Tag: فواد چوہدری

  • عمران خان کا بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہنے کا فیصلہ، اخراجات خود برداشت کریں گے

    عمران خان کا بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہنے کا فیصلہ، اخراجات خود برداشت کریں گے

    اسلام آباد: عمران خان نے بہ طور وزیراعظم عام گھر میں‌ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اخراجات خود برداشت کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی رہائش سے متعلق فیصلہ کر لیا .

    ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو وزیر اعظم ہاؤس رہیں‌ گے، نہ ہی پنجاب ہاؤس میں، بلکہ ایک عام سے گھر میں قیام کریں گے. وزرا انکلیو میں ایک گھر منتخب کرلیا گیا ہے، جس کی مرمت کا کام جاری ہے.

    فواد چوہدری کے مطابق مرمت کے اخراجات عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے، ایک پیسہ بھی سرکاری خزانے سے نہیں لیا گیا۔


    عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹر مدعو


    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 18 اگست کووزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے، جب کہ ارکان اسمبلی 13 اگست کو حلف لیں گے.

    واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ‌کپ 1992 کی فاتح ٹیم کو  دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا ہے۔

  • نوٹیفیکشن کا معاملہ، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا

    نوٹیفیکشن کا معاملہ، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سےعمران خان کی کامیابی کےنوٹیفکیشن روکے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتا ہوئے کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد اب انتقال اقتدار کا مرحلہ درپیش ہے، جو سنجیدگی کا متقاضی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انتقال اقتدارمیں تعطل سے ملک اور عوام براہ راست متاثرہوں گے، اس کے باعث معاشی، پالیسی سے متعلق مسائل مزید پیچیدہ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سب مسائل براہ راست ملک پر شدت سے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔


    عمران خان کی 3 حلقوں سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری


    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس، الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتیں صورت حال کا جائزہ لیں، کیوں کہ اس تعطل اورتاخیر سےانتخابات پرشکوک وشبہات جنم لیں گے۔

    یاد ہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔

    دو حلقوں سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا ہے، جب کہ تین حلقوں سے مشروط نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

  • چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر نوٹس لیں، فواد چوہدری

    چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر نوٹس لیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تحریکِ انصاف کا ردِ عمل سامنے آ گیا، پی ٹی آئی ترجمان نے چیف جسٹس سے مداخلت کرنے کی استدعا کر دی۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بنا پر روکنا نا مناسب عمل ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ 48 حلقوں میں پہلے ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا چکی ہے، اب نتائج میں مزید تعطل سے انتقالِ اقتدار کا عمل مؤخر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت اس بات کی وضاحت پہلے ہی کر چکی ہے کہ دوبارہ گنتی کن وجوہ کی بنا پر ہو سکتی ہے۔

    لاہورہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

    انھوں نے کہا ’انتخابی جمہوری عمل میں کسی بھی قسم کی نا جائز تاخیر نقصان دہ ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ نتائج کے نا مناسب تعطل کا نو ٹس لیں۔‘

    واضح رہے کہ آج لاہور عدالت نے این اے 73 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روک دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کی کام یابی چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

    یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر بھی رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے ،فواد چوہدری

    ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے ،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے ، ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے، عمران خان کی حلف برداری سب سے اہم مرحلہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے خیالات پارلیمانی پارٹی کےسامنے رکھیں گے اور پارلیمانی پارٹی آج عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرے گی جبکہ پنجاب ،کے پی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی پالیسی مختلف ہے ، حکومت سازی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان حکومت کا حصہ ہوگی، عمران اسماعیل

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد بنی گالہ میں بھی اجلاس ہوگا، ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے، ایم کیوایم کو اسٹیک ہولڈرز کی طرح ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت کا حصہ ہوگی، متحدہ کو وزارتیں ملیں گی، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کی طرف سے بیان بازی پر افسوس ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پربات ہوگی ، عمران خان سے آج ایم این ایز کی رسمی ملاقات ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے میئر کراچی کی وجہ سے الیکشن میں ہاری، پی ٹی آئی مجبوری میں ایم کیوایم کے پاس گئی کیونکہ تحریک انصاف کو وفاق میں اپنے نمبرز پورے کرنے تھے، وہ متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر تاحال قائم ہیں۔

    جس کے بعد شہر قائد کے مئیر وسیم اختر اور فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ایم کیو ایم کی کیا اہمیت ہے، عمران خان ہماری حمایت کے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

  • ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ملک کے سامنے درپیش چیلنجز بڑے ہیں لیکن ہمارا لیڈر بھی بڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا ’پی ٹی آئی کا منشور اور 100 دن کا پلان ملک کے حالات بدل دے گا، نئے پاکستان میں میرٹ کی حکمرانی ہوگی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف ملک میں عام آدمی کے لیے کام کرے گی، عمران خان کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا ’عمران خان ملک کو ترقی کے راہ پر گام زن کرے گا، عمران خان کی کام یابی پر قوم کا خوشیاں منانا کپتان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنے گی جسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا، حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ایک کلو گوشت کےلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنے گی جسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا، حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ایک کلو گوشت کےلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے فیصلے11تاریخ تک کرلیں گے، قومی اسمبلی سے8آزاد امیدوار اور 26 آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز177، پنجاب میں186کےقریب ہیں، گیارہ تاریخ کو ایوان مکمل ہوجائے گا۔

    کےپی میں بھی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، فاٹا کے دو آزاد ارکان پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے ہیں، پرویزخٹک ان سے رابطے میں ہیں، جبکہ بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر مخلوط حکومت تشکیل دیں گے، حکومت سازی کا یہ عمل ایک سے ڈیڑھ ہفتےمیں مکمل ہوجائے گا، تاہم اب تک حلف برداری کی کوئی تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے48حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑا، عمران خان نے کہا ہے کہ جو حلقے کھلوانے ہیں کھلوالیں، اپوزیشن اپنے اعتراضات لائے، ہم آئین کے مطابق انہیں حل کرینگے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے، الیکشن ہم نے نہیں کرائے بلکہ الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، جس کو بھی کوئی شکایت ہے ان سے رابطہ کرے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دو نشستوں سے الیکشن ہارے ہیں، وہ دس دفعہ بھی الیکشن لڑلیں پھر بھی ہاریں گے، مولانا صاحب اپنے ایک کلو گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، حکومت میں میرٹ پر لوگ ہونگے، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، عوام کی جو توقعات ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، عمران خان محل میں رہ رہے ہیں نہ پروٹوکول لے رہےہیں۔

    ملاقات کیلئے آنے والے سفیروں سے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے رقم لانے کیلئے ہماری مدد کریں، پاکستان سے باہر منی لانڈرنگ کیا گیا پیسہ واپس لانا ملک کے مفاد میں ہے، پاکستان کے لوگوں کاپیسہ لندن، یواےای میں گیا ہے، منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنے گی اور اسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان کے دنیا کے ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات ہوں گے، نوازشریف کی طرح ذاتی تعلقات نہیں بنائیں گے، نوازشریف سے عمران خان کی کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔

    ایون فیلڈ پراپرٹیز کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جائے گا، برطانوی حکومت سے کہیں گے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز پاکستانیوں کی ملکیت ہے، اس کا پیسہ پاکستانی عوام کا ہے جو واپس لانا حکومت کا فرض ہے۔

  • کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی،فواد چوہدری

    کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہوگی، لوگ جلد و مؤثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی یوب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن عوامی توقعات ہیں، اکابرین یہ ذہن نشین کرلیں کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی، لوگ جلد و مؤثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔


     مزید پڑھیں : حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، عمران خان نے جو کہا ہے اس پر عمل کریں گے، فواد چوہدری


    یاد رہے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، عمران خان نے جو کہا ہے اس پر عمل کریں گے، پاکستان کے عوام کو عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔

  • ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں: فوادچوہدری

    ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں: فوادچوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو واضح اکثریت مل چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹھ آزاد ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کو خواتین کی مخصوص 33 نشستیں ملیں گی، جبکہ پی ٹی آئی کو اقلیتوں کی 5 نشستیں ملیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، عمران خان نے جو کہا ہے اس پر عمل کریں گے، پاکستان کے عوام کو عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔

    فواد چوہدری کا پوچھے گئے ایک سوال پر کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دیتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے، جہانگیرترین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات بھی کیے ہیں جس میں ایم کیو ایم نے کئی شرائط بھی رکھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں عمل درآمد نہیں ہو پاتا، نوازشریف کا کیس ایک ماہ میں ختم ہونا چاہیے تھا لیکن 9 ماہ لگ گئے، نیب قانون کے مطابق فیصلہ ایک ماہ میں ہوجانا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان کے خلاف کیس جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا، علاوہ ازیں پارٹی حکومت سازی سے متعلق جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے سامنے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی ، فواد چوہدری

    امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا، امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنیادی فارمولہ طے کرلیا ہے، آج مزید 2 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، تعداد 15 ہوجائے گی، صوبائی اسمبلی میں ہماری نشستیں 180ہیں، حکومت بنا سکتے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلہ عمران خان نےکرناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا، کوئی فرمائش نہیں چل رہی،عمران خان عہدے تقسیم کریں گے۔

    رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بغیر قومی اسمبلی میں 168نشستیں ہیں، امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی، ایم کیو ایم کے مثبت فیصلے کے نتیجے میں مستحکم حکومت بناسکتے ہیں۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا پنجاب میں اس نے نمبر گیم پورا کر لیا اور حکومت سازی کے لیے 141 ارکان کی حمایت مل گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ


    رہنما پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کیلئے اتحادی جماعتوں کیساتھ بات چیت کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پی ٹی آئی سے ہی ہوگا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہمارے لیے اہم ہے، یہاں نمبر پورے کر کے پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں اس نے نمبر گیم پورا کر لیا، حکومت سازی کے لیے 141 ارکان کی حمایت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریکِ انصاف کو مطلوبہ تعداد میں ارکان کی حمایت مل گئی، فواد چوہدری نے ٹارگٹ مکمل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ان کی اکثریت واضح ہوگئی ہے، پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا ’کچھ دیرمیں پرویزالٰہی کی عمران خان سے ملاقات ہوگی جس کے بعد ارکان کی تعداد 150 تک پہنچ جائے گی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ق لیگ سمیت آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ ہمارا ٹارگٹ مکمل ہو جائے گا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کسی اتحادی جماعت سے نہیں ہو گا۔

    مرکز میں حکومت سازی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن، ایم کیوایم کی 6 سیٹوں کے لئے سرگرم

    خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی وفاق میں بہ آسانی حکومت بنا لے گی، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر بھی نمبر پورے ہیں۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، غالب امکان ہے کہ وہ پنجاب میں بھی اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کریں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔