Tag: فوزیہ قصوری

  • پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے میرا سیاسی سفر اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میرا سیاسی سفر اختتام کو پہنچا۔

    فوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دعا کرتی رہوں گی، فلاحی کاموں کے ذریعے پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہاں ہوں۔

    پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا


    یاد رہے کہ رواں سال 24 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    فوزیہ قصوری کی جانب سے عمران خان کو ارسال کردہ استعفے میں‌ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر آپ کو قومی حکومت کا موقع ملے، تو تبدیلی کا وعدہ ضرورپوراکریں۔

    تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل


    بعدازاں اگلے ہی روز فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

  • تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل

    تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل

    کراچی: تحریک انصاف کی بنیادی اور فکری رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ  اس شمولیت کے بعد ہمارے نظریے کی توثیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے گزشتہ روز کئی سالوں کی رفاقت کے بعد اچانک اپنی پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین کو ارسال کیا جسے انہوں نے فوری طور پر منظور کرلیا۔

    فوزیہ قصوری نے اپنی سابقہ جماعت جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے بانی رکن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

    ایک روز بعد ہی ڈاکٹر فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچیں جہاں اُن کا مصطفیٰ کمال اور دیگر پارٹی قائدین نے استقبال کیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری کوپی ایس پی میں خوش آمدیدکہتےہیں، ان کے شامل ہونے پر آج ہمارے نظریے کی توثیق ہوگئی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پر مخالفین نے کئی طرح کے الزامات لگائے گئے مگر آج ہمارے پاس4 رکن قومی اسمبلی،18 صوبائی اسمبلی کے اراکین اورڈپٹی میئر ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی 2 سال میں پاکستانی سیاست کے نقشے پر ابھر کر سامنے آئی اور آج ہم ایک ایسی جماعت بن چکے جو غریبوں کی امید ہے، جس کی طرف سب دیکھ رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کراچی پر 34 سال تک ایک ہی شخص براجمان تھا، 22 اگست کے بعد فاروق ستار نے نیا ڈرامہ شروع کیا مگر اب وہ بھی تاریخ بن چکے ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 4سال10ماہ حکومت کی اس دوران کبھی صوبے کی آواز نہیں اٹھائی اور اب الیکشن سے پہلے ان لوگوں کو صوبہ بنانے کا خیال آگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

    پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری تحریک انصاف سے الگ ہوگئیں، وہ پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض تھیں. فوزیہ قصوری کی جانب سے عمران خان کو ارسال کر دہ استعفے میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ اگر آپ کوقومی حکومت کا موقع ملے، تو تبدیلی کاوعدہ ضرورپوراکریں.

    پی ٹی آئی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے عوام نے امیدیں وابستہ کیں، مگر 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی.

    فوزیہ قصوری نے لکھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر شروع کرنے کا موقع دینے پر ممنون ہوں، امید ہے کہ آپ اقتدار ملنے کے بعد اپنا وعدہ پورا کریں‌ گے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ قبول کر لیا. پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ان کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایک طویل عرصے سے فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کی سرگرمیوں سے دور تھیں، نہ تو وہ جلسے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں، نہ ہی میٹینگز میں‌ شریک ہوتیں، جس کی وجہ روایتی سیاست دانوں‌ کی پارٹی میں شمولیت تھی. اب انھوں‌ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے اعلیٰ‌ قیادت نے قبول کر لیا.


    نواز شریف عدلیہ اورفوج کےغیرجانب دار ہونے پر خفا ہیں: عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فوزیہ قصوری کا عمران خان سے قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ

    فوزیہ قصوری کا عمران خان سے قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ

    واشنگٹن : پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو خط میں قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    عمران خان کو لکھے گئے خط میں فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کمیٹی ایک ہفتے میں مسائل کا حل نکالنے میں ناکام رہے گی جبکہ دہشت گرد سرعام اپنے جرائم قبول کر رہے ہیں۔

    فوزیہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف طالبان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرے اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کیخلاف اعلان جنگ کریں۔

  • امریکا میں ہوں پھربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، فوزیہ قصوری

    امریکا میں ہوں پھربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، فوزیہ قصوری

    واشنگٹن: پی ٹی آئی کی رہنماء فوزیہ قصوری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنےکا اعلان کر دیا ہے، فوزیہ قصوری نے  کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب تک آزاد ہیں، ہمارے خلاف مقدمے کیوں درج کئے جا رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی رہنما فوزیہ قصوری نے بتایا کہ حکومت نے ان پر پولیس حملہ کا الزام لگایا ہے، جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    فوزیہ قصوری نےکہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں کے قاتل آزاد ہیں اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکاٹی جارہی ہیں، تحریکِ انصاف کےدھرنے نے پاکستانی سیاست میں نئے رواج کوجنم دیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ جو لوگ کبھی ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، آج آزادی اسکوائر میں عمران خان کے ساتھ ہیں، جیو گروپ کی عمران خان کے خلاف مہم ناکام ہوچکی ہے جبکہ اے آروائی نیوز سمیت دیگر چینل قومی مفاد پر کام کر رہے ہیں۔