Tag: فوجی دستے

  • اسرائیل نے رفح کیلئے مزید فوجی دستے روانہ کردیئے

    اسرائیل نے رفح کیلئے مزید فوجی دستے روانہ کردیئے

    اسرائیل نے 162ویں ڈویژن میں شامل کرنے کے لئے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج روانہ کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی میں مصروف ہے۔

    یہ اقدام ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔

    اس سے قبل حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی فورسز نے گھبراہٹ کا شکار ہو کر اپنے ہی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    اسرائیلی فورسز حماس سے براہ راست مقابلے میں گھبرا گئیں اور حواس باختہ ہو کر اپنے ہی 5 اہلکاروں کوہلاک کر دیا۔

    اسرائیلی فورسز کے ہی ہاتھوں 7 اسرائیلی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی ٹینک نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر گولے داغے اور ٹینک نے کھڑکی سے نکلی بندوق کی نالی دیکھ کر حملہ کیا۔

    کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    اسرائیلی اہلکاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پوزیشن سنبھال رکھی تھیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی شناخت میں غلطی کیسے ہوئی تحقیقات جاری ہیں۔

  • وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن: آئی ایس پی آر

    وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ علاقے میں فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں فوجی دستے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ایس آئی پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرعلاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے.

    لینڈ سلائیڈنگ میں‌ پھنسے 52 افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے.

    پاک فوج کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، امدادی سرگرمیوں میں خوراک، طبی امداد کی فراہمی شامل ہے.

    مزید پڑھیں: چترال میں سیلاب، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا تھا.

    چترال کے علاقے گولین میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی، جس کی امداد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا تھا۔

  • پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ منظم، فعال تعاون سے امن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی، فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبرہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی سازی میں بھی اہم کردارادا کیا، دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 10مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

    اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

    یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کےعالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 11 مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔