Tag: فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

  • وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک   فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    راولپنڈی : وادی تیراہ میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک آبائی علاقے اٹک میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    شہید کے نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں بھی ادا کی گئی تھی ، جس میں کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی تھی۔

    لیفٹیننٹ عزیر نو اگست کو خوارج کیخلاف آپریشن میں شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی شہادت آج سی ایم ایچ پشاورمیں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    یاد رہے 9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں خوارج کے 4 دہشتگردوں بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے شہید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، وزیراعظم نے کہا ہمارےشہدا اوران کےاہلخانہ پوری قوم کا فخر ہے، پاک فوج پاکستان کوفتنہ الخوارج سےپاک کررہی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • چھمب سیکٹرپرشہادت پانے والے پاک فوج کے 4 جوان فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

    چھمب سیکٹرپرشہادت پانے والے پاک فوج کے 4 جوان فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

    راولپنڈی : چھمب سیکٹر میں شہید پاک فوج کے جوان شیر زمان اور غلام قاسم ، محمد طیب اور صوبیدار محمد صادق کوپورے فوجی اعزاز کےساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پردھماکے میں شہید کرک کےجوان شیر زمان کی نماز جنارہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی، سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد شیر زمان کو آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فوجی دستے نے سلامی دی، شہید نے پسماندگان میں 2 بیٹے، بیٹی، بیوہ اور والد کو چھوڑا ہے۔

    سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سےتعلق رکھنےوالے چھمب سیکٹر میں شہید پاک فوج کے سپاہی غلام قاسم کی نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جس میں گارڈ آف آنرپیش کیاگیا اور والدہ کوشہید کی یونیفارم اوربیجز دیےگئے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

    خوشاب میں چھمب سیکٹر کے شہید جوان طیب کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں اداکردی گئی ، جس کے بعد محمد طیب کو پورے فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کیاگیا، اس موقع پرسول و فوجی افسران ضلعی افسران سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک تھیں۔

    چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد صادق کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقہ وادی نیلم جورا بانڈی میں ادا کر دی ۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر فوجی و سول افسران ڈپٹی کمشنر راجہ شاھد اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت  کی ، جبکہ ان کی تدفین بھی آبائی قبرستان میں کی گئی۔

  • شمالی وزیرستان حملہ : شہیدکیپٹن عارف اللہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان حملہ : شہیدکیپٹن عارف اللہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    لکی مروت: شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر  دہشت حملے میں شہید کیپٹن عارف اللہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ لکی مروت میں آبائی گاؤں تاجہ ادا کی گئی، نمازجنازہ جی اوسی پشاور میجر جنرل اسد نوازسمیت سینئرفوجی افسران نےشرکت کی جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی نمازجنازہ میں موجود تھی۔

    بعد ازاں شہید کیپٹن عارف اللہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، تاجہ زئی میں شہیدکی قبرپرپھول چڑھائےگئے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔

    شہید کیپٹن عارف کےپسماندگان میں والدین، 3 بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاک فوج کے شہیدظہیرعباس کی نمازجنازہ شام4بجے بلکسر میں اداکی جائے گی ، شہیدظہیر عباس نے سوگواران میں بیوہ اور ایک سال کی بیٹی چھوڑی ہے۔

    شہید ظہیرعباس کے والد اور چچا نے اے آروائی نیوزسےبات چیت کرتے ہوئے کہا شہیدظہیرعباس نے 3 ماہ بعد ریٹائرڈ ہونا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا، جس میں پاک فوج کے تین افسروں سمیت ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ ، شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ افسوسناک واقعے میں شہید لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔