Tag: فوجی کالونی

  • فوجی کالونی میں گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5 بچے زخمی

    فوجی کالونی میں گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5 بچے زخمی

    راولپنڈی: فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فوجی کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر تین بہنیں اور دو بھائی زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن سینٹر منتقل کر دیا، دھماکے کی اطلاع پر تھانہ پیر ودھائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

    ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گھر میں لگی آگ کو فوری بجھا دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

    اسلام آباد میں ریسٹونٹ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 13 افراد زخمی

    یاد رہے کہ تین دن قبل وفاقی دارالحکومت کی جناح سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکج سےدھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے تھے، ریسٹورنٹ کی کچن میں کھانے پکانے کے دوران گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دھماکا اس قدر خوف ناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    دھماکے سے اطراف کے 2 ریسٹورنٹس کو بھی نقصان پہنچا جب کہ واقعے میں مجموعی طور پر13 افراد زخمی ہوئے جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو کھانا کھانے آئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر: فوجی کالونی کی زمین کی مخالفت پر متعدد حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: فوجی کالونی کی زمین کی مخالفت پر متعدد حریت رہنما گرفتار

    سری نگر : بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونی کے لئے زمین مختص کیےجانے کی مخالفت کرنے پرمتعدد حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کر دیا گیا ہے۔

    بعدازاں علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کی نظربندی ختم کردی گئی۔ فوجی کالونی کی مخالفت میں آواز اٹھانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا.

    بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں یاسین ملک کو گرفتار جبکہ دیگرکئی مقامی رہنماؤں کو ان کے گھروں پر نظربند کردیا۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق کوبھی نظربند کیا گیا تھا، جنہیں بعدازاں رہا کر دیا گیا۔

    یہ اقدام حریت رہنماؤں کو بھارتی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسی کواجاگر کرنے کے لئے منعقدہ سیمینارمیں شرکت سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

    سری نگرمیں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے ترجمان نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کو بغیر کسی قانونی جواز کے نظر بند کیا ہے۔ ترجمان نے شبیرشاہ کی مسلسل نظربندی پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔