Tag: فورٹ عباس

  • شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

    شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

    فورٹ عباس: بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کھچی والا میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

    پولیس کے مطابق ماں کو بچانے کی کوشش میں بیٹا بھی زخمی ہو گیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ملزم کی لاش کو نہر سے نکال لیا ہے۔

    بیٹے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے ماں باپ میں جھگڑا رہتا تھا۔

  • شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں فیصل کالونی کھچی والا میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے گھریلونا چاقی پر بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیزاب سے دونوں خواتین کا چہرہ اور گردن جھلس گئے، تیزاب سے متاثرہ خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تیزاب سے خواتین کے چہرے 20 فیصد تک جھلس گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفر گڑھ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے 2 خواتین اور بچی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خواتین کا 40 فیصد جسم متاثرہ ہوا تھا، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ روہیلانولی کی حدود میں پیش آیا تھا۔