Tag: فوجی عدالتوں کے قیام

  • ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس: فوجی عدالتوں کےقیام کا فیصلہ

    ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس: فوجی عدالتوں کےقیام کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا، کرنل لیول کا اہلکار فوجی عدالتوں کا سربراہ ہوگا، ورکنگ گروپ کی سترہ سفارشات میں سے آٹھ سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونے والے قومی ایکشن پلان کمیٹٰی کے اجلاس میں وزیر داخلہ نے ورکنگ گروپ کی سفارشات کا مسودہ اجلاس میں پیش کیا، سفارشات اٹھارہ نکات پر مشتمل تھیں، مدرسہ اصلاحات اور دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے قیام بھی سفارشات کا حصہ تھا، اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی۔

     جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ موجودہ عدالتی نظام نے مجر موں کو سزا دی ہے جنہیں عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے،مروجہ آئین اور قانون کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،فوجی عدالتیں موجودہ عدالتی نظام کو بائی پاس کرینگی۔

    جماعت اسلامی کی مخالفت کے باوجود اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا،اجلاس میں وقفے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے قومی ایکشن پلان کیمٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

  • آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

    آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوکر سیاسی اورعسکری قیادت نے دہشت گردوں کانیٹ ورک ختم کرنے کافیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نظریے کوہرصورت شکست دیں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے اورشدت پسندوں کانیٹ ورک ختم کرنے کافیصلہ کیاگیا، ایکشن پلان پر مؤثر اور فوری عمل یقینی بنانے کابھی عزم کیاگیا۔

    اجلا س میں وفاقی وزرا آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او شریک ہوئے، وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف فوج اورقوم کی قربانیاں لازوال ہیں ،شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،دہشت گردی کے نظریے کو ہر صورت شکست دیں گے۔

    وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کیلئےقانونی امورکاجائزہ لینے کیلئے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی،دہشت گردی کےخلاف متفقہ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے وزیراعظم نےپارلیمانی جماعتوں کی اے پی سی بھی طلب کرلی ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی سلامتی کے امور کاجائزہ لینے کیلئے تمام مصروفیات ترک کیں۔

  • قومی ایکشن پلان کمیٹی فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق

    قومی ایکشن پلان کمیٹی فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا ہے، کرنل لیول کا اہلکار فوجی عدالتوں کا سربراہ ہوگا، ورکنگ گروپ کی سترہ سفارشات میں سے آٹھ سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی ایکشن پلان کمیٹٰی کے اجلاس میں وزیرِ داخلہ نے ورکنگ گروپ کی سفارشات کا مسودہ اجلاس میں پیش کیا، سفارشات اٹھارہ نکات پر مشتمل تھیں، مدرسہ اصلاحات اور دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے قیام بھی سفارشات کا حصہ تھا۔

    اجلاس کے دوران جماعتِ اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی، جماعت اسلامی کا مؤقف تھا کہ موجودہ عدالتی نظام نے مجرموں کو سزا دی ہے، جن پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے، مروجہ آئین اور قانون کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں، فوجی عدالتیں موجودہ عدالتی نظام کو بائی پاس کرینگی۔

    جماعتِ اسلامی کی مخالفت کے باوجود اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا ہے، اجلاس میں وقفے کے دوران وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے قومی ایکشن پلان کیمٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔