Tag: فواد چوہدری

  • ’بابا کو گھر واپس لایا جائے‘ فواد چوہدری کی ننھی بیٹی کی فریاد

    ’بابا کو گھر واپس لایا جائے‘ فواد چوہدری کی ننھی بیٹی کی فریاد

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ننھی بیٹی نے فریاد کی ہے کہ بابا کو گھر واپس لایا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ننھی بیٹی کا کہنا ہے کہ بابا چار پانچ دن سے گھر نہیں آئے بہت مس کررہی ہوں، ہم بہت پریشان ہیں۔

    فواد چوہدری کی ننھی بیٹی کا کہنا ہے کہ پتا نہیں انہیں کوئی لے گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

    پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ دنوں نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

    اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری  اڈیالہ جیل منتقل

    شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

    اسلام آباد : گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نقص امن کے تحت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور جمشید اقبال چیمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلک نازچترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • اسد عمر اور فواد چوہدری کو15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا

    اسد عمر اور فواد چوہدری کو15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو 15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر اور فوادچوہدری کو 15روز کے لئے نظربند کردیا گیا ہے، دونوں کوتھری ایم پی اوکے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے اور فوادچوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دونوں رہنماوں کو ایم پی اوکے تحت گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے مکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے فوادچوہدری صبح 11 بجے سے سپریم کورٹ میں موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے پریس روم میں موجود فواد چوہدری کا ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے مکالمہ ہوا۔ ایس پی سکیورٹی نے کہا تھا کہ ہم نے عمارت خالی کر کے رپورٹ دینا ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری کا جواب میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کا انتظار کر رہا ہوں اور ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے 45 منٹ کا وقت مانگ لیا۔

    بعد ازاں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ دفاتر اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھے، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور کہا کہ وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرے، اس کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔

    اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر انسداد دہشتگردی، ایگل اسکواڈ، اسلام آباد پولیس کی نفری سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے جبکہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکلا روم میں موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشن بھی بھاری نفری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

  • ‘بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی بھارت بھیج دیئے گئے’

    ‘بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی بھارت بھیج دیئے گئے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی گوا بھیج دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے جو بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے، لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

    فواد چوہدری نے سوال کیا آپ نے سوچا بھی کیسے کہ ہمارا میڈیا اپنے پیسوں سے کسی کو کوریج کیلئے بھیجے گا؟ یہ صرف کاغذوں میں ہوتا ہے اداروں کو پیسے ایڈوانس ملتے ہیں اشتہاروں میں دیں یا ویسے دیں۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان کے لیے کشمیریوں، مسلمانوں، اقلیتوں کے ساتھ بھارتی ظلم کی کوئی اہمیت نہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جنتا کو خوش کرنے کیلیے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو کے اس دورے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • ‘صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام’

    ‘صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صحافت کے عالمی دن کو ارشد شریف کے نام کرتے ہوئے کہا پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام ہے ، یہ دن ایسےوقت منایاجارہاہےجب ریاستی جبرعروج پر،صحافت پابندسلاسل ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف نوجوان صحافی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور دوسری طرف صحافیوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں صحافت کو آزاد کرائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایاجارہا ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی سیمینار ہوگا ، قومی سیمینارپی ایف یوجے،پارلیمنٹیرینزکمیشن انسانی حقوق کےاشتراک سے ہوگا۔

    موضوع’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،سوشل میڈیاکےآزادی اظہاراورانسانی حقوق پراثرات‘‘ہوگا ، قومی سیمینار آج نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں سہ پہر3بجے ہوگا، قومی سیمینار کا مقصدانسانی حقوق کیلئے آزادی اظہار کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔

  • توہین الیکشن کمیشن کا کیس :  فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

    توہین الیکشن کمیشن کا کیس : فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت4رکنی کمیشن نےسماعت کی ، فواد چوہدری کی جانب سے معاون وکیل مرزا آصف عباس الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    معاون وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ممبر اکرام اللہ خان نے سوال کیا کیا آپ نے وکالت نامہ جمع کرایا؟ تو معاون وکیل نے بتایا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔

    ممبر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پھر کس حیثیت میں آپ بات کر رہے ہیں؟ ایسے تو کوئی بھی منہ اٹھا کر آجائے گا، جس پر معاون وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ پراکسی کونسل کے طور پرمیری حاضری لگائی جاسکتی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انور منصور نے کہا بطور پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، 4سماعتوں میں پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، یہ کیس دوسرے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز سے الگ ہے، 16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے۔

    معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا بہت مواقع دیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

  • مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے یہ نہیں ہوسکتا آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغازکل لاہور، اسلام آباد،پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔

  • ‘اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں کروانا تو خواجہ آصف ابھی اپنی مذاکراتی ٹیم واپس بلا لیں’

    ‘اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں کروانا تو خواجہ آصف ابھی اپنی مذاکراتی ٹیم واپس بلا لیں’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں کروانا تو خواجہ آصف ابھی اپنی مذاکراتی ٹیم واپس بلا لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا اکتوبر سے پہلے الیکشن کا امکان نہیں ، جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں تو مذاکراتی ٹیم واپس بلالیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا خواجہ آصف کو حق ہے اپنی رائے دیں، ہم تو سننے آئےہیں بتانے نہیں ، جو زور آور ہوتا ہے وہی بتاتا ہے۔

    یاد رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ایک دن ہی ہوں گے تاہم الیکشن اکتوبر سے پہلے ہونے کا امکان نہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کشیدگی ختم ہونی چاہئے، کشیدگی تو ابھی شروع ہوگی، آپ ابھی الیکشن کراتے ہیں پھر اکتوبر میں بھی کرائیں گے تو کشیدگی تو ہوگی، میں تو اس معاملے پر پنجابی مثال دینا چاہتا ہوں لیکن رہنےدیں۔

    وزیردفاع نے کہا تھا کہ ہم آئین کی بات کر رہے ہیں اس میں عمران کی مقبولیت یا خوف کی بات نہیں، مقبولیت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی مستحکم نہیں رہتی۔

  • مذاکرات: کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، فواد چوہدری

    مذاکرات: کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے۔ 

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، عوام کو طاقت کا مرکز تسلیم کر کے انتخابات میں جانا مذاکرات کا بنیادی نقطہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، ہم سب کو ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ کر ملک کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف سادہ ہے پی ٹی آئی نے اجتماعی استعفے دئے تاکہ عام انتخابات ہوں، جسٹس اطہر من اللہ نے اجتماعی استعفے کی تعریف ہی مسترد کردی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ استعفے اجتماعی نہیں ہوں گے تو ہم نےکہا پھر استعفے واپس کر دیں، عدالت اجتماعی استعفےکی تعریف نہ بدلتی اور ملک انتخابات کی طرف جاتا تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔