Tag: فوجی مشقیں

  • کیرولینا میں پاک امریکا فوجی مشقیں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

    کیرولینا میں پاک امریکا فوجی مشقیں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

    کیرولینا : کیرولینا میں پاک امریکا نو روزہ فوجی مشقیں ختم ہوگئیں، دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیرولینا میں جاری پاک امریکا نو روزہ فوجی مشقیں انسپائرڈ گیمبٹ اختتام پذیر ہوگئیں، فوجی مشقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق تجربات سے استفادہ کیا گیا،ایس ایس جی اور ایوی ایشن کے جوانوں نے مشقوں میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد آئی ای ڈی آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ممالک کے تجربات سے مسفید ہونا تھا، مشقوں میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے اقدامات بھی شامل تھے۔

  • پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    راولپنڈی : روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے، روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

    جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول مرتب کیا ہے۔ جن میں پاکستان کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کے علاوہ روس رواں برس شنگھائی تنظیم تعاون کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں، امن مشن 2016، سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں، روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔

    علاوہ ازیں پاکستان آرمی کے سینئر حکام کے ساتھ ایک روسی وفد نے فوجی تعاون کے حوالے سے ملاقات کی.