Tag: فورسز

  • پاراچنار: لوئرکرم میں فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8شدت پسند ہلاک

    پاراچنار: لوئرکرم میں فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8شدت پسند ہلاک

    کرم ایجنسی: لوئر کرم میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ لنڈی کوتل میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک پولیو ورکرزخمی ہوگیا۔

    افغانستان کے سرحدی علاقے سے لوئر کرم کے سرحدی علاقے پتالہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا،  فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے شن ٹوخ میں شدت پسندوں مے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کی نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور ایک ورکر زخمی ہوگیا۔

  • خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    پشاور: خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 8 فوجی ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 21 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سپن قمرکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ ہوئی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے تاہم اس کاروائی کے دوران 8 جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔

    سپن قمرکے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کلیرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی: باڑہ میں فضائی کاروائی، 18شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: باڑہ میں فضائی کاروائی، 18شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: باڑہ میں پاکستان سیکیورٹی فورسسز کی فضائی کارروائی میں 18شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق حملے میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت بھی ہلاک ہوا ہے۔ حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت اٹھارہ شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی اورزمینی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک متعدد شدت پسند ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ جھڑپوں کے دوران فورسز کے کئی جوان بھی شہید اورزخمی ہوئے۔

  • قاہرہ:پولیس کے ساتھ جھڑپیں، 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    قاہرہ:پولیس کے ساتھ جھڑپیں، 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    مصر میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود قاہرہ میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق مصر میں نئے آئین اور فوجی حکومت کے خلاف اخوان المسلمون کا ملک گیر احتجاج جاری ہے، پولیس کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں دو مظاہرین جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تازہ جھڑپیں مصرکے شہر قاہرہ، اسکندریہ، سوئیز اور دیگر شہروں میں ہوئیں، زخمی ہونے والوں کو احتجاجی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔