Tag: فوج

  • پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کی عادت بن گئی ہے: عمران خان

    پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کی عادت بن گئی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے، پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کی عادت بن گئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا، انھوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھی اقتدارسے باہرہوتے ہیں، فوج کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر عمران خان نے نوازشریف نے 1994 میں امریکی اخبار کو دیے ہوئے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے فوج کا بدنام کرنا وتیرہ بنا لیا، ماضی میں‌ بھی انھوں نے ایسا ہی کیا تھا.

    اپنے ٹویٹر میں‌ انھوں نے دی واشنگٹن پوسٹ کو دیے ہوئے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کا لنک شیئر کیا. اس انٹرویو میں نوازشریف نے 1994 میں پاک فوج کے افسران پرہیروئن اسمگلنگ کی منصوبہ بندی کا سنگین الزام لگایا.

    پی ٹی آئی چیئرمین نے اس انٹرویو کو موجودہ صورت حال اور نواز شریف کے بیانات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے فوج کو بدنام کرنا اپنی عادت بنا لی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں میاں نواز شریف ایک انگریزی روزنامے کو ایک متنازع انٹرویو دیا تھا، جس میں ان کے ممبئی حملوں سے متعلق بیانات نے کھلبلی مچا دی تھی. ہندوستان نے اس انٹرویو کو اعترافی بیان قرار دیا تھا۔

    نواز شریف کے اس بیان کے بعد سیاست دانوں، عوام اور اداروں‌ کی جانب سے شدید ردعمل آیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔


    ن لیگ مسائل میں‌ گھرا ہوا پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہے: عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، عبدالقدوس بزنجو

    وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ یہ وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، بریگیڈیئر، کرنل اور میجد شہید ہورہے ہیں مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ جتنی زبان ان کے پاس ہےاتنی ہمارےپاس بھی ہے، یہ کونساقانون ہےکہ لوگ یہاں بدمعاشیاں دکھارہےہیں، اسپیکر کو اس رویے پر سخت ایکشن لینا چاہیے کیونکہ ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ کرنل سہیل کے درجات بلند کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بریگڈیئر، کرنل، میجر شہید ہورہے ہیں، ہر تکلیف میں ہمیں فوج یاد آتی ہے مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بات کرنا بہت آسان اور جان دینا مشکل ہے، جب عوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے تھے تو یہ تنقیدی لوگ کہاں تھے؟ کرنل سہیل تین بچوں کا والد تھا اُس نے بلوچستان کی خاطر جان دی۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ منظور پشتون پختونوں کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے، ہم ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی فوج، ایف سی، پولیس کے ساتھ ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے خاطر قربانیاں دیں، آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہیں اور ہمارے سپاہی لڑ رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد قوم نے سکھ کا سانس لینا شروع کیا، ہمیں فوج کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچے اور بھائی ہیں، زلزلہ متاثرین کی دیکھ بھال فوج کا کام نہیں تھا مگر 2013 میں ہمیں صرف فوج ہی نظر آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں خواتین سپاہیوں کو بھرتی کیا جائے گا

    سعودی عرب میں خواتین سپاہیوں کو بھرتی کیا جائے گا

    ریاض : سعودی عرب نے خواتین سپاہیوں پر مشتمل دستے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ملک کے سات بڑے صوبوں میں سیکیورٹی فورسز میں سعودی خواتین کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر، باحہ اور شرقیہ میں خواتین سپاہیوں کے لیے اسامیوں کا اعلان کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودیہ عرب میں خواتین کو قدیم روایتوں کے برعکس نئے مواقع فراہم کiے جارہے ہیں اور خواتین کی صلاحیتوں سے فایدہ اُٹھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جنرل ڈائریکٹریٹ آف پبلک سکیورٹی کا 7 صوبوں میں خواتین کے لیے سپاہی کے منصب کی عسکری اسامیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درخواست دینے والی خاتون کا مقامی ہونا، مملکت میں پرورش پانا، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور عمر کا 25 سے 35 برس تک ہونا لازمی ہے، تحریری امتحان، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی امیدواروں کو سخت ٹریننگ کے عمل سے بھی گزرنا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کسی قسم کے جرائم یا قانون کی خلاف ورزی میں ملوث خاتون، پہلے سے کسی سرکاری ادارے کی ملازمہ، کسی غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی خاتون، فربہ خواتین، 155 سینٹی میٹر سے کم قد اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والی خواتین اس ملازمت کے لیے نااہل تصور کی جائیں گی اور اس سلسلے میں کسی نرمی یا لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت خواتین کو خصوصی اختیارات اور مراعات دی جا رہی ہیں جب کہ کاروبار یا ملازمت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کا عمل بھی جارہی ہے جس سے قدامت پسند سعودی عرب کا قدرے روشن چہرہ ابھر آکر سامنے آرہا ہے جسے بین الااقوامی امور پر مہارت رکھنے والے تجزیہ کار خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوم ایک ہوجائے، کشمیرسے متعلق ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی: مولانا فضل الرحمان

    قوم ایک ہوجائے، کشمیرسے متعلق ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی: مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ صرف اظہاریک جہتی کرنا کافی نہیں، مسئلہ کشمیرسے متعلق ہمیں ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد کیا. اجلاس میں‌ دفتر خارجہ حکام کو کمیٹی نے مسئلہ کشمیرسمیت پاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سرحد کے حالات متقاضی ہیں کہ قوم ایک ہوجائے، مشترکہ جامع پالیسی سے پوری قوم فوج کی پشت پرہوگی.

    کشمیری کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا  کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق بین الوزارتی مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا، وزارت امور کشمیروگلگت، خارجہ امور، وزارت سرحدی اموراور دفاعی اداروں سے مشاورت کی جائے گی اور ایک مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی.

    اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں نے کشمیریوں کومایوس کیا: سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی یوم یکجہتی کشمیرسےمتعلق قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو اجاگرکریں گے.

    مولانا نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، جس کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی ضروری ہے اور اس ضمن میں موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

    ان کیمرہ اجلاس کے موقع پروزارت امور کشمیروگلگت بلتستان نے بھی یوم یکجہتی کشمیرکی تیاریوں پربریفنگ دی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی منحرف رہنما علائشہ گلالئی نے ایک تیر سے کیے تین شکار، نام لیے بغیر تین بڑی پارٹیوں کی قیادت پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق علائشہ گلالئی نے آج پارلیمنٹ کے باہر زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاست کے تین اہم کرداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ایک سیاسی لیڈر پاکستان کی سیاست میں بے حیائی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، دوسرے لیڈر عوام کو کہتے ہیں، پولیس اور فوج کی مت مانو، طالبان کی طرح ڈنڈے اور پتھر اٹھا کر ملکی املاک کو آگ لگادو۔ تیسری جانب عدلیہ اور فوج پر تنقید کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

    پی ٹی آئی کی منحرف رہنما سیاسی قیادت پر شدید برہم نظر آئیں، انھوں نے نام لیے بغیر اہم سیاسی شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے الگ ہونے کے بعد ”تحریک انصاف گلالئی“ کے نام سے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے انھوں نے پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطہ بھی کیے تھے، جس کی ویڈیو گذشتہ دونوں خاصی وائرل ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

    امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، اختلافات ایک طرف، ملک کےلیے ہم متحد ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بھارت کو افغانستان میں تھانے دار کیوں بنایا جارہا ہے، بھارت کو تھانے دار بنانے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کومذہبی آزادی سےمتعلق واچ لسٹ پرڈالنا ناانصافی ہے، بھارت اور کئی ملکوں میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، بھارت اور ان ممالک کو واچ لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا جاتا، پاکستان میں مذہبی آزادی پرمکمل ہم آہنگی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنےذاتی مفادات کے لیے ہر چیز داؤ پرلگادیتےہیں، امریکی دھمکیوں‌ پر حکومتی ردعمل مایوس کن ہے، نوازشریف رازکھولیں، تاکہ ہمیں بھی رازکھولنےکاموقع ملے، اگر نوازشریف راز نہیں‌ کھولیں‌ گے، تو انھیں‌ ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے، کئی پڑوسی ممالک نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ نہیں چاہتے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، پاک فوج کے جوانوں نے شہادتیں پیش کیں، اربوں کا نقصان اٹھایا، امریکا پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن نہیں لاسکتا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی پاکستان سے دوستی کا رشتہ رکھا ہی نہیں، امریکا کا پاکستان سے مفادات کا رشتہ ہے تو شکوہ کیسا، پاکستان کو بھی امریکا سےساتھ تعلقات پرازسرنو غور کرنا ہوگا۔

    عمران خان اور زرداری میرے دائیں بائیں بیٹھیں گے: طاہر القادری

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کوانسانیت کے لئے ناسورسمجھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ ہمارانظریہ ہے، پاکستان عرصےسے افغان پناہ گزینوں کوسنبھال رہا ہے، افغان پناہ گزینوں کو سنبھالنےمیں امریکا کا کیا کردار ہے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، مگر نواز شریف کو سازش نظر آرہی ہے: عمران خان

    عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، مگر نواز شریف کو سازش نظر آرہی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اے آر وائی کے پروگرام "پاور پلے” میں‌ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کبھی اسٹیبلشمنٹ اورججز کے لاڈلے تھے، مگر اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہیں، نوازشریف کا خیال تھا کہ جے آئی ٹی میں بھی پیسہ چلالوں گا، سپریم کورٹ نے مدد نہیں کی، تو نوازشریف کو سازش نظر آنے لگی۔

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ شریف برادران ججز کوفون کرکےفیصلےکرواتےتھے، اب امپائر نیوٹرل ہوگئے، تونوازشریف نے اسے سازش کہہ دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکا طعنے دے رہا ہے، عمران خان

    عمران خان کہنا تھا کہ مریم صفدر پی ٹی آئی کی مین آف دی سیریز ہیں، مریم نواز کے بیانات نے پی ٹی آئی کو سب سےزیادہ فائدہ پہنچایا، ن لیگ کو ڈبونے میں سب سے زیادہ مریم نوازکا ہاتھ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں‌ نے کہا کہ جب جب انصاف نہیں ملے گا، ہم احتجاج کریں گے، شہباز شریف اوررانا ثنا ماڈل ٹاؤن قتل عام کے ذمے دار ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہر القادری جو فیصلہ کریں گے، ہم اسے سپورٹ کریں گے، یہ ضروری نہیں کہ میں وہاں جا کرآصف زرداری کا ہاتھ پکڑوں۔

    عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا،نوازشریف

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرماورائے عدالت قتل کا کیس ہے، ہم شہبازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن سامنے لائیں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے ہرڈیل میں پیسہ بنایا جاتا ہے، پونے تین ارب کی کرپشن ملتان میٹرو میں پکڑی گئی۔

    عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میری جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی، میں سند یافتہ واحد صادق وامین رکن اسمبلی ہوں. پانامہ کےبعد سے10 مقدمات بھگتا چکا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • مصرمیں فوج اوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، 54 اہلکارجاں بحق

    مصرمیں فوج اوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، 54 اہلکارجاں بحق

    قاہرہ : مصر میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مُڈ بھیڑ کے نتیجے میں افسران اور اہلکاروں سمیت 54 اہلکارہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر جنوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور فوج کے افسران سمیت 54 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    مصر کی وزات داخلہ نے دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئےکئی حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مجموعی طور پر فوج اور پولیس کے54 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

    مصری حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ سے 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

    دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ فائر کیے اوردھماکہ خیز مواد کا بھی استعمال کیا۔

    دوسری جانب مصر میں پے درپے ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث انتہا پسند گروپ ’’ حسم ‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مصری پولیس اور فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔


    مصر میں پولیس قافلے پر حملہ ‘ 18 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو مصر کے شمالی علاقے سیناء میں پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوج نے واضح کردیا، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قریشی

    فوج نے واضح کردیا، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پھر فوج نے واضح کردیا کہ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں، چند دن قبل فوج کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل نامناسب تھا، فوج نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جو احسن اقبال کو واشنگٹن میں بیٹھ کر ردم عمل دینا پڑ گیا۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے یہ بیان کئی بار آچکا ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ہی کام کرے گی،احسن اقبال کا ردعمل نامناسب تھا، فوج نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جو احسن اقبال واشنگٹن میں بیٹھ کر ردعمل دے رہے ہیں۔


    یہ پڑھیں: جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں، میجر جنرل آصف غفور 


    انہوں نے کہا کہ آج بھی فوج نے کہا ہے کہ اُس سیمینار میں معاشی ماہرین بیٹھے تھے اور معیشت پر بات ہورہی تھی، آج بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے ٹیکس گزار افراد کم ہیں، آج بھی ہمارا انحصار بالواسطہ محصولات پر ہے، ٹیکسز کا 60 فیصد تنخواہ دار طبقہ دیتا ہے اور جو ڈائریکٹ ٹیکسز کی ادائیگی ہے اس کی تعداد انتہائی کم ہے، اگر ٹیکس کی بنیاد کمزور ہوگی تو بیرونی انحصار بڑھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ان ساڑھے 4 برس میں ہم نے اتنا قرض لیا ہے کہ ہم پر بوجھ بہت بڑھ گیا، رہی یہ بات کہ آرمی نے یہ بیان عوام میں کیوں دیا تو یہ ایسی کوئی بات نہیں کہ یہ چونکا دینے والی بات ہو، یہ باتیں سب کو پتا ہیں۔

    قریشی نے کہا کہ فوج نے بہت واضح پیغام دے دیا کہ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں، ہم اپنے آئینی کردار میں رہتے ہوئے کام کریں گے، جمہوریت کو خطرے والی بات فوج نے نہیں خود شاہد خاقان عباسی نے کی۔

     

    قریشی نے کہا کہ فوج نے بہت واضح پیغام دے دیا کہ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں، ہم اپنے آئینی کردار میں رہتے ہوئے کام کریں گے، جمہوریت کو خطرے والی بات فوج نے نہیں خود شاہد خاقان عباسی نے کی۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ ہم جوائنٹ آپریشنز کے لیے تیار ہیں جس کی دفتر خارجہ کو تردید کرنا پڑی، مشترکہ کارروائیاں تو ہماری پالیسی ہی نہیں رہی؟

    ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فوج کے کلیدی عہدوں پر تعیناتی سول حکومت کرتی ہے اور فوجی آپریشن کی اجازت بھی سویلین حکومت دیتی ہے تو جمہوریت کو خطرہ کیسا؟ جمہوریت کو خطرہ جمہوری تقاضے پورے نہ کرنے سے ہوگا؟

  • بھارت کے نائب آرمی چیف کا بہترین پاکستانی دفاعی صلاحیت کا اعتراف

    بھارت کے نائب آرمی چیف کا بہترین پاکستانی دفاعی صلاحیت کا اعتراف

    نئی دہلی: بھارت کے نائب آرمی چیف سراتھ چند نے پاکستان کی بہتر دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے برملا کہا ہے کہ پاکستانی دفاعی صنعت سے بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت ہر سال اربوں ڈالر جھونک کر خطے میں اسلحہ کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت سے بہت پیچھے ہے۔

    بھارتی نائب آرمی چیف سراتھ چند نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور بھارتی آرڈینینس فیکڑیاں بدلتی دنیا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

    بھارتی نائب آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی دفاعی انڈسٹری کی پیداواری مقدار بھی بھارت سے بہتر ہے اور پاکستان دنیا بھر میں اپنے دفاعی شعبے کی اشیا برآمد کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی حکام کی ایک رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جس میں کہا گیا کہ کسی جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑسکتا۔

    مزید پڑھیں: جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑ سکتا

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دو چار ہیں۔ جنگ ہوئی تو 10 دن کے اندر ہی بھارت کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں 40 فیصد کمی کا سامنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔