Tag: فوج کی تعیناتی

  • یوکرین میں کسی فوج کی تعیناتی قبول نہیں: روس

    یوکرین میں کسی فوج کی تعیناتی قبول نہیں: روس

    ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے ماسکو یوکرین میں کسی فوج کی تعیناتی قبول نہیں کرے گا۔

    روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے ماسکو میں گفتگو میں کہا کہ غیر ملکی فوج کی تعیناتی اور غیر ملکی فوجی اڈے روس کےلیے قابل قبول نہیں۔

    روسی ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی براہ راست مداخلت کے مترادف ہوگی، غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف روس مناسب اقدامات کرے گا۔

    روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے یوکرین کو امن معاہدے میں نیٹو سے دستبرداری کی ضمانت دینا ہوگی، یوکرین معاہدے کے تحت اپنی غیرجانبدارانہ حثیت کو برقرار رکھے گا، معاہدے کے بعد یوکرین میں غیرجانبدار مبصرین کی تعینات پر بات ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے لیے صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے یوکرین نے گزشتہ ہفتے قبول کر لیا تھا اور پوٹن نے کہا تھا کہ اس معاہدے کیلئے اہم شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

    توقع ہے کہ ٹرمپ اس ہفتے پیوٹن کے ساتھ یوکرین میں تین سالہ جنگ کو ختم کرنے کے طریقوں پر بات کریں گے، امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اتوار کو سی این این کو بتایا کہ ماسکو میں پوٹن کے ساتھ "مثبت” ملاقات رہی ہے۔

  • اقوام متحدہ کا پاکستان میں احتجاج کے دوران فوج کی تعیناتی کا نوٹس

    اقوام متحدہ کا پاکستان میں احتجاج کے دوران فوج کی تعیناتی کا نوٹس

    جنیوا : اقوام متحدہ نے پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران فوج کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور فورسز سے پُرسکون رہنے اور تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان کے ذریعے بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ترجمان انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور فوج کی تعیناتی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور فورسز سے پُرسکون رہنے اور تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کسی بھی تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

    نائب ترجمان سیکریٹری جنرل یو این نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا

    بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا

    کوئٹہ: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے وفاقی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ بلوچستان میں فوج تعینات کی جائے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت کرونا سے بچاؤ کے لیے فوج کی مدد درکار ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول اختیارات دیے جائیں۔

    ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے، 7 کے سوا تمام محکموں کے دفاتر تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس: سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ، فوج سے مدد طلب

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، بعد ازاں سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کا کہا جائے۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول اور عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا، صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان آج فائنل میٹنگ میں فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

  • برازیل میں اولمپک مقابلوں کی سیکورٹی کے لیے فوج تعینات

    برازیل میں اولمپک مقابلوں کی سیکورٹی کے لیے فوج تعینات

    براسیلیا: برازیل میں اولمپک مقابلوں کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا،مقابلوں کی سیکورٹی کےلیےفوج کی تعیناتی کا آغاز شروع ہوگیا.

    تفصیلات کےمطابق ریوڈی جنیرومیں اولمپک کاآغاز پانچ اگست سےہورہاہے،اولمپک مقابلوں میں دہشت گردی کےخطرےکے پیش نظرمقابلوں کی سیکورٹی کےلیےسخت ترین انتظامات کیےگئےہیں۔

    اولمپک پارک سمیت میڈیاسینٹراوردیگرمقامات پرفوج اورسیکورٹی فورسز کو تعینات کیاجارہاہے،اولمپک پارک کےاندر اور باہر فوجی اہلکاروں کو تعینات کردیاگیاہے.

    پارک کےقریب فوج کےلیےعارضی قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہےجہاں بیرکس میں مقابلوں کےدوران ہزاروں فوجی اہلکار قیام کریں گے.

    مقابلوں کےآغاز کےساتھ ہی مزید اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا،حکام کےمطابق پچاسی ہزار کےقریب فوجی،پولیس اورامدادی رضاکارمل کراولمپک مقابلوں میں فرائض انجام دیں گے.

  • اسلام آباد: آرٹیکل245کےتحت فوج کی تعیناتی میں غیرمعینہ مدت تک کا اضافہ

    اسلام آباد: آرٹیکل245کےتحت فوج کی تعیناتی میں غیرمعینہ مدت تک کا اضافہ

    اسلام آباد: وزارِت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے تحت فوج کی تعیناتی کی مدت میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئی، فوج کو اس سے قبل تین ماہ کے لئے چو بیس اگست میں تعینات کیا گیا تھا، جس کی مدت چوبیس نومبر کو ختم ہورہی تھی۔

    فوج کی آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت تعیناتی کو سیاسی جماعتیں دھرنوں کے تناظر میں دیکھتی رہی اس کے علاوہ جب اس آرڈینینس کا اجراء ہوا تو پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارلیمانی سیاسی جما عتوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

    حکومت فوج کی تعیناتی کو دہشت گردی کی واقعات کی روک تھام کے لئے اس آرٹیکل کے نفاذ کا دفاع کرتی رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ جمہوری حکومت اس غیرمعینہ نفاذ کو کب معینہ میں بدلتی ہے۔