لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک بنانا ریپبلک بن چکا ہے، جہاں قانون کی حکمرانی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج شام 4بجے میڈیا سے گفتگو کروں گا، چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرنے پر گرفتاری نے کوئی شک وشبہ نہیں چھوڑا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد کی گرفتاری نے ثابت کیا ملک بنانا ریپبلک بن چکا، جہاں قانون کی حکمرانی نہیں، ہمیں اپنے بنیادی حقوق کےلئے کھڑا ہونا ہوگا، اب پاکستان کو ایسے راستے پر جانےسے روکنا ہوگا، جہاں سےواپسی ممکن نہ ہو۔
میں شام4بجےپریس کانفرنس کروں گا۔ECPکےکردار کی نہایت موزوں وضاحت پر فواد کی گرفتاری کےبعدکوئی شک باقی نہیں رہتاکہ پاکستان قانون کی حکمرانی سےیکسرمحروم ایک بناناریبلک بن چکاہے۔ہمیں اپنےبنیادی حقوق کیلئےکھڑا ہوناہوگاتاکہ ملک کو اس مقام تک پہنچنےسےبچایاجاسکےجہاں سےواپسی ممکن نہ رہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2023
اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مجھےکبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔آ