Tag: فوجی اعزازات

  • آرمی چیف  کا  شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش

    آرمی چیف کا شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کےدفاع کیلئے جان کےنذرانے سے بڑھ کرکوئی قربانی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیومیں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےجوانوں اورافسران کوفوجی اعزازات سےنوازا جبکہ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افسران،جوانوں کوستارہ امتیازملٹری،تمغہ بسالت اوردیگرایوارڈدیے گئے۔

    آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مہ مادر وطن کےدفاع کیلئے جان کےنذرانے سے بڑھ کرکوئی قربانی نہیں۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہدا کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شہدااورغازی ہمارےقومی ہیروزہیں، ہماری آزادی،سلامتی ان بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور ہمارےشہداقوم کیلئےامیداوراستقامت کی کرن ہیں۔

  • فوجی اعزازات سے محرومی، شہزاہ ہیری آب دیدہ ہو گئے

    فوجی اعزازات سے محرومی، شہزاہ ہیری آب دیدہ ہو گئے

    لندن: شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد فوجی اعزازات سے بھی محروم ہونا پڑے گا، لندن میں ایک تقریب کے دوران شہزادہ ہیری بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری لندن میں ایک تقریب کے دوران آب دیدہ ہو گئے، انھوں نے کہا کہ خاندان چھوڑنے پر افسوس ہے، تاہم شاہی خاندان سے دست بردای کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ ہیری اور میگھن کے برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے کے فیصلے کے بعد اب سارے معاملات طے پا گئے ہیں، شاہی رکنیت سے دست برداری کے فیصلے کے بعد ہیری اور میگھن سرکاری پیسے اور شاہی خطاب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا

    فروگمور کاٹیج کی آرایش پر خرچ ہونے والی 31 لاکھ ڈالر کی رقم بھی واپس کرنی ہوگی، ہیری کو افغانستان میں دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے، ہیری نے خاندان چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا دکھ ہے کہ صورت حال یہاں تک پہنچی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں گا، بد قسمتی سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

    شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ دادی اور کمانڈر انچیٖف کا بے حد احترام ہے اور ان کا شکرگزار ہوں۔

  • افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    راولپنڈی : جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسران میں اعزازات کی تقسیم۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے۔

    پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔

    اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب  منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے تیس افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، تینتیس افسران کو ستارہ امتیاز اور ایک سپاہی کو اقوام متحدہ میڈل دیا۔

    تقریب میں فوجی افسران ، شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔