Tag: فوج کے حوالے

  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی خود کو فوج کے حوالے کر دیاہے۔

    حاجی قلاتی کا خود کو حوالے کئے جانا سیکورٹی فورسز کی اہم کامیا بی سمجھا جارہا ہے ۔ محمد ولی عرف حاجی قلاتی کا تعلق خیر بخش مری کے بیٹے زامران مری سے بتایا جاتا ہے ہے۔

    حاجی قلاتی کوہلو ، بارکھان اور کلہان کے علاقوں کا کمانڈر تھا ۔ یو بی اے نے مستونگ واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔

    حاجی قلاتی کے خود کو حوالے کرنے سے توقع کی جارہی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اسلام آبادکو دس اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔

    اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات، یوم آزادی پریڈ اور پاکستان تحریک انصاف کا چودہ اگست کو آزادی مارچ، حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا،حکومتی ذرائع کے مطابق دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی ۔

    تیرہ اگست کی صبح ریڈ زون سیل کردیا جائے گا اورریڈ زون میں اہم عمارتوں کے باہر آرمی کے جوان تعینات کر دیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تیرہ اگست کی رات نوبجے سے بارہ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سلامی ہوگی،سلامی کی تقریب میں دوہزار ڈپلومیٹس اور آرمی آفیسرز سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

  • اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا,ن لیگ کی حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنےکامنصوبہ بالا آخربناہی لیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ اسلام آبادکو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ پی ٹی آئی نےچودہ اگست کوانتخابی دھاندلیوں کےالزام میں آزادی مارچ کےنام سےاحتجاجی پروگرام تر تیب دے رکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا