Tag: فوج

  • ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    انقرہ : شام میں ترکی کے ایک درجن کے قریب ٹینک سرحد عبور کر کے شامی قصبے جرابلس میں داخل ہو گئے.جرابلس میں داعش اور کرد جنگجوؤں کے 70اہذاف کو نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کےمطابق ترکی نے داعش کے خلاف شام میں آپریشن کا آغاز جرابلس پر شدید بمباری سے کیا جس میں آرٹلری اور ترک فضائیہ کا استعمال کیا گیا جس نے 12 ہوائی حملے کیے گئے.

    ترک فوج کے مطابق آرٹلری اور راکٹ لانچرز سے 224 راکٹ داغے گئے جبکہ ترک فضائیہ نے بمباری بھی کی اورجرابلس کے علاقے میں 70 اہداف کو تباہ کر دیا.

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا کہ حملے کا مقصد دولت اسلامیہ اور کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا ہے.

    *ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،30افراد جاں بحق

    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا.

    ترکی نے یہ آپریشن ایک ایسے وقت شروع کیا ہے جب بدھ کے روز امریکی نائب صدر ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں.یہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے کسی بھی مغربی اہلکار کا ترکی کا سب سے اعلیٰ سطح کا دورہ ہے.

    *ترکی کی شامی علاقے میں داعش پر بمباری

    واضح رہے دوروز قبل ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر بمباری کی.داعش پر بمباری ترکی کے شہر غازی عنتب میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی بعد کی گئی.

  • انقرہ: فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیا،ترک صدر

    انقرہ: فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیا،ترک صدر

    انقرہ : ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترک فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیاگیاہے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےبعد ذمہ داروں کےخلاف کارروائی جاری ہے،ترک صدررجب طیب اردگان کاکہناہےکہ فوج سےسازشی عناصر کاخاتمہ کردیاگیاہے.

    ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات پر تنقیدکرنےوالےمغربی ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےترک صدر نےکہاکہ مغربی ممالک کریک ڈاؤن پر تنقید کےبجائےاپنےکام سے کام رکھیں.

    دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کاکہناہےکہ ترک فوج سےگولن تحریک سے وابستہ عناصر کا صفایاکردیاگیاہے.

    یاد رہےکہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کا الزام امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیاتھا.

    *گولن کی فوجی بغاوت کی سرپرستی کے الزام کی سختی سے تردید

    ترک صدر نے اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بغاوت کے پیچھے فکری طور پر ان کا ہاتھ ہے،ان کا کہنا تھا کہ فوجی بغاوت کرنے والے باغی گولن کی تعلیمات سے متاثر تھے اور پنسلوانیا سے ہدایات لے رہے تھے.

    *طیب اردگان کا اوباما کو فون،فتح گولن کی حوالگی کا مطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوںترکی کے صدر طیب اردگان نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کو فون کیا تھا اور کہا کہ ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے یا مقدمہ چلایا جائے

    *ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں ماہ 16 جولائی کو ترکی میں فوج کے باغی گروہ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی،عوام سڑکوں پر نکل کر ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے جبکہ ترک فوج کے باغی ٹولے نے باسفورس پل پر ہتھیار ڈال دیے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا.

  • او آئی سی کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

    او آئی سی کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

    قاہرہ: اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اسے روکنا ہو گا۔

    کشمیر میں بڑھتے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں آنسو گیس کی جارہی ہے جو انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی انتہا ہے ،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی فوری بند کرے۔

    او آئی سی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں ظلم و ستم اور ہونے والی شہادتوں کی شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی قوم کی معافی نہیں ہونی چاہیئے ۔

  • یوم شہدائے کشمیر: ایسی اذان جسے 22 مؤذنوں نے جان دے کر مکمل کیا

    یوم شہدائے کشمیر: ایسی اذان جسے 22 مؤذنوں نے جان دے کر مکمل کیا

    سرینگر: آج 13 جولائی کو وادی کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔

    کشمیر کی سیاسی تاریخ میں 13 جولائی 1931 کا دن بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وہ دن تھا جب شہیدوں کے خون سے تحریک حریت کشمیر کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔

    واقعہ کچھ یوں تھا کہ چند ہفتہ قبل 21 جون 1931 کو سید علی ہمدانی کی درگاہ میں فرزندان کشمیر کا ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں انہوں نے ایک ہندو کانسٹیبل کے ہاتھوں توہین قرآن پر احتجاج کیا تھا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں 33 افراد شہید *

    یہ جلسہ اختتام پذیر ہونے ہی والا تھا کہ اچانک مجمع سے اجنبی نوجوان، عبدالقدیر خان کھڑا ہوا اور اس نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔

    اس واقعے کے بعد ریاست کی حکومت نے عبدالقدیر خان کو گرفتار کرلیا اور اس پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ قائم کردیا۔ یہ مقدمہ چونکہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ تھا اس لیے عام لوگوں کو ملزم سے ہمدردی اور اس مقدمے سے بڑی دلچسپی پیدا ہوگئی۔

    kashmir
    تصویر بشکریہ: عقیل عباس جعفری

    تیرہ جولائی 1931 کو سینٹرل جیل کشمیر میں عبدالقدیر خان پر قائم کردہ مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ملزم سے اخوت اور یکجہتی کے مظاہرے کے لیے ہزاروں افراد جیل کے احاطے کے باہر جمع ہوگئے۔

    ابھی مقدمے کی سماعت جاری تھی کہ نماز ظہر کا وقت ہوگیا۔ اس موقع پر عوام نے جیل کے نزدیک نماز کے اہتمام کے لیے اذان دینی چاہی تو ان کے اس ارادے کی راہ میں ریاستی پولیس حائل ہوگئی۔ چنانچہ جونہی ایک نوجوان نے اذان دینی شروع کی تو پولیس نے اس نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

    پڑھیئے: برہان وانی کے والد کا انٹرویو *

    اس کے شہید ہوتے ہی ایک اور نوجوان اٹھا اور اس نے اپنے پیش رو کی جگہ اذان دینی شروع کردی۔ پولیس نے اس نوجوان کو بھی شہید کردیا۔

    یہ سلسلہ یونہی جاری رہا اور اذان کی تکمیل تک 22 فرزندان اسلام شہید کر دیے گئے۔

    اس ایمان افروز واقعہ نے پوری ریاست کشمیر میں آگ لگا دی اور کشمیر میں جدوجہد آزادی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اہل کشمیر ہر سال 13 جولائی کو اسی واقعہ کی یاد تازہ کرتے ہیں اور اسے یوم شہدا کے طور پر مناتے ہیں۔

  • کراچی ضمنی الیکشن: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سےفوج اور رینجرزکی خدمات مانگ لیں

    کراچی ضمنی الیکشن: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سےفوج اور رینجرزکی خدمات مانگ لیں

    کراچی: سندھ میں کراچی کے حلقہ پی ایس 106, پی ایس 107 اور نوشہروفیروز کے حلقہ پی ایس 22 میں دو جون کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔

    کراچی میں ضمنی الیکشن کے موقع پر دوصوبائی حلقے میں ایک دن پولنگ ہوگی حلقے کے گلی کوچوں میں میلہ سا لگا ہے، مہم کے آخری روز ایم کیو ایم کی ریلی نے کارکنوں کاجوش بڑھایا، پی ایس ایک سو چھ سے متحدہ کے محفوظ یارخان ،پیپلز پارٹی کےسردار عبدالصمداور پی ٹی آئی کی نصرت انوار سمیت چودہ امیدوارمیدان میں ہیں۔

    پی ایس ایک سو سترہ سے میجرریٹائرڈ قمرعباس رضوی کا نشان پتنگ ہے،جاویدمقبول تیراورفاقت عمر بلے کے ساتھ مدمقابل ہیں دونوں نشستیں افتخارعالم اورڈاکٹرصغیر کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

    ناخوشگوارصورتحال سےنمٹنےکے لئےوزیراعلیٰ سندھ نےوفاق سےفوج اوررینجرزکی خدمات مانگ لیں، رینجرزہیڈکواٹر میں بڑوں کی بیٹھک بھی ہوئی، ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت اجلاس میں اے آئی جی مشتاق مہر اوررینجرزکے سیکٹر کمانڈرز نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دو جون کو ہونیو الے تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پاک فوج یا رینجرز تعینات کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے احکامات دیدیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج یا رینجرز تعینات کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر محکمہ داخلہ کو کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کو فوج یا رینجرز تعینات کرنے کیلئے فوری طور پر خط لکھیں۔

  • وینزویلا کے صدر کی فوج کو امریکی حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات

    وینزویلا کے صدر کی فوج کو امریکی حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات

    کراکس: وینزویلا کے صدر نکولیس میڈیورو نے امریکی حملے کے پیش نظر فوج کو جنگی مشقیں کرنے کے احکامات صادر کردئیے ہیں۔

    وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں جلسے خطاب کرتے ہوئے نیکولیس میڈیورو نے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی وینزیلا کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنے کیلئے ان کے ملک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، انہیں کہا کہ کچھ قوتیں وینزیلا کو ترقی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کے دفاع کیلئے انہوں نے فوج کو الرٹ اور جنگی مشقیں کرنے ہدایت جاری کردی ہیں ،ملک دفاع کیلئے قوم کا بچہ بچہ دشمنوں سے لڑنے کیلئے تیار ہے۔

  • فوج کی جانب سے 405 جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ

    فوج کی جانب سے 405 جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ

    راولپنڈی: نیشنل انٹیگریٹڈ کائونٹر ٹیرر ازم ٹریننگ کورس تھری کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں اختتام پذیر ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کی مختلف فورسز، انسداد دہشت گردی کے اداروں اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹس کیلئے انسداد دہشت گردی کا خصوصی اجتماعی کورس کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 405 فوجیوں اور اہلکاروں نے چار ہفتے پر محیط کورس میں شرکت کی۔

    کورس میں پاکستان نیوی، گلگت بلتستان پولیس، سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، پنجاب ڈیفنس سروسز گارڈز، آزاد جموں و کشمیر پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈز، آرمی، اسٹرٹیجک فورس کمانڈ، ائر پورٹ سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز پنجاب کے 405 فوجی جوانوں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین تھے، اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی آزاد کشمیر اور سیکریٹری داخلہ پنجاب بھی تقریب میں شریک تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کورس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تربیت کا مقصد قومی سطح پر دہشت گردی کیخلاف اجتماعی رد عمل کے میکنزم کو فروغ دینا ہے،اس سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

  • کراچی آپریشن میں وفاق نے بھر پور ساتھ دیا، قائم علی شاہ

    کراچی آپریشن میں وفاق نے بھر پور ساتھ دیا، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے کراچی آپریشن میں وفاق نے بھر پور ساتھ دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان سندھ کا سب سے اہم مسئلہ ہے،اغوا، بھتہ خواری اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کراچی آپریشن میں وفاق نے بھر پور ساتھ دیا۔

    قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ انکی اور چیف سیکریٹری کی ملاقات طےتھی، کسی سے ملاقات پلان کا حصہ نہیں تھا۔

    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے پورے سال میں دو سے تین واقعات ہوئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ گورنرسندھ کی تبدیلی کا انہیں علم نہیں، نہ ہی ایسی کوئی اطلاع ہے۔

  • الطاف حسین پاک فوج کومتنازعہ نہ بنائیں، قائم علی شاہ

    الطاف حسین پاک فوج کومتنازعہ نہ بنائیں، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہم پرتنقید کرلیں لیکن فوج کومتنازعہ نہ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد سےلاتعلقی کااظہارکرے یا پھر ان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرے، قانون سےبالاترکوئی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرزکواختیارات دینےکافیصلہ تمام جماعتوں کواعتماد میں لےکرکیا گیاہے،اور تمام جماعتیں اس فیصلے پرمتفق ہیں۔

    شہر قائد میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوگیاہے،لوگ رات دوبجےبھی ساحل سمندرپر جاتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں مکمل طورپرختم کردی گئی ہیں، قائم علی شاہ نے بتایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پرجلسہ عام رات بارہ کےبعدشروع کیا جائے گا۔

  • ملک بچانے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، فیصل رضا عابدی

    ملک بچانے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، فیصل رضا عابدی

    کوئٹہ: سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ اس ملک کو بچانے کیلئے اٹھارہ کرو ڑعوام فوج کے ساتھ ہے شہداکا خون رائیگاہ نہیں جانے دینگے۔

    کوئٹہ میں شہداً کرانی روڈ کی دوسری بستی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے متنازعہ کیسز سے فوجی عدالتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے شہداً کا مقدمہ لڑے گے۔

     انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ بردری کو آزادی صلف کی گئی ہے اور وہ صرف گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ہم شہداً کرانی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ تک فوج کا ساتھ نہیں دیا اور آپریشن شروع نہیں کی گئی تو سولہ مارچ کو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور دھرنا دیکر گو نواز گو کے نعرے لگائے گے۔