Tag: فوجی طیارہ تباہ

  • میانمار کے فوج مخالف علاقے میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    میانمار کے فوج مخالف علاقے میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    میانمار کے فوج مخالف علاقے میں ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار میں بدھ کے روز معمول کی تربیت کے دوران ایک فوجی جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔

    فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی طیارہ بدھ کے روز صبح کے وقت ساگانگ علاقے میں اوہان تاؤ گاؤں کے مشرق میں ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوا۔

    ترجمان کے مطابق ایک سیٹ والے جنگی طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث طیارے کا رابطہ میانمار کی فضائیہ کے ٹاڈا یو ایئربیس سے منقطع ہو گیا تھا، طیارہ چینی ساختہ ماڈل تھا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ساگانگ قصبے کے ایک ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں میانمار کی فوج اور فوجی حکومت کی مخالفت آج بھی جاری ہے، ایک مقامی ریسکیو کارکن نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ملنے والے جسم کے اعضا کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھایا گیا۔

    طیارہ گرنے کے باعث زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واضح رہے کہ ساگانگ ریجن میانمار کے 7 انتظامی علاقوں میں سے ایک ہے اور حکمران فوج کے خلاف مسلح مزاحمت کا گڑھ ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

    متحدہ عرب امارات کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے ہیں،واقعہ کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں،تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم جائے حادثہ کا تعین اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز فوجی طیاروں کے تباہ ہونے یہ واقعہ پہلا نہیں ہے،ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی مکمل تفصیلات بھی مہیا نہیں کی گئی ہیں

    یادرہے اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم اس وقت بھی سانحہ کی وجوہات، جگہ اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھے گئے تھے۔