Tag: فوری الیکشن

  • پاکستانیوں کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی  ، سروے

    پاکستانیوں کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی ، سروے

    اسلام آباد : معروف ریسرچ ادارے اپسوس کے سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی نکلی اور حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ریسرچ ادارے اپسوس نے سروے رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں عوام کی اکثریت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا ہے۔

    سروے میں سوال کیا گیا کیا شہبازشریف حکومت کو مدت پوری کرنے چاہیے؟یا فوری الیکشن کرائے جائیں؟ جواب میں چونسٹھ فیصد پاکستانیوں نے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    دوتہائی اکثریت کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات اِسی سال ہونے چاہئیں۔

    سروے میں سوال کیا کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا؟ جس کے جواب میں باسٹھ فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن کی مخلوط کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے رائے دی ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی اور نہ ہی یہ ملک کے لیے مجموعی طور پر اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

    سروے میں سوال کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی؟ تو اس سوال پر انسٹھ فیصد پاکستانیوں نے کہا عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگا۔

  • ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو  فوری الیکشن کی تجویز دے دی

    ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دے دی

    اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہوگی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست نہیں۔

    ایم کیوایم نے مؤقف میں کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہوگی۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی‌۔

    ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا.

    وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔

  • مریم نواز  فوری الیکشن کی حامی،’ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا تو مجھے ٹانگ دیں’

    مریم نواز فوری الیکشن کی حامی،’ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا تو مجھے ٹانگ دیں’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فوری الیکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، فتنوں میں الجھنے کے بجائے نواز شریف کو دوتہائی اکثریت دیں تا کہ وہ ملک کی تقدیر بدلیں۔
    ۔
    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس  ثبوت ہوتے تو ججز کی ٹیبل پر رکھتے ، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ سے درخواست ہے، نیب جان کر تاخیر کررہی ہے تو بطور  شہری مجھے حقوق دیئے جائیں، میرے خلاف ثبوت ہیں تو سزا دیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ نیب کی تاخیر کا نوٹس لیں،اگر میں نے کوئی غلط کام کیا تو مجھے ٹانگ دیں ، اگر نیب ثبوت نہ دے تو اسے کٹہرے میں کھڑا کریں.

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جو4سال کی کارکردگی نہ دکھا سکے تو سازش، مراسلےکی ضرورت پڑتی ہے، عمران خان کی شکل میں بڑی سازش پاکستان کیخلاف ہوئی ، جتنی سازش عمران خان نےکی اتناتوکوئی غیرملکی بھی نہیں کرسکتاتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےہیں میں خطرناک ہوجاؤں گا، جس نےقوم سےروٹی،چینی،ادویات چھین لی وہ خطرناک نہیں توکیاہوگا، لوگ جانتے ہیں مہنگائی ، لوگ جانتےہیں ڈالر مہنگا اور اسٹاک ایکسچینج کی تباہی آپکی وجہ سےہے ، آپ نے ملک کو دیوالیہ کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے۔

    مہنگائی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ 4 ہفتے قبل عمران خان کےوزراکہتےتھےدنیامیں مہنگائی پاکستان میں نہیں، آج آپ کواچانک مہنگائی یادآگئی، 4سال میں آپ نےمعیشت کابراحال تباہ کردیاہے، عمران خان 4سال میں پاکستان کو400سال پیچھے دھکیل کر گیاہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آپ کو پریس کانفرنسز کرتے ہوئے شرم نہیں آتی، جب کسی اناڑی کواٹھاکراقتدارمیں بٹھاتےہیں توکیاتوقع کی جاسکتی ہے، موجودہ حکومت کوعمران خان کے گناہوں کا ٹوکراپنےسرنہیں اٹھاناچاہئے۔

    عمران خان کے جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوعوام میں جانےدیں عوام اسے بتائےگی کہ مہنگائی تمہاری وجہ سے ہے، چور عمران خان اور اس کےاردگرد والے لوگ ہیں ،سابق وزیراطلاعات نے اپنے رشتے داروں کو نوکریوں پر لگوایا۔

    نائب صدر نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پوچھوادویات،آٹامہنگاکیوں ہواتوکہتاہے خط آگیا سازش ہوگئی، سازش نہیں ہوئی تمہارے پاس عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں۔

    نواز شریف اور شہباز شریف کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف شہبازشریف میں ش بھی ہے ن بھی ہے ،اللہ کا شکر ہے ن اورش آج بھی ہےن بھی ش اورش بھی ن ہے، یہ چھچھڑوں کےخواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، عمران خان جعلی ووٹوں سے آیا تھاہم نے تو عزت اورآئینی طریقےسے گھربھیجا۔

    مریم نواز نے بھی فوری الیکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ظاہرہےاس ملک میں الیکشن توہوناہے،مخلوط حکومت بڑےٖ فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، محدود مدت کیلئےآنیوالی حکومت مسئلے حل نہیں کرسکتی،فتنوں میں الجھنے کے بجائے نواز شریف کودوتہائی اکثریت دیں تاکہ وہ تقدیربدلیں۔

    سابقہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انھون نے کہا کہ اب یہ الٹےبھی لٹک جائیں لیکن سیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے ، کوئی کوشش کرے گا کہ وہ شہیدبنےتو4سال کی کارکردگی منہ چڑھارہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جواپنےپاؤں پرکچھ نہیں کرسکتااس لئےاداروں کومتنازع بنارہاہے، کہتےہیں لکیریں ڈالنےسےکوئی زیبرانہیں ہوجاتاافواج پاکستان ہمارے لئے محترم ادارہ ہے۔