Tag: فوجی اڈا

  • شام کو ایران کا فوجی اڈا نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    شام کو ایران کا فوجی اڈا نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    ماسکو : اسرائیلی وزیر اعظم اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں  ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات میں کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے امن و امان کو سب سے زیادہ خطرہ ایران سے ہے اور اسرائیل اس خطرے کے سامنے دیوار بن کر کھڑا رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کسی بھی صورت شام کو ایرانی فوجی چھاونی نہیں بننے دے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

    مزید پڑھیں : شام میں روسی طیارہ میزائل حملے میں تباہ، 15 فوجی ہلاک

    گزشتہ برس ستمبر میں شام میں تعینات روسی فوجیوں کو ایئر بیس لانے والا روسی طیارہ بحیرہ روم میں پرواز کے دوران میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیارے اس دوران شامی شہروں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنارہے تھے اور روس کا فوجی طیارہ بھی اسی دوران علاقے میں پرواز کررہا تھا۔

    روسی حکام کی جانب سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارو نے روسی آئی ایل 20 طیارے کو شامی دفاعی سسٹم کی جانب دھکیلا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیلی طیاروں پر فائر کیے جانے والے میزائلوں نے روسی طیارے کو ہدف بنایا اورحادثہ پیش آیا۔

  • چین پاکستان میں فوجی اڈا قائم کرسکتا ہے‘پینٹاگون

    چین پاکستان میں فوجی اڈا قائم کرسکتا ہے‘پینٹاگون

    واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پاکستان میں بھی اپنا فوجی اڈا قائم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع کی کانگریس کو سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے افریقی ملک جبوتی میں فوجی اڈا قائم کیا،اس کے بعد چین سمندر پار ایسے ممالک سے جن سے اس کے دیرینہ تعلقات اور اسٹرٹیجک مفادات ہیں وہاں مزید فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے اوران ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    کانگریس میں پینٹاگون کی جانب سےپیش کی کی گئی 97صفحات کی رپورٹ میں چینی فوج کےحوالے سے اندازہ لگایا گیاہےکہ چین کے دفاعی اخراجات 180ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔


    چین نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا


    دوسری جانب چین نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے کہ جس میں کہا گیاہےکہ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ بیجنگ حکومت اس رپورٹ کی شدید مخالفت کرتی ہے۔

    انہوں نےکہاکہ اس رپورٹ میں چین کے قومی دفاعی بجٹ،علاقائی سالمیت اورسکیورٹی مفادات کے حوالے سے غیر ذمہ دارنہ بیان دیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں،جو کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔