Tag: فوری انتخابات

  • "واہ جی واہ”راتوں رات ادارے نیوٹرل ہوگئے، بلاول بھٹو

    "واہ جی واہ”راتوں رات ادارے نیوٹرل ہوگئے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "واہ جی واہ” راتوں رات ادارے نیوٹرل ہوگئے، کسی حکم سے پہلے الیکشن کمیشن خود الیکشن کی تاریخ دے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی خاطر ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، سلیکٹڈ نظام ختم کر کے جمہوریت بحال کرنا تھی، ووٹ اورپارلیمنٹ کوعزت دینا تھی لیکن مایوس نہیں، بہت کچھ سیکھنے کوملا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ کل کی نسبت آج جمہوریت مضبوط ہے، یہ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور شفاف الیکشن میں سب کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ لوگ پوچھتے ہیں الیکشن کیوں چاہئیں؟ سمجھاتا ہوں عوام کے پاس بھڑاس نکالنے کیلئے ایک ہی دن ہے۔

    بلاول بھٹو نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "واہ جی واہ” راتوں رات ادارے نیوٹرل ہوگئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی اور ادارہ حکم دے، بہتر ہے الیکشن کمیشن خود انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے۔

  • فوری انتخابات یا سخت معاشی فیصلے، وزیراعظم آج اتحادیوں سے حتمی مشاورت کریں گے

    فوری انتخابات یا سخت معاشی فیصلے، وزیراعظم آج اتحادیوں سے حتمی مشاورت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا ، جس میں فوری انتخابات اور معاشی سخت فیصلوں کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات میں لندن ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگوکی اور یقین دلایا تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

    شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری انتخابات کی تجویز دی تھی۔

    یاد رہے نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو انتخابات پرآمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

  • اسمبلی تحلیل ہونے اور فوری انتخابات پر اپوزیشن کی رائے تقسیم ہو گئی

    اسمبلی تحلیل ہونے اور فوری انتخابات پر اپوزیشن کی رائے تقسیم ہو گئی

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے اور ملک میں فوری انتخابات پر اپوزیشن کی رائے تقسیم ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر خوش ہے، کیوں کہ ن لیگ کی اکثریت فوری الیکشن کے حق میں ہے۔

    لیگی رہنما کہہ رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں موجودہ بحران کا حل انتخابات ہی ہیں، لیکن انھیں اب اسپیکر رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

    تاہم دوسری طرف ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز شریف، ہم خیال اور پیپلز پارٹی چند ماہ حکومت کے بعد انتخابات چاہتے ہیں، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کی بلوچ جماعتیں بھی فوری الیکشن نہیں چاہتیں۔

    ادھر خیبر پختون خوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج پر فضل الرحمان تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔