Tag: فواد چوہدری

  • ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں، فواد چوہدری

    ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریحام خان کو عائشہ گلالئی ٹو قرار  دے دیا اور کہا ریحام خان کے پاس بلیک بیری ہے تو میڈیا کو دیں اور فرانزک کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کہ عمران خان کے بلیک بیری کیا قبرمیں لے کر جانا ہے، ریحام خان کے پاس بلیک بیری ہے تو میڈیا کو دیں اور فرانزک کروائیں، ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ ٹو ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے ریحام خان کی کتاب کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی کتاب انتخابات سے قبل دھاندلی میں شمار ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری نے ریحام خان سے مطالبہ کیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اس ایشو کی تردید کردیں بہ صورت دیگر جو کچھ کتاب میں لکھا گیا ہے وہ شدید ترین قانونی کارروائی کا متقاضی ہے، اس پر پرچا نہیں کرمنل کیسز ہونے ہیں، الیکشن کمیشن کو فوری اس کتاب کو بین کرنا چاہیے۔


    مزید پڑھیں :  الیکشن کمیشن ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف


    ان کا کہنا تھا ریحام خان کی کتاب کا مواد بالکل گھٹیا، بکواس، واہیات اور پاکستان کی خاندانی روایات کے خلاف ہے،مشرقی تو کیا کوئی مغربی خاتون بھی ایسی کتاب اپنے بچوں کےساتھ نہیں لکھ سکتی، یہ رائیونڈ نیٹ ورک ہے، جس کو حسین حقانی کے ذریعہ اپ ڈیٹ کیا گیا،ریحام کا کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن شہزادیوں والی زندگی گزاررہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف

    الیکشن کمیشن ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ریحام خان کی کتاب کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کتاب انتخابات سے قبل دھاندلی میں شمار ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری نے ریحام خان سے مطالبہ کیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اس ایشو کی تردید کردیں بہ صورت دیگر جو کچھ کتاب میں لکھا گیا ہے وہ شدید ترین قانونی کارروائی کا متقاضی ہے، اس پر پرچا نہیں کرمنل کیسز ہونے ہیں، الیکشن کمیشن کو فوری اس کتاب کو بین کرنا چاہیے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے سوال اٹھایا کہ یہ کتاب الیکشن سے 60 دن پہلے کیوں آرہی ہے، ریحام خان کیا چاہتی ہیں، تین دن سے سوشل میڈیا پر تماشا چل رہا ہے، ٹی وی پر 2 سے 3 شوز بھی ہو گئے، جب کہ چیئرمین پیمرا سو رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا تحریک انصاف کا یہ مسئلہ ہے کہ عمران خان کا کتا شیرو بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہے، ریحام خان نے بھی مشہور ہونا تھا، ان کی کتاب پاکستانی خاندانی اقدار کے خلاف ہے، ریحام کو جس طرح کتاب کی تردید کرنی چاہیے تھی بدقسمتی سے نہیں کی۔

    فواد چوہدری نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے حسین حقانی کا ہاتھ ہے، لندن میں ریحام، حسین حقانی اور ان کے بیٹے کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی وہ شخص ہیں جنھوں نے 1987 میں بے نظیربھٹو اور نصرت بھٹوکی جعلی تصاویر بنوائیں، نصرت بھٹو کی رقص کی تصویریں ہیلی کاپٹر سے پورے پنجاب میں گرائی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، وسیم اکرم

    تحریک انصاف کے ترجمان نے ریحام خان کے اخراجات کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ وہ لندن، استنبول یا فائیو اسٹار آئی لینڈ جاتی ہیں، ان کے پاس پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔ پاناما فیصلے کے تین دن بعد پریس کانفرنس کرنے والے حنیف عباسی کے ساتھ ریحام خان کی تصویریں سب کے سامنے ہیں، انھوں نے کہا تھا ریحام خان کی کتاب الیکشن سے پہلے آگئی تو پھر کیا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ، حنیف عباسی اور عابد شیرعلی کو کتاب کی باتوں کا پہلے سے کیسے پتا تھا، نظر آ رہا ہے کہ یہ نیٹ ورک رائے ونڈ نیٹ ورک ہے، مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کی خبریں بھی چل رہی ہیں۔

    اسے بھی ملاحظہ کریں: کتاب میں شرمناک الزامات : مختلف شخصیات نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کی لالچ کی وجہ سے معاملات خلع تک پہنچے تھے، اس نے بہت سے لوگوں سے پیسے مانگے، ریحام خان نے خود کہا میرے بیٹے اور بیٹی نے یہ کتاب ایڈٹ کی ہے، کوئی خاتون اپنے بچوں سے ایسی شرم ناک کتاب کیسے ایڈٹ کراسکتی ہے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ نوازشریف نے حکومت سنبھالی تو تقریباً 356 ارب کا سرکولر ڈیٹ تھا، نواز حکومت کے خاتمے پر یہ 11 سو ارب تک پہنچ چکا ہے، انھیں چاہیے کہ اپنی ناکامیوں پر فوراً معافی مانگیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام بدل دینا، اب الیکشن سے پہلے یا بعد میں ان کا نام بدلنے کے لیے پول کراتے ہیں، وہ خود چاہیں تو شہباز سے شبانہ یا کوئی اور نام رکھ لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرف پر تنقید کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا: فواد چوہدری 

    مشرف پر تنقید کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا: فواد چوہدری 

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف پر بات کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا۔ 

    ان خیالات کا اظہار انھوں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جنرل جیلانی نے 1983 میں فنانس منسٹر اور 1985 میں جنرل ضیا نے وزیراعلیٰ بنایا، نوازشریف نے اس مارشل لا کی آبیاری کی جس نے ملک کی جڑوں کو ہلا دیا.

    [bs-quote quote=”اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے128 سوالوں میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا، ان کی جائیداد قومیائی گئی، لیکن سود سمیت واپس کی گئی، ضیا دورمیں نوازشریف ہی پیش پیش تھے، مگر وہ اس پر بات نہیں‌ کرتے، آج تک اس کردار پر معافی بھی نہیں‌ مانگی. 

    انھوں نے سوال کیا کہ نوازشریف سیاچن پربات کیوں نہیں کرتے، کارگل کا واقعہ برا لگتا ہے، سیاچن کیوں بھول جاتے ہیں، نوازشریف غالباً مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا حصہ سمجھتے ہیں، تین بار اقتدارمیں آئے، مگر کشمیر کے لئے کیا کیا.

    فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف ہی ججز کو فون کرکے سزائیں دلواتے تھے، نوازشریف کوآج ججزبرے لگ رہے ہیں، کیونکہ کارروائی ہورہی ہے، پاناما پیپرزکسی پاکستانی ادارے نے لیکس نہیں کی تھیں، نوازشریف کے خلاف ایک اسکینڈل آیا، اس کا جواب دینا چاہیے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد دنیا بھرمیں احتجاج ہوا، قوانین بنائے گئے، کچھ ممالک کےوزرائےاعظم مستعفی ہوئےکچھ کوسزائیں ہوئیں، مگر نوازشریف کوشکوہ ہےان کے خلاف تحقیقات کیوں کی گئیں.

    [bs-quote quote=”نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں” style=”style-2″ align=”right” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دی تھی، کہا تھا امید ہے چار حلقے کھولے جائیں گے، مگر وہ نہیں‌ کھولے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تحریک ہو تو کہتے ہیں، سیاسی مہم ہے، کوئی اورپارٹی احتجاج یا دھرنا دے تو کہتے ہیں کہ اسپانسرڈ ہے، کہتے ہیں کہ دھرنوں کے پیچھےاسٹیبلشمنٹ تھی، نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوگئی ہے، امید ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، ن لیگ میں قیامت کا منظر ہے، لوگ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں.


    وطن دشمن اورغدارکہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا: فواد چوہدری

    اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت ہی عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون مزید مضبوط ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے گھناؤنا مذاق کیا ہے، عدالتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ’سب کو معلوم تھا کہ اسحٰق ڈار سینیٹ انتخابات کے لیے اہل نہیں تھے پھر بھی ن لیگ نے انہیں ٹکٹ دیا‘۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی ہے۔

    اسحٰق ڈار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر اپنی غیر موجودگی میں پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم 12 فروری کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحٰق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

    لاہور: مینار پاکستان پر جلسے کے بعد پی ٹی آئی نے انتخابی مہم تیز کر دی، 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں وزیرستان اور کراچی میں جلسوں کا اعلان کیا.

    [bs-quote quote=”چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قبائلیوں کے درد کو محسوس کرتی ہے، نائن الیون کے بعد قبائلیوں پر کسی نے توجہ نہیں دی، ہم قبائلی عوام کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ فاٹا سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں، ہمارے مؤقف کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کے مؤقف پر سب اکٹھے ہوتے، تو فاٹا اب تک ضم ہوچکا ہوتا، مسلم لیگ ن نے فاٹاکے معاملات سے کھلواڑ کیا.

    انھوں‌ نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہی ایون فیلڈ جائیداد کے مالک ہیں، وہ پوری عمر کے لئے نااہل ہوچکے، اب کسی سے آپ کا مقابلہ نہیں، مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں سے ہمیں معذرت بھی کرنا پڑتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہونے پر ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، اندرون سندھ میں جبر کی کیفیت ہے، لوگوں پر جعلی ایف آئی آر کردی جاتی ہے. 

    فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی امیدواروں سے درخواست لینے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع کردی، پی ٹی آئی کا الیکشن مینجمنٹ سیل درخواستیں وصول کرے گا.


    نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہیں، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےبیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کامقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ ان کا مقابلہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سازش کاراگ جی ٹی روڈریلی سےپہلےالاپ رہےہیں، راولپنڈی سےنکلےتوجہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کےبعدبوکھلاہٹ کاشکارہیں، دباؤ کا شکار نوازشریف تیزی سے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری اور عمران سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، اب پاکستان کی بدنصیبی کا70سالہ دور دوبارہ نہیں آئے گا۔

    نواز شریف کا پی ٹی آئی پر  شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو کوئی شے ہی کچھ نہیں ہے، یہ بلا لے کر نکلنے والے لوگ قوم سے مذاق کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے، شاید یہ لوگ میری کرکٹ کے لئے خدمات کو بھی بھول گئے ہیں، یہ لوگ شوکت خانم میموریل کیلئے میری خدمت کو بھی بھول گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • اگر احتساب ہوتو نوازشریف کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے: فواد چوہدری

    اگر احتساب ہوتو نوازشریف کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی آمریت پرجمہوریت کا لبادہ اوڑھاتے آئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو اصول نواز شریف کو فائدہ مند لگتے ہیں، ان کے لیے بس وہی اصول جمہوریت ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا سیاسی جنم جیسے ہوا، اس کی باعث وہ کچھ سوچ نہیں سکتے، وہ اپنی آمریت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے سیاسی ماضی کے باعث اوپر سے آرڈر کا ایک ہی مطلب لیتے ہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ آج بھی سیاست کا وہی ماحول ہے، حالاں کہ وہ غلط ہیں.

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد 22 سال پرمحیط ہے، کل ہم دیکھیں نوازشریف کی پارٹی نےاسمبلی میں کیا کچھ کیا، سب سامنے آجائے گا.

    انھوں نے کہا کہ ایک غیرمنتخب شخص نے قومی بجٹ پیش کیا، احتساب ہوتونوازشریف کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، نوازشریف کےمنہ سےجمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتی.

    یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا،کس منہ،کس زبان سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے، جوپارٹی کےساتھ مخلص ہیں وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔


    سینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا، کس منہ،کس زبان سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے،نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لیے بجٹ پیش کیا ہے: فواد چوہدری

    ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لیے بجٹ پیش کیا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لئے بجٹ پیش کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ 29 اپریل کے جلسے میں عمران خان معاشی ترجیحات بھی بتائیں گے.

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا اس کی آئینی حیثیت نہیں ہے، آرٹیکل 86 کے تحت حکومت کو 4 ماہ کا بجٹ دینا چاہیے تھا.

    فوادچوہدری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے، وہاں یہ لوگ بیانیہ بھی بدل لیتےہیں، اس بجٹ کا مقصد الیکشن پر اثر انداز ہونا ہے.

    یاد رہے کہ آج ن لیگ نے اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا، جس کا حجم 56.30 روپےکھرب مختص کیا گیا ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار تیس ارب روپے رکھا گیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے پہلے ایک اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں‌ بجٹ سیشن کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا.

    بعد ازاں‌ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں.

    دوران اجلاس شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی دست و گریباں ہوگئے، مراد سعید اور عابد شیر علی کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔


    بجٹ 2018-19: وفاقی حکومت نے 56.61 کھرب کا بجٹ پیش کردیا


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فواد چوہدری سراج الحق پر تنقید سے پہلے گریبان میں جھانکیں، فرید احمد پراچہ

    فواد چوہدری سراج الحق پر تنقید سے پہلے گریبان میں جھانکیں، فرید احمد پراچہ

    لاہور : جما عت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری سراج الحق پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آپ مشرف، ق لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کی ترجمانی کرتے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 20ایم پی ایز سینیٹ الیکشن میں بک گئے تھے۔

    سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے سراج الحق کو ووٹ دیئے جبکہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو اس سے تین گنا ووٹ دیئے۔

    فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اس سے پہلے پرویز مشرف، ق لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کی ترجمانی کرتے رہے ہیں، ہر چڑھتے سورج کو سلام کرنے والے کو دوسروں پر کیچڑا چھالنا زیب نہیں دیتا۔

    فرید پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ساتھ نہ دیتی تو پی ٹی آئی کی کے پی حکومت دو ماہ بھی قائم نہ رہ پاتی، فواد چوہدری ہمارا شکریہ ادا کریں کہ کے پی حکومت 5سال پورے کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ہمارے ووٹوں‌ سے سینیٹر بننے والے سراج الحق الزام لگانے سے پہلے سینیٹر شپ چھوڑیں، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن سے واپسی پر پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر ہم نے آرڈر لے کر ووٹ ڈالے ہیں تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیٹ چھوڑ دیں کیوں کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے سینیٹر بنے تھے۔

  • نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دینی ہوگی، نواز شریف جمہوریت کو اقتدار اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف 1985 کے بعد منتخب حکومتوں کے خلاف سازشوں کا مہرہ رہے ہیں، ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہ ہوں تو جمہویت کے خلاف سازش کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوامی نمائندوں اور ووٹروں کو مہرے کے طور پر استعمال کیا شریف خاندان مال بنانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، مال بنانے میں رکاوٹ ڈالی جائے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، مسلم لیگ (ن) کے لئے ووٹ گننے والا اہمیت رکھتا ہے ووٹ ڈالنے والا نہیں۔

    اسلام آباد : ووٹ کوعزت نہ ملی تو ملک مسائل میں گھرا رہے گا، نوازشریف

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخ تاریخ میں نوازشریف کا اپنا بہت کردار رہا ہے، انہیں اپنے ماضی کے کردار پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے، نواز شریف آج تک کوئی بھی الیکشن بغیر دھاندلی نہیں جیتے، تاریخ میں شرمناک واقعات کےاصل کردار نوازشریف رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو جمہوریت کی چلتی پھرتی تصوریر ہیں، لیکن مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو بنیں۔

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر سب سے بڑا مسئلہ ہےجس کا تعلق فنڈنگ سے ہے، جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنے خلاف فیصلے کو قبول کیا اور جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفیٰ بھی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔