Tag: فولڈ ایبل آئی فون

  • آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری

    آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے ’فولڈ ایبل آئی فون‘ کے منتظر افراد کے لیے بڑی خبر آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون آئندہ سال متعارف کرادیا جائے گا۔

    ایپل دنیا بھر میں واحد بڑی فون ساز کمپنی ہے جس کے پاس ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس نہیں ہے تاہم ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے کے قریب ہے جسے آئندہ سال 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے مستند لیکس جاری کرنے والے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے انکشاف کیا کہ ایپل کا یہ فولڈ ایبل آئی فون ’ بک اسٹائل ‘ ڈیزائن کا حامل ہوگا یعنی اسے کسی کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔

    تجزیہ کار منگ چی کیو نے گزشتہ روز بتایا کہ کمپنی 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل میں ایک فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کتابی طرز کی ڈیوائس ہوگی جس کی قیمت 2ہزار سے 25 سو ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جو اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ثابت ہوگا۔

    فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین کا سائز بند ہونے کی صورت میں 5.5 انچ جبکہ کھلی حالت میں 7.8انچ ہوگا۔ تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ یہ فولڈ ایبل فون فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

    اس کے علاوہ اس میں ایک طاقتور نیا پراسیسر اور جدید کیمرا سسٹم بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایپل واحد بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جس نے ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کی ہے۔ تاہم کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے اس پر کام کر رہی تھی۔

  • آئی فون کا فولڈ ایبل فون کب سے دستیاب ہوگا

    آئی فون کا فولڈ ایبل فون کب سے دستیاب ہوگا

    دنیا بھر کی معروف موبائل فون کمپنیز کے جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں لیکن تاحال معروف کمپنی ایپل نے اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون تیار نہیں کیا۔

    اس حوالے سے ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ایپل ایک نیا فولڈ ایبل فلپ فون متعارف کروا سکتا ہے۔

    جیسا کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال ایپل نے اپنی آئی فون 15 سیریز متعارف کرائی تاہم اس دوران بھی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تھا۔

    ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق ایپل اے آر وی آر ہیڈ سیٹ دی ایپل وژن پرو پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز متعارف کرے گا یا نہیں تاہم اس بات کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل آئی فون فلپ ماڈل پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون فلپ ماڈلز کے دو مختلف سائز پر کام کر رہا ہے تاہم ایپل کے معیار کے مطابق ان موبائل فونز کو بنانے پر ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ مِنی کے سائز جتنا فولڈ ایبل ٹیبلٹ بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

    ان افواہوں کے متعلق یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ ایپل کی جانب سے فلیکسیبل سکرین ڈیوائس 2025تک ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔

    ’دی انفارمیشن‘ کے مطابق ایپل اپنے فولڈنگ آئی فونز کے دو طرح سائز پر کام کر رہا ہے، فولڈ ایبل آئی فون کی بناوٹ سام سنگ گیلکسی زیڈ، فلپ فائیو یا موٹورولا ریزر پلس جیسی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ان فونز کو بنانے کے حوالے سے ایپل کو اپنے معیار کے باعث تحفظات کا سامنا ہے۔
    ایپل کی ڈیزائن ٹیم فولڈ ایبل آئی فون کو ایک عام آئی فون کے سائز سے آدھا پتلا بنانا چاہتی ہے اور ڈسپلے کو باہر لگانا چاہتی ہے تاکہ صارف جب فون کلوز کرے تو اسے اسکرین نظر آئے۔