہیں، موجودہ بلدیاتی نظام آئین کی بنیادی شرط پر پوری نہیں کرتا، نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندہ بااختیار ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے، لاہور پر اتنا پیسہ لگا پھر بھی بارش میں پانی جمع ہوجاتا ہے، پنجاب حکومت کو میٹروبسیں چلانے کے لیے 8 ارب سالانہ دینا ہیں، کے پی، پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام کے لیے 48 گھنٹے مزید لیے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چلیں گے، عمران خان پنجاب کے وزرا کو ٹارگٹس دے رہے ہیں، ن لیگ سے جب ریکارڈ مانگا آگ لگ گئی، وزیراعظم نے آگ لگنے کے تمام واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی مارجن بہت اچھا ہے، امید ہے ضمنی الیکشن میں زیادہ تر نشستیں جیتں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ 70 سال سے لڑ رہے ہیں، پاکستان نے امن کی بات کی، نواز شریف جیسے پاناما میں پھنسے مودی طیارہ اسکینڈل میں پھنسے، بھارت اندرونی سیاست میں ہمیں نہ گھسیٹے، بھارت کو خوش فہمی ہے وہ اوپر چلا جائے خطہ نیچے رہے یہ نہیں ہوگا۔

  • حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، فواد چوہدری

    حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، ای سی ایل میں میاں صاحب کا نام احتیاطی تدابیر کے تحت ڈالا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیل ملک کا پیسہ واپس لانے کے لیے بنایا گیا، شریف خاندان کو بتانا ہے پیسے نہیں تھے تو ایون فیلڈ پراپرٹی کیسے خریدی، مجھے یہ نہیں سمجھ آیا کہ نواز شریف کی سزا کیسے معطل ہوئی، ہوسکتا ہے مریم نواز کو خاتون ہونے کے ناطے سزا معطل کی گئی ہو، ایک تاثر دوبارہ گیا ہے کہ طاقتور کے لیے قانون مختلف ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مزید دو ریفرنس ہیں جو زیر سماعت ہیں، سپریم کورٹ میں درخواست گئی تو عدالت معاملے پر غور کرے گی، نیب پراسیکیوشن میں کیا کمی رہ گئی اس حوالے سے غلط تاثر نہیں دیا جاسکتا، پیسہ کرپشن سے بنایا گیا یا نہیں، نواز شریف نے ثابت کرنا ہے پیسہ کہاں سے آیا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے ہر حکمران کا لندن میں گھر ہے، نواز شریف کہتے ہیں میں نے ایٹمی دھماکے کیے مجھ سے کیوں پوچھا جارہا ہے، شہباز شریف سیاست کررہے ہیں اب مریم نواز کریں گی ان کا حق ہے، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پی ٹی آئی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے جبکہ سوئس حکومت سے بات چیت چل رہی ہے جلد سوئس اکاؤنٹس تک رسائی ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی بنی تو پورے ملک کے لیے بنے گی، افغان مہاجرین کو نکال دیا جائے یا پھر مخالف جماعت بتائیں ہم کیا کریں، وزیراعظم اور پی ٹی آئی نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ملک کے معاملات میں ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہئے۔

    فواد چوہدری کے مطابق زلفی بخاری 2012 سے پی ٹی آئی میں ہیں اوورسیز میں پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے پارٹی کے لیے فنڈنگ میں حصہ لیا، زلفی بخاری کا کام حکومت اور اوورسیز میں پل کا کردار ادا کرنا ہے، اسپیشل اسسٹنٹ کا کام حکومت اور اوورسیز میں پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ دشمن بھی جانتے ہیں عمران کانہ خود رشوت لیں گے نہ کسی کو لینے دیں گے، وزیراعظم نے پنجاب کی بیوروکریسی سے بات کی ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز بیوروکریسی کے کام سے مطمئن نہیں تو یہ نااہلی ہے، وزیراعظم نے پنجاب کی بیوروکریسی کو سخت پیغام پہنچایا ہے۔

  • پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے، بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

    پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے، بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسند گروہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کررہے ہیں، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان امن کے لیے اور مذاکرات کے لیے کھڑا ہے، پاکستان نے کھلے دل سے کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کو براہ راست ملاقات کی پھر سے دعوت دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ ہوگا” style=”style-18″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے اندر شدت پسندی بہت زیادہ آچکی ہے، وزیراعظم نے حلف برداری میں بھارتی کرکٹرز کو بلایا اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا، لگتا ہے بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کے مطابق لگتا ہے کہ بھارتی کابینہ میں یکسوئی نہیں ہے، پاکستان کی فتح ہے کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے، بھارت کی طرف سے جس شدت پسندی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ آج رات اقوام متحدہ اجلاس میں جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست ایک پیج پر نہیں ہے، لگتا ہے بھارت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہے ہیں، بھارت کی قیادت میں اختلاف نظر آرہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، عوام امن چاہتی ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا خطے کے لیے اہم ہے، بھارت کو براہ راست ملاقات کی پھر سے دعوت دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ ہوگا، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے بھارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔

  • سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

    سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا۔ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت کے بعد سابق دور حکومت کے وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ کیا سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا؟

    انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی بھی ملک کی شمولیت پر دونوں فریقین (پاکستان اور چین) کا متفق ہونا ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔ تاریک دور ختم ہوگیا، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔

    فواد چوہدری کے مطابق سعودی عرب اب پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیر اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا ہے کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔

  • نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

    نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، ہماری عوام کے ساتھ ڈیل ہے لوٹنے والوں کے ساتھ نہیں، نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ محمد بن سلمان عرب دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، وہ کہاں کرپٹ آدمی کو ریلیف دینے کا کہہ سکتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے، جن خامیوں کی وجہ سے ضمانت ہوئی ان کو ختم کیا جائے گا۔

    نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر جاتی امرا میں سعودی سفیر تعزیت کر رہے ہیں

    انھوں نے کہا کہ ہر جگہ ڈیل نہیں ہوتی نہ عمران خان ڈیل والے آدمی ہیں، کسی ملک نے نواز شریف کے لیے کوئی بات نہیں کی، نیب آزاد ادارہ ہے ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف صاحب کا اب جیل آنا جانا لگا رہے گا، کچھ لوگوں نے پوچھا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، اب ان لوگوں کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ نام کیوں ڈالا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے


    انھوں نے کہا ’خوشی ہوئی کل مسلم لیگ ن کے لوگوں نےعدالتوں کی تعریف کی، عجب منطق ہے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں صحیح خلاف آئے تو نظام غلط ہے، نواز شریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، چاہتے ہیں عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس پاکستان آئے۔‘

    [bs-quote quote=”نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے مزید کہا ’نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے، اسحاق ڈار کو بھی لندن میں نہیں رہنے دیں گے، یو کے اور پاکستان میں تحویلِ ملزمان کا معاہدہ ہوا ہے، نواز شریف کو وہیں پہنچائیں گے جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔‘

  • پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتےہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتےہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی سزا معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم عدالتوں کامکمل احترام کرتےہیں، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں‌۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیوروایک آزاد اور خود مختارادارہ ہے، نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا کوئی کردارنہیں، حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ قوم چاہتی ہےان کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، لوٹی دولت کی واپسی اور حکومت بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان کےکردارپرقوم کی نظروں میں ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ثابت نہیں کرسکا اربوں روپے کہاں سے آئے، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز، محمد صفدر اب بھی مجرم ہیں، سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نوازاور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے تینوں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

    خیال رہے لندن فلیٹس سے متعلق ایوان فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چھ جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال، مریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے پاکستان آئے تو انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد تینوں مجرمان نے سزاؤں کے خلاف سولہ جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔

  • گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے امیر لوگ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو دیں، اس لیے گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیر صارفین برداشت کرینگے۔

    غریب صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، گیس سلنڈر کی قیمت 200روپے تک کم ہوگئی ہے۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ایم ایم ایف50گیس کا بل250سےبڑھ کر272روپے ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس منظوری کے بعد وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا کہ گیس سے متعلق 3 کیٹگریز ہیں، عام آدمی کے لئے گیس میں10سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، جو 480روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520روپے دیں گے، کیٹگری میں 2ہزار 151روپے گیس کا بل دیا جائے گا، حکومت مہنگی گیس خرید کر عوام کو سستی فراہم کررہی ہے۔

  • حکومت کا ملک بھر کے میٹرو منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ

    حکومت کا ملک بھر کے میٹرو منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد:  وزیر  اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک بھرکی میٹرو منصوبوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈٹ کے لئےعالمی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ تیس ارب روپےمیں مکمل ہوا، لاہورمیٹرو چارارب بیس کروڑ روپے سالانہ سبسڈی سے چلائی جارہی ہے، ملتان میٹروا نتیس ارب روپے، راولپنڈی ،اسلام آبادمیٹرو پینتالیس ارب روپے میں بنی۔

    انھوں نے کہا کہ پشاور میٹرو منصوبہ سڑسٹھ ارب روپے میں مکمل ہوگا، البتہ پشاورمیٹرو کے لئے حکومت کو کوئی سبسڈی نہیں دینی پڑےگی۔ 

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈآف گورنرز کی منظوری دےدی گئی ہے، پی ٹی وی بورڈآف گورنرزکاچیئرمین وزیراطلاعات ہوگا، ارشد خان کو پی ٹی وی کا ایم ڈی نامزد کیا جاسکتا ہے. پی ٹی وی بورڈآف گورنرزمیں ڈی جی آئی ایس پی آربھی ہوں گے۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کیڈ کو ختم کردیا گیا ہے، سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

    فوادچوہدری کے مطابق گزشتہ حکومت میں یوریا کھاد کی پیداوار کے لئے گیس نہیں دی گئی، ہم ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس پر5 سال میں 2 ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اخراجات 290 کروڑ روپے تھے،گورنرسندھ پر 140 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، گورنرپنجاب نے 129کروڑ روپے خرچ کئے۔

    کابینہ نے چیف جسٹس کوڈیمز فنڈ پر بھرپور کریڈٹ دیا، ڈیمزفنڈ کی رقم انکم ٹیکس اورود ہولڈرنگ ٹیکس سےمستثنیٰ ہوگی۔ فنانس بل یاانکم ٹیکس کامعاملہ آج کابینہ کےایجنڈےکاحصہ نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر پی بی اے کو خط لکھا ہے، حکومت کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تنخواہ دارطبقے پرکوئی ٹیکس نہیں بڑھایا جارہا، گیس وبجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، حکومت کسانوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالے گی۔ فنانس بل کابینہ کےایجنڈے میں نہیں تھا نہ اس کی منظوری دی گئی۔

     

  • نواز شریف کو 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے، فواد چوہدری

    نواز شریف کو 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو اہلیہ کی تدفین کے سلسلے میں قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر بحث چھڑنے پر وزیرِ اطلاعات نے بیان جاری کیا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کو جو سہولت دی جاسکتی ہے وہ ضرور دی جائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جب کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آئی تو وزیرِ اعظم لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیرِ اعظم اور شرکا نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیگم کلثوم بہادر خاتون تھیں۔

    [bs-quote quote=”چینی حکام سے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر گفتگو ہوئی: وفاقی وزیر اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں رہ کر جو بھی سہولت ہوگی وہ نواز شریف کو دی جائے گی، وہ پیرول پر رہا ہوتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    فواد چوہدری نے واضح کیا کہ نواز شریف کی طرف سے درخواست پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر انھیں پیرول پر رہائی ملی تو قانونی طریقۂ کار پر عمل در آمد کیا جائے گا، تاہم پیرول پر رہائی کے مطابق جیل کا عملہ ساتھ ہوتا ہے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، وزیرِ اعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو سفارشات کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔


    بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع


    وزیرِ اطلاعات نے اجلاس کے سلسلے میں کہا کہ عمران خان کو اگر ملک کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرنے پڑے تو وہ کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کو جتنی حمایت ملک کے اندر حاصل ہے اتنی باہر بھی حاصل ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو سفارشات کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا چینی حکام سے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر گفتگو ہوئی، مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، رزاق داؤد کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ پاکستان اپنے مفاد کے لیے تمام ممالک سے تعلقات میں توازن برقرار رکھے گا، معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک قدم آگے آئے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، بھارت میں ہندو انتہا پسندی پر ہمیں تشویش ہے، کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔

  • روایتی جنگ کا دور گزر گیا، بیانیے کی جنگ جیتنی ہے، فواد چوہدری

    روایتی جنگ کا دور گزر گیا، بیانیے کی جنگ جیتنی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے انفارمیشن گروپ کے افسران نے ملاقات کی، ملاقات میں اطلاعات کی رسائی کے سلسلے میں درپیش مسائل پر بات کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے افسران سے کہا کہ روایتی جنگ کا دور گزر گیا ہے، اب دلیل اور منطق کا بیانیہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے گروپ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اب دلیل اور منطق کی جنگ لڑی جائے گی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ’ہم وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے، افسران کی کیرئیر سازی میں بہتری کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔‘

    انفارمیشن گروپ نے وزیرِ اطلاعات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، فواد چوہدری نے مسائل کے حل کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی۔


    مزید پڑھیں:  گزشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری


    خیال رہے چند دن قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بیانیے کی جنگ کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے اپنا ایک الگ میڈیا سیل قائم کر رکھا تھا جس کے ذریعے اشتہارات تقسیم کیے جاتے تھے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) اور پریس کونسل کو ختم کر دیا ہے، اس کی جگہ ایک ہی ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔