Tag: فورسز کی کارروائی

  • مصر: خودکش حملے کے بعد فورسز کی تابڑتوڑ کارروائیاں، 16 عسکریت پسند ہلاک

    مصر: خودکش حملے کے بعد فورسز کی تابڑتوڑ کارروائیاں، 16 عسکریت پسند ہلاک

    قاہرہ: مصر میں مسجد الازہر کے قریب خودکش حملے کے بعد فورسز کی تابڑتوڑ کارروائیوں کے نتیجے میں 16 عسکریت پسند مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شمالی علاقے سینائی میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں سولہ شدت پسند ہلاک ہوگئے، اس دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا ہے جو آئندہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔

    مصری دارالحکومت قاہرہ میں مسجد الازہر کے قریب ایک سیاحتی مارکیٹ پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوچکی ہے۔

    ہلاک ہونے والا تیسرا بھی پولیس اہلکار ہے جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ملک کے مختلف شہروں اور بالخصوص دارالحکومت میں سیکیوٹی ہائی الرٹ ہے۔

    مصر: مسجدالازہر کے قریب خودکش حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    ایک محتاط اندازے کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک سینکڑوں مصری فورسز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ جولائی 2015 میں اہم کارروائی کی گئی تھی، سینائی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں داعش کے دو سرکردہ رہنماوں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں داعش کے دہشت گردوں نے مصری دارالحکومت میں بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • مہمند ایجنسی: تحصیل یکہ غنڈ میں فورسز کی کارروائی، 7دہشتگرد ہلاک

    مہمند ایجنسی: تحصیل یکہ غنڈ میں فورسز کی کارروائی، 7دہشتگرد ہلاک

    مہمندایجنسی: فورسز پر حملہ کرنیوالے سات دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

    مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت ردوں کے درمیان جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔

    فورسز کی جوابی فائرنگ سے سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے لاشیں ہیڈکوارٹر غلنئی اسپتال میں منتقل کر دی۔

  • خیبرایجنسی : دہشت گردوں کے ٹھکانے میں دھماکا،7ہلاک

    خیبرایجنسی : دہشت گردوں کے ٹھکانے میں دھماکا،7ہلاک

    خیبرایجنسی : سپاہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ون جاری ہے، پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں راکھ کا ڈھیر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فورسز نے شیلنگ کی، کارروائی کے دوران سات دہشتگرد اپنی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے، دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کارروائی میں مارے گئے ، شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکرِ اسلام سے تھا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے۔

    خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھی محدود ہوچکی ہے۔

  • آپریشن ضربِ عضب، فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک

    آپریشن ضربِ عضب، فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کے دوران دتہ خیل میں فورسز نے کارروائی کے دوران چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں سے کئی علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اب بچ جانے والے دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک سویلین بھی شہید ہوا۔

    گزشتہ روز بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دہشتگردوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا تھا۔