Tag: فورسز کی پیش قدمی

  • پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں اسیّ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑائی میں سات سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

     

     آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی کارروائی تھی اور پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور شدت پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔