Tag: #فوج_کا_آئینی_کردار_قومی_فخر

  • کراچی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ ، 25  سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

    کراچی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ ، 25 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

    کراچی : گلزار ہجری میں واقع پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے پچیس سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ، جس سے بھاری مالیت کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، گلزار ہجری میں پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کئی دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دکان مالکان کا کہنا ہے کہ اطراف سے پٹاخہ مارکیٹ میں گرا، جس سے آگ لگی جبکہ مالکان نے فائر بریگیڈ کے دیر سے پہنچے کا بھی دعوی کیا۔

    مارکیٹ میں پچاس سے زائد دوکانوں میں سے پچیس سے زائد آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    سینئرڈائریکٹرمیونسپل سروسزانوربلوچ نے بتایا کہ بر وقت فائربریگیڈعملہ پہنچا، جس سے نقصان کم ہوا، فائربریگیڈکی چھ گاڑیوں کی مددسےآگ پرقابوپایاگیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات فی الحال معلوم نہ ہوسکیں۔

  • پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم، علماو مشائخ میدان میں آگئے

    پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم، علماو مشائخ میدان میں آگئے

    لاہور: پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے خلاف جید علما و مشائخ و مکاتب میدان میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے جید علما و مشائخ و مکاتب کی جانب متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں حزب اختلاف و اقتدار اور کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے سے باز رہیں۔

    علامہ عبد الحق مجاہد، طاہر اشرفی ،پیر نقیب الرحمان اور عارف واحدی کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک فوج اور ملکی سلامتی کے ادارے بقاء اور استحکام کی علامت ہیں، ان اداروں کےخلاف کسی مہم کو قبول نہیں کیا جا سکتا، سیاسی قیادت اور کارکنان کو بھی کسی بھی قسم کی مہم سے باز رہنا چاہیے۔

    علماو مشائخ نے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا کہ وزارت داخلہ واطلاعات مہم چلانے والے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیں اور دانستہ و نا دانستہ انتشار پیدا کرنا والےعناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔

    علماو مشائخ نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا چند ماہ میں دوسرا اجلاس پاکستان کےلیےقابل فخرہے، مسلم امہ کی اس اجلاس سے بہت ساری توقعات ہیں جو انشااللہ پوری ہوں گی۔