Tag: فوجی چوکی

  • شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔

  • چوکی پرحملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک،ایک اہلکارشہید

    چوکی پرحملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک،ایک اہلکارشہید

    راولپنڈی : خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان نے مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔

     تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے پاک فوج کے جوانوں نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ناکام بنادیا، دہشت گردوں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں نے  افغان سرحدی علاقے سے خیبر ایجنسی میں قائم پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی جسے مستعد پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جب کہ پاک فوج کے ایک جوان نے شہادت کا درجہ حاصل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی فوجی اہلکار سپاہی محمد الیاس شہید ہوگئے ہیں جب کہ پاک فوج کی مؤثر اور بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحدی علاقوں میں افغانستان حکومت کا کنٹرول نہ ہونے کا فائدہ اٹھائے ہوئے راجگال وادی میں کئی مقامات پر نئی قائم کردہ چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔