Tag: فوج کے سپرد

  • فوج کے سپرد کرنے کا خدشہ، بانی  پی ٹی آئی کا  عدالت سے رجوع

    فوج کے سپرد کرنے کا خدشہ، بانی پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

    لاہور : بانی پی ٹی آئی نے فوج کے سپرد کرنے کے خدشہ پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فوج کے سپرد کرنے کے خدشہ پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کےتوسط سے درخواست دائر کی ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوج کی تحویل میں دینے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، ان کی تحویل سویلین سے فوجی حکام کو منتقل کرنےکی افواہیں ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی تحویل سویلین کے پاس ہی رکھی جائے۔