Tag: فوجی کیمپ

  • بھارتی سپاہی کی اپنے ہی فوجی کیمپ پر فائرنگ، 4 ہلاک 1 زخمی

    بھارتی سپاہی کی اپنے ہی فوجی کیمپ پر فائرنگ، 4 ہلاک 1 زخمی

    ممبئی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے سپاہی نے اپنے ہی کیمپ میں فائرنگ کرکے چار بھارتی فوجوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے سپاہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھارت کے فوجی کیمپ میں پیش آیا جب ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ہی فوجی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم اُن میں 3 فوجی طبی امداد کے دوران ہلاک ہوگئے.

    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جب سکیورٹی اہلکار نے 168 بٹالین کے کیمپ کے اندر اپنے ساتھیہوں کو گولیوں سے بھون ڈالا تاہم واقعہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے.

    بھارتی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں اہلکار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کی جائے گی اور سنگین جرم کی کڑی سے کڑی سے سزا دی جائے گی.

    خیال رہے کہ بھارتی فوج میں نظم و ضبط کے فقدان یا نفسیاتی کے دباؤ کے باعث ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی اہلکار آپس میں جھگڑ کر ایک دوسرے پر فائرنگ کر چکے ہیں اور حال ہی میں بی ایس ایف کے اہلکار تیج بہادر کی ناقص کھانے اور افسران کے سلوک سے متعلق ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے.

  • عدن، القاعدہ اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپ، 5 فوجی اور 5 حملہ آور ہلاک

    عدن، القاعدہ اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپ، 5 فوجی اور 5 حملہ آور ہلاک

    عدن : یمنی فوج کے کیمپ میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے حملی کر کے 5 یمنی فوجیوں کو قتل کردیا جب کہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے.

    تفصیلات کے مطابق یمن کے ساحلی علاقے عدن میں واقع یمن آرمی کے کیپم پر دہشت گردوں کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق القاععدہ جنگجوؤں نے عدن کے جنوبی صوبے ابیان میں واقع میں‌ یمنی فوج کے کیمپ پر حملہ کردیا جس کے بعد یمنی فوج اور دہشت گردوں کے خلاد دو بدو جھڑپ چھڑ گئی.

    غیر ملکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ القاعدہ جنگجوؤں کے حملے میں یمنی فوج کے پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 القاعدہ شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا.

    القاعدہ جنگجوؤں کے حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوجی کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تاہم تاحال کسی کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرینگر: فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک

    سرینگر: فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹا میں مسلح افراد نے آرمی کیمپ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی فوج کے کسی ٹھکانے پر اپنی نوعیت کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرینگر کے علاقے نگروٹا میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا۔ مسلح افراد کی جانب سے کمپاؤنڈ میں گرینیڈ پھینکے گئے۔

    بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کمپاؤنڈ میں 3 سے 4 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ فوجی کمپاؤنڈ سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔ حملہ آور دستی بم پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے آفیسرز میس میں داخل ہوئےتھے۔

    بھارتی فوج نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید نفری کو نگروٹا کی جانب روانہ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ حملے کے باعث انتظامیہ نے علاقے کے اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلے میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے اور اب علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہے کہ نگروٹہ میں ہی بھارتی فوج کی سب سے زیادہ سرگرم شمالی کمان کا ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔ یہ حملہ 166 میڈیم ریجمنٹ آرٹلری کے کیمپ پر کیا گیا۔

    اسی یونٹ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مبینہ دراندازی کے خلاف منصوبہ بندی بھی ہوتی ہے۔

    اس حملے کے بعد نگروٹہ میں فوجی تنصیبات کے قریب گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع بارہ مولہ کے قصبے اڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔