Tag: فولڈ ایبل لیپ ٹاپ

  • چینی کمپنی نے پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

    چینی کمپنی نے پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

    چائنیز کمپنی نے ’میٹ بُک فولڈ الٹیمیٹ ڈیزائن‘نامی پہلا جدید فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے، جو دیکھنے میں موبائل فون سے بھی پتلا اور فل اسکرین لیپ ٹاپ ہے۔

    چین کی معروف کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ پیش کر دیا ہے، جس کا نام میٹ بُک فولڈ الٹیمیٹ ڈیزائن ہے۔

    چینی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا فولڈ ایبل نوٹ بُک کمپیوٹر ہے جس میں بہت اعلیٰ معیار کی اسکرین اور پکسل ریزولوشن دی گئی ہے، یہ کمپیوٹر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو جدید، طاقتور اور پریمیم ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    میٹ بُک کی 18 انچ کی فولڈ ایبل اسکرین ٹیبلٹ کی طرز پر کام کرتی ہے۔ اسے جب ایک زاویے پر رکھا جائے تو یہ ایک کامپیکٹ لیپ ٹاپ کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جس میں ورچوئل کی بورڈ استعمال کیا جاتا ہے۔

    یہ لیپ ٹاپ جب مکمل طور پر کھلا ہوتا ہے تو اس کی موٹائی صرف 7.3 ملی میٹر اور وزن 1.16 کلو گرام ہوتا ہے، اس میں دوہری تہہ والی ’او ایل ای ڈی‘ اسکرین استعمال کی گئی ہے، جو دنیا میں پہلی بار کسی کمپیوٹر میں دی گئی ہے۔

    اگر اس جدید لیپ ٹاپ کی قیمت کی بات کی جائے تو 32جی بی ریم اور ون ٹی بی اسٹوریج والا ورژن: 23ہزار 999 یوان ( یعنی تقریباً 3 ہزار 328 امریکی ڈالر) جبکہ ٹو ٹی بی اسٹوریج والا ورژن 26ہزار999 یوان ( یعنی تقریباً 3 ہزار 744 امریکی ڈالر) تک ہے۔

  • چوبیس گھنٹے تک چلنے والا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف

    چوبیس گھنٹے تک چلنے والا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف

    اورلینڈو: کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیاء بنانے والی کمپنی لینووو نے منفرد لیپ ٹاپ متعارف کرادیا جسے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورلینڈو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران لینووو کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرایا جسے استعمال کے بعد تہہ کیا جاسکتا ہے۔

    فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کو بیک وقت کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بنایا جاسکتا ہے، اس کی اسکرین کو کھول کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی بنایا جاسکتا ہے جبکہ اسے تہہ کر کے ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

    کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل کمپیوٹر مشین کو کوئی نام نہیں دیا گیا البتہ لینووو نے اسے تھنک پیڈا ایکس ون کے بینر تلے پیش کیا۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی یوٹیوب پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 13 انچ کے دو لیپ ٹاپ کو آپس میں جوڑ دیا گیا جبکہ اس کی ٹچ اسکرین رکھی گئی ہے۔

    لینووو کے ترجمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ونڈوز پر چلنے والے لیپ ٹاپ کی بیٹری دیگر کے مقابلے میں بہت طاقتور ہے اور اسے بغیر کسی وقفے کے مسلسل چوبیس گھنٹوں تک استعمال کیا جاسکتاہے۔

    اسکرین کے نیچے ٹچ اسکرین کی بورڈ دیا گیا جبکہ اس میں علیحدہ سے کی بورڈ اور ماؤس کو بھی منسلک کی جاسکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بھی اس کی پہلی جھلک پیش کی گئی جبکہ امکان ہے کہ اسے 2020 تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔