Tag: فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  • ژوب، پارہ چنار میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    ژوب، پارہ چنار میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    ژوب اور پارہ چنار میں 28 اور 29 ستمبر کو شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ہوگئی، شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام سمیت شہیدوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد جنازے میں موجود تھی۔

    آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    شہید حوالدار عبدالستار اور لانس نائیک محمد عدنان کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید لانس نائیک اعظم خان اور سپاہی ندیم خان کی آبائی علاقوں میں تدفین کی گئی۔

    شہید لانس نائیک غیرت گل کو بھی ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حوصلے، عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  • کنٹرول لائن پر شہید نائیک تنویر اورسپاہی رمضان  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    کنٹرول لائن پر شہید نائیک تنویر اورسپاہی رمضان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    لاہور: کنٹرول لائن پر شہید فوجی اہلکاروں نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا، شہید محمد تنویر کا تعلق جہانیاں جبکہ محمد رمضان کا تعلق محسن وال سےتھا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جہانیاں کے نائیک تنویراحمد کا جسد خاکی گزشتہ رات ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں پہنچا تو موٹرسائیکل اور کار پرسوارسینکڑوں افراد نے شہید کے جسد خاکی کا پرتپاک استقبال کیا اور فضا پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

    شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں گاؤں لیجایا گیا۔

    شہید نائیک تنویراحمد کی نمازجنازہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، جس کے بعد شہید نائیک تنویر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    دوسری جانب محسن وال میں شہید سپاہی رمضان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی ، جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کی ، جس کے بعد شہید سپاہی رمضان کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تیمور اسلم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    گذشتہ روز کنٹرول لائن پرجام شہادت نوش کرنےوالےلانس نائیک تیموراسلم شہیدکووالٹن کےبابِ پاکستان قبرستان میں فوجی اعزازکےساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    شہید کےبھائی کاکہناتھاکہ وہ بھی پاک فوج میں شامل ہوکر ہندوستان کومنہ توڑ جواب دینا چاہتا ہے، لانس نائیک تیمور آٹھ سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹی ہے۔

    واضح رہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تیمور اسلم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تیمور اسلم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    لاہور: مظفرآباد میں لائن آف کنٹرول پر دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک تیمور اسلم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لاہور کے لانس نائیک تیمور اسلم کو فوجی اعزاز کے ساتھ والٹن روڈ باب پاکستان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    والٹن روڈ پیرکالونی کے رہائشی لانس نائیک تیمور اسلم مظفرآباد میں بھارتی فورسز سے جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے تھے، شہید کا جسد خاکی جمعہ کی شب رہائش گاہ پیر کالونی پہنچایا گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    شہید تیمور اسلم کے جسد خاکی کو کچھ دیر رہائشگاہ رکھنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے باب پاکستان قبرستان روانہ کیا گیا، پاک فوج کے افسران بھی جسد خاکی کے ہمراہ موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    نماز جنازہ میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شاہ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد اور پاک فوج کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔

    شہید تیمور اسلم نے آٹھ سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، تیمور کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، شہید نے پسماندگان میں اہلیہ اور چار ماہ کی بیٹی کو چھوڑا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • کیپٹن عاقب اور نادر حسین شہید کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    کیپٹن عاقب اور نادر حسین شہید کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    سرگودھا / صوابی/ کراچی : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کیپٹن عاقب اور نادرحسین شہید کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردوں کی فائرن سے شہید ہونے والے کیپٹن عاقب اور نادر حسین شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

    نماز جنازہ اور تدفین میں شہیدوں کے عزیز اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، کیپٹن عاقب شہید کو ان کے آبائی گاؤں نوتھیں میں سپردخاک کردیا گیا، صدر پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    دوسری جانب شہید نادر حسین کی نمازجنازہ صوابی میں آبائی گاؤں یعقوبی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید نادرحسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں نیول چیف ،ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شہادت پانے والے افسر و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ شہداء کے ورثا کے غم میں برابرکے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کا رتبہ بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سانحہ اورماڑہ : پاک بحریہ کے تین جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    سانحہ اورماڑہ : پاک بحریہ کے تین جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    کوئٹہ : اورماڑہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک بحریہ کے تین جوان اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے، شہید ہارون چھٹیوں پر گھر آرہا تھا، دوماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ہونے والے سانحے میں چودہ افراد کو شہید کردیا گیا تھا جن میں پاک بحریہ کے تین جوان بھی شامل تھے۔

    پاکستان کی سمندری حدود کا محافظ ہارون چھٹیوں پر گھر آرہا تھا، گھر تو پہنچا لیکن قومی پرچم میں لپٹے تابوت میں، شہید ہارون کا جنازہ ڈسکہ پہنچا تو پورا گاؤں آخری دیدار کے لیے امڈ آیا، شہید ہارون کی دو ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

    شہید حوالدار علی اصغر کی نمازجنازہ چوک اعظم میں ادا ہوئی، تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے سلامی دی۔

    شہید علی رضا کی نماز جنازہ جڑانوالہ میں ادا کی گئی جس میں بحریہ کے افسروں اوراہلکاروں سمیت سیکڑوں لوگ شریک ہوئے، شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ، کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

    واضح رہے کہ بدھ کی رات اورماڑہ میں دہشت گردوں نے پاک بحریہ کے جوانوں سمیت چودہ مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا تھا۔