Tag: فوج

  • نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائیجر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بوکو حرام کے ایک سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    نائجیرکے سرکاری ٹی وی کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے نائجیر کےسرحدی علاقے بوسو کے ایک گاؤں میں فوج پر حملہ کیا تاہم فوج نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بوکو حرام کے ایک سو سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    نائجیر کی فوج کا نائجیریا کے سرحدی علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن جاری ہے، دوسری جانب بوکو حرام کی جانب سے نائیجر فوج پر یہ پہلا حملہ تھا۔

  • لبنان:فوج اورعسکریت پسندوں میں 24گھنٹے کی جنگ بندی

    لبنان:فوج اورعسکریت پسندوں میں 24گھنٹے کی جنگ بندی

    لبنان : سرحد پر فوج اور عسکریت پسندوں میں چوبیس گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    جنگ بندی سرحدی قصبے ارسل پر قبضے کے لیے کئی دن سے جاری لڑائی کے بعد ہوئی ہے، لبنان کے اس سرحدی قصبے پر النصرہ فرنٹ نامی شدت پسند تنظیم نے قبضہ کر لیا تھا، یہ تنظیم داعش کا حصہ بتائی جاتی ہے۔

    حالیہ دنوں میں عراق اور شام سے باہر یہ عسکری تنظیم کی بڑی کارروائی تصور کی جا رہی ہے، اس لڑائی میں لبنان کے سولہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بائیس کے قریب فوجی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

  • پرویزمشرف خودکوبچانے کیلئےفوج کانام استعمال کررہےہیں، چوہدری نثار

    پرویزمشرف خودکوبچانے کیلئےفوج کانام استعمال کررہےہیں، چوہدری نثار

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کاکہناہے دہشت گردی کے خلاف قوم اورادارے متحدہیں مذاکرات کے حوالے سے جلدپیشرفت ہوگی، پرویزمشرف خود کوبچانے کیلئےفوج کانام استعمال کررہے ہیں۔

    راولپنڈی میں ریجنل پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدی نثار کاکہناتھا شمالی وزیرستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا،مذاکرات پہلی ترجیح ہیں چند روز میں مزید پیش رفت ہوگی، مذاکرات کیلئےٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔

    چوہدری نثار چوہدری نثار کاکہنا تھا قومی سلامتی پالیسی کامسودہ تیارہے جلد کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔۔چوہدری نثار کا کہنا تھا پرویزمشرف نے اپنے دورمیں فوج کانام غلط استعمال کیا،اور اب وہ خود کوبچانےکیلئےفوج کانام استعمال کررہےہیں۔

    چوہدری نثارکا کہنا تھا حکومت پرتنقید کرنے والے گزشتہ پانچ سال کاموجودہ چھ ماہ سے موازنہ کریں، چوہدری نثار چوہدری نثار نے مہنگائی سےمتعلق چوہدری شجاعت کابیان مثبت قرار دیا، کراچی میں امن وامان کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے رینجرز کو صوبائی حکومت کی مشاورت سے مزید اختیارات دیناچاہتے ہیں۔ 

  • غداری کا مقدمہ آرمی چیف پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں، پرویزمشرف

    غداری کا مقدمہ آرمی چیف پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں، پرویزمشرف

    سابق صدر پرویزمشرف نےکہا ہےکہ غداری مقدمےمیں وہ آرمی چیف پرچھوڑتےہیں کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں، اندازہ نہیں تھا ان کےخلاف غداری کا مقدمہ چلےگا ، اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر رائے ضرور لی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فوجی سربراہ کرتا ہے، تو میں یہ ان پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

    جنرل مشرف کا کہنا تھا ان کے خلاف آئین کے خلاف غداری کے الزامات سے پوری فوج ناراض ہے، انھوں نے کہا کہ انہیں فیڈبیک ہے اور فوج کے اندر گراؤنڈ لیول تک سوچ کا پتہ ہے، صرف فوج نہیں عام آدمی بھی ان کے دور کو یاد کرتا ہے جب غربت میں کمی ہوئی تھی اور موٹر سائیکل والا گاڑی خریدنے کے لائق ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں کس قدر عدالت غیر جانبدار ہوگی لیکن انہیں پتہ ہے کہ انہیں پھنسایا جارہا ہے، انہیں سپریم کورٹ سے امید ہے وہ انہیں انصاف دے گی۔