Tag: فوج اور رینجرز

  • ایشیاکپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری

    ایشیاکپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی، فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، ایشیا کپ کے 4 میچز  پاکستان میں شیڈول ہیں جس میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

  • ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدود کو چھو رہی ہے۔

    رینجرز اورپاک فوج کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لیتےہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اپنی فوج کیخلاف اس قسم کی زبا ن کی اجازت نہیں ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وہ ہی فوج ہے جس کی ایم کیو ایم تعریفیں کرتی تھی اور یہ وہی فوج ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم نو سال شریک اقتدار رہی ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کیسی منطق ہے کہ ایک دن فوج کے حق میں اور دوسرے دن فوج کیخلاف قابل مذمت زبان استعمال کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا مؤقف صحیح ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے رجوع کرے۔